شہادت حسین رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ اور تاریخی حقائق
آج دس محرم الحرام کا دن ہے اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں نواسہ رسولﷺ حضرت حسین ابن علیؓ کی یوم شہادت منائی جا رہی ہے۔ محرم شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر فضائل حسینؓ کے ساتھ ساتھ یزید ابن معاویہ پر لعن طعن کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ شیعہ سنی آمنے سامنے آ جاتے ہیں اور بعض سنی شیعہ کے ساتھ مل کر اس موقع پر شیعہ کے موقف کی تائید کرتے ہوئے ان کی تمام کہانیوں کو درست منوانے کی کوشش کرتے ہیں۔ واقعہ کربلا کیوں پیش آیا اس کی حقیقت کیا ہے، ابن ضیاد کو یزید نے کیوں گورنر بنایا؟ اور حسین ابن علیؓ کے ساتھ کربلا میں کیا کچھ ہوا۔ ان باتوں کا مختصر خلاصہ پوری غیرجانبداری سے پیش کرنے لگا ہوں۔ حضورپاکﷺ کے وصال کے بعد خلافت صدیق اکبرؓ کے دور میں بیشمار فتنوں نے جنم لیا جن میں فتنہ مسلمہ کذاب اور منکرین ذکواۃ سرفہرست ہیں، ان فسادات کے خاتمے کے لیے مسلمانوں کی بڑی تعداد رتبہ شہادت پر فائز ہوئی، بیشمار قربانیوں کے بعد ان فسادات کا خاتمہ کیا گیا۔ ابوبکرصدیقؓ کے بعد عمرفاروقؓ کا دور خلافت آیا جس میں اسلام بہت تیزی سے پھیلا اور آدھی دنیا پر توحید و رسالت کے پرچم بلند ہوئے۔ یہود و نصاری کی سازشیں پو...