اشاعتیں

مارچ, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ترکی نے شامی فوج کے دو طیارے مار گرائے

تصویر
  شامی صوبے ادلب میں ترکی نے شام کی سرکاری افواج کے 2 لڑاکا طیارے تباہ کردیے۔ ترک فورسز پر شامی حکومتی افواج کے حملوں کے بعد ترکی نے شامی صوبے ادلب میں آپریشن 'اسپرنگ شیلڈ ' کا آغاز کردیا ہے۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق آپریشن گذشتہ دنوں ترک فوج پر شامی حکومتی فورسز کے حملوں کے بعد شروع کیا گیا ہے، آپریشن میں شامی فوج کے 2 روسی ساختہ ایس یو 24 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔ ترکی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ترکی کا ایک ڈرون طیارہ بھی تباہ ہوا ہے۔ شامی خبررساں ادارے نے دو جہاز گرائے جانے کی تصدیق کی ہے تاہم اس کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور دونوں جہازوں کے پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ ترکی آپریشن کے دوران اپنے دفاع میں شامی حکومتی فوج اور ان کے اتحادیوں کو نشانہ بنایا جائے گا، اس سلسلے میں روس سے بات چیت جاری ہے، توقع کرتے ہیں شامی فوج کے حملے رکوانے کے لیے روس شام پر دباؤ ڈالے گا۔ واضح رہے کہ 27 فروری کو ادلب میں شامی فوج کے ترک فورسز پر حملے میں 34 ترک فوجی جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد ترکی نے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔