محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]


 آپ لوگوں نے پاکستان کی تاریخ پڑھی ہے؟ 
پاکستان کی تاریخ وہ نہیں جو سکول میں پڑھائی جاتی ہے
شیر شاہ سوری سے بہادر شاہ ظفر اور پھر انگریزی ایسٹ انڈیا کمپنی، فرانسیسی، ولندیزی، مرہٹے، سازشیں، ریشہ دوانیوں، دو قومی نظریہ وغیرہ! پاکستان کی اصل تاریخ پاکستان بننے کے بعد شروع ہوتی ہے
 قائداعظم کی خراب ایمبولینس، لیاقت علی خان کا قتل، ایوب فاطمہ الیکشن، روٹی کپڑا اور مکان، سقوط ڈھاکہ، جماعت اسلامی کے نظام اسلامی سے لے کر مرد مومن مرد حق تک، آئی جے آئی اور مِڈ نائٹ جیکال، نوے کی دہائی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کرپشن، کارگل، مشرف کو امریکی کال اور افغان وار، ڈرون حملے، میمو گیٹ سکینڈل، ترکی کا ہار، راجہ رینٹل، پانامہ پیپرز ڈان لیکس.  اور نیوز گیٹ سکینڈل... یہ ہے پاکستان کی اصل تاریخ آپ پچھلے ستر سال کی تاریخ میں ایک ایک واقعہ دیکھیں، اس کی تفصیلات دیکھیں، اور میٹرک تک کے نصاب میں شامل کر دیں. 

یاد رہے کہ تاریخ لکھنے کے لیے مؤرخ کا قلم مضبوط ہونا چاہیے جو کسی بھی سیاسی جماعت کے مینڈیٹ، عظمیٰ اور وقار وغیرہ کی پرواہ کیے بغیر تاریخ کے حقائق لکھے. پھر یہ تاریخ اور یہ نصاب اگلی نسل کو پڑھایا جائے، پھر ہماری اگلی نسل خود فیصلہ کر لے گی کہ کہاں کہاں غلطیاں ہوئیں اور کونسے روئیے ٹھیک کرنے ہیں. لیکن ہم آج بھی دو قومی نظریہ اور قائداعظم کے چودہ نکات یاد کرنے کو تعلیم سمجھ رہے ہیں،

 ہم نے ڈھاکہ فال کا زکر ہی گول کر دیا ہے، ہم آج بھی اپنے بچوں کے کانوں میں موم ڈال رہے ہیں، ہم آج بھی انکی آنکھوں پر پٹی باندھ رہے ہیں. یہی وجہ ہے کہ نہ بھٹو مرتا ہے اور نہ ہی شیر جان چھوڑتا ہے. ادارے مقدس ہونے کی بجائے شخصیات مقدس بن گئیں.

 اور جب تک آپ حالات و واقعات کو صحیح تناظر میں دیکھیں گے نہیں کسی بھی صحیح نتیجے پر کیسے پہنچیں گے؟ غلطیوں کا سدھار کیسے ممکن ہو گا؟ ہم نے تاریخ کو مسخ کیا جواباً تاریخ ہمیں مسخ کر رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]