پی کے30کی سیاسی صورتحال
مانسہرہ بالاکوٹ کی سیاسی تاریخ میں الیکشن 2018 اپنی نوعیت کا ایک منفرد الیکشن تھا جس میں تین دہائیوں سے ناقابل شکست رہنے والے سردار گروپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور سردار گروپ کے سابق ایم پی اے میاں ضیاءالرحمن کی نااہلی کے بعد26فروری2019کو ہونے والے ضمنی میں بھی 25جولائ2018 این اے13کی تاریخ کو دہرایا گیا۔ عام انتخابات میں سردار گروپ کے ہاتھ سے این اے13قومی اسمبلی کا حلقہ نکلا اور اب 26فروری کوPK30سے بھی ہاتھ دھونے پڑے۔ سردار گروپ نے سیدقاسم شاہ کے بیٹے سیدمظہرعلی قاسم کو اپنا متفقہ امیدوار منتخب کیا تھا اور سردار محمد یوسف سردار شاہجہان یوسف میاں ضیاءالرحمن اور ان کے صف اول کے اتحادی راہ حق پارٹی بالاکوٹ کے قائدین نے مظہرقاسم کی انتخابی مہم چلائی اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور امیرمقام جیسے (ن)لیگ کے مرکزی قائدین بھی بالاکوٹ کے مقام پر مظہرقاسم کی کمپیئن کے لیے گے، مگر عوام نے بجائے مظہرقاسم کے احمدشاہ کو مناسب سمجھا۔ مظہرقاسم خود بھی ووٹ بنک رکھتے ہیں، راہ حق پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی سردار یوسف اور میاں ضیاءالرحمن کی مکمل سپورٹ حاصل تھی باوجود اس کے مظہر قاسم کی شکست...