قاری غلام سرور صاحب کی باصلاحیت شخصیت
29اکتوبر2018بروز پیر ........................... ازقلم: (محمد اشرف) قاری غلام سرور صاحب کا تعلق بالاکوٹ کے گاؤں کھولیاں درویش آباد کے محلہ ڈھیری زمان سے ہے قاری صاحب عرصہ دراز سے ہریپور میں دینی خدمات سر انجام دے رہے ہیں قاری غلام سرور صاحب کا شمار بھی کھولیاں درویش آباد کے معروف علماء قراء میں ہوتا ہے۔ قاری غلام سرور صاحب کے حوالے سے آج میں ذاتی خیالات کا اظہار کر رہا ہوں ایک بات ذہن نشین کر لیں کسی کی بےبنیاد تعریف کرنا مجھے بالکل پسند نہیں،،، میں ہمیشہ جو محسوس کرتا ہوں وہی لکھتا ہوں اور جب کسی شخص کی خدمات یا کردار سے متاثر ہوتا ہوں تو بلا جھجھک اس کے بارے میں اپنی راۓ قائم کرتا ہوں کوئ کیا کہے گا یہ میں نے نہ کبھی سوچا نہ آئندہ ایسا سوچوں گا اور نہ ہی شخصیت پرستی کا بھوت مجھ پر سوار ہو سکتا ہے، کسی بھی شخص سے دلچسپی یا اس کے لیے دل میں جگہ بننے کی بنیادی وجہ اس کا اپنا کردار ہوتا ہے جو اپنی طرف لوگوں کو کھینچتا ہے۔ جس معاشرے میں ہم نے آنکھ کھولی وہاں کا دستور کچھ عجیب تھا لوگ سامنے کچھ اور پیٹھ پیچھے کچھ باتیں کرتے دکھائ دیے، رشتوں میں نفرت کا زہر بڑے قریب س...