اشاعتیں

ستمبر, 2018 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

عرق گلاب انسانی جلد کے لیے ایک گوہر نایاب ہے ۔

تصویر
عرقِ گلاب انسانی جلد کے لیے ایک گوہر نایاب ہے ۔جلدی امراض کے ڈاکٹر انہیں متعدد بیماریوں کے لیے استعمال کتنے کا مشورہ دیتے  ہیں مثلاًعرقِ گلاب جلد کی قوت مدافعت بڑھاتا ہے ۔یہ جلد میں پانی کی صحیح مقدار قائم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ سے جلد ملائم اور چمک دار اور ہموار رہتی ہے ۔ عرقِ گلاب جلد سے پانی کے ضرورت سے زیادہ اخراج کو روکتا ہے ۔سردیوں میں انسانی جلد بہت خشک ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے جلدی امراض مثلاً ایگزیما لا حق ہو سکتا ہے ۔عرقِ گلاب جلد کو اس بیماری سے محفوظ رکھتا ہے .چھائیوں سے نجات حاصل کرنے اور جلد کی رنگت میں نکھار پیدا کرنے کے لیے عموماً بازاری کریمیں استعمال کی جاتی ہیں ۔مگر جلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر عرقِ گلاب کو ترجیح دیتے ہیں ۔نیز انہیں ڈاکٹروں کا یہ مشورہ ہے کہ چہرے کی خشکی اور جھریوں سے بچنے کے لیے عرقِ گلاب ، گلیسرین ،اور لیموں کا رس ملا کر استعمال کیا جائے تو مطلوبہ نتائج بر آمد ہوں گے ۔ گھریلو خواتین جن کے ہاتھوں کی انگلیاں کپڑے اور برتن دھونے والے صابن اور سرف کے استعمال سے کھردری ہو کر پھٹ جاتی ہیں اور ان میں زخم بن جاتے ہیں ایسی خواتین گلیسرین او...

کینسر کی پانچ ابتدائ علامات

تصویر
کینسر دنیا بھر میں امراض کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی دوسری بڑی وجہ ہے اور ہر سال لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔ کینسر ریسرچ یوکے کے مطابق کینسر کو ابتدائی مرحلے میں پکڑ لینا اس کا علاج بہت آسان بنا دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کینسر کی ابتدائی انتباہی علامات کے بارے میں جاننا اس مرض سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کینسر کی کچھ اقسام میں کسی قسم کی علامات نہیں ہوتیں مگر اس کی بیشتر اقسام جسم میں کچھ ایسی تبدیلیوں کی شکل میں نظر آتی ہیں جو اس کی تشخیص اور موثر علاج میں مدد دیتی ہیں۔ یہاں آپ ایسی ہی ابتدائی انتباہی علامات کے بارے میں جان سکیں گے۔ جسمانی وزن میں کمی: بیشتر کینسر کے شکار افراد میں غیرمتوقع وزن میں کمی اس مرض کی پہلی نشانی ثابت ہوتی ہے، یہ درحقیقت جسم کے صحت مند خلیات کا ردعمل ہوتا ہے جو کینسر زدہ خلیات کے حملے پر ظاہر کرتے ہیں۔ امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق اگر وزن اچانک کم ہونے لگے اور چار سے پانچ کلو کم ہوجائے تو خطرے کی گھنٹی ثابت ہوسکتا ہے۔ عام طور پر وزن میں اچانک کمی غذائی نالی، پھیپھڑے، لبلبے اور معدے کے کینسر کے دوران ہوتی ہے۔جلد میں تبدیلیاں:جلد می...

حضرت مولانا محمدشعیب الازھری صاحب حفظہ الله بالاکوٹ ڈھیری زمان

تصویر
         🌺مئی7سنہ2018بروز پیر🌺 مفہوم حدیث مبارک: (تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سیکھاۓ) بالاکوٹ: کھولیاں درویش آباد کے محلے ڈھیری زمان سے تعلق رکھنے والے اک عالم دین کا مختصر تعارف کھولیاں علماء اکرام و حفاظ اکرام کا گڑھ ہے، اکثریت علماء اکرام کی پاکستان کے مختلف شہروں سمیت بیرون ملک میں بھی دینی خدمات سرانجام دے رہی ہے،  پچھلی تحریر میں چند علماء اکرام کےبارےمیں لکھا تھا، آج آپکو اک اور عظیم شخصیت کا تعارف کروانے جا رہا ہوں جو کسی تعارف کےمحتاج تو نہیں، ان کی دینی خدمات نے ان کو بہت بڑا مقام دلایا، نئی نسل شاید اتنی معلومات نہ رکھتی ہو ان کے بارے میں البتہ بڑی عمر کے لوگ بڑے قریب سے جانتے ہیں۔  آج صرف بات ہو گی- مولانا محمدشعیب الازھری صاحب حفظہ اللہ  ڈھیری زمان کھولیاں والے کی جنہوں نے اپنی دینی خدمات کے ذریعے نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر پاکستان اور اپنےگاؤں کا نام روشن کیا، مولانا محمد شعیب الازھری صاحب حضرت مولانا عبدالرحیمؒ مرحوم کے صاحبزادے ہیں 22جون1953بمقام ڈھیری زمان میں ان کی پیدائش ہوئ، پرائمری تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول کھ...

بالاکوٹ گاؤں کھولیاں درویش آباد کے علماء اکرام اور حفاظ اکرام کی تفصیل کون کہاں کیا دینی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

تصویر
کھولیاں درویش آباد میں علماء و حفاظ کی کثیر تعداد ہے، جو پاکستان سمیت بیرون ملک بھی قرآن و سنت کی تعلیم دینے میں مشغول ہیں، آج ہم کھولیاں کے علماء و حفاظ کے بارے میں آپ کو آگاہی فراہم کرتے ہیں کہ کون کہاں کیا دینی خدمات سر انجام دے رہا ہے؟  آپ کی آسانی کے لیے ہم ہر محلے کا نام الگ لکھیں گے تاکہ شماریات میں بھی آسانی ہو، اور آپ اپنے مطلوبہ ہدف کو بھی باآسانی دیکھ سکیں 🌲🌲🌲نام محلہ جات🌲🌲🌲 1⃣  💠 مرکز کھولیاں درویش آباد پہولی والا💠 1 قاری عبدالطیف صاحب 2 مولانا احمد رشید عثمانی صاحب 3 حافظ محمد زمان صاحب 4 مولانا محمد صدیق 5 مولانا محمد شفیق 2⃣ 💠  اپر کھولیاں اینڈ کلانگہ💠 1 قاری سعد افضل صاحب مانسہرہ  2 قاری فہد افضل صاحب مانسہرہ 3💠  ہاڑی والا💠 1 قاری مقبول الرحمن صاحب 4♻  مہری کھولہ♻ قاری خالد صاحب حافظ عبدالکبیر عثمانی صاحب 5⃣  💠💠بٹیاں💠💠 1 قاری شفیق الرحمن صاحب قاری شفیق صاحب...