پی ایس ایل 5: آج اسلام آباد اور کراچی کا ٹاکرا ہوگا
پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہوگا، یہ میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ اسلام آباد کی قیادت شاداب خان کریں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل فائیو میں اب تک 5 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے دو میں شکست اور 2 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔ دوسری جانب کراچی کنگز نے 3 میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک جیتا اور 2 میں شکست کا سامنا رہا۔ پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے جبکہ کراچی کنگز 5 ویں نمبر پر ہے۔