محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]



پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہوگا، یہ میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ اسلام آباد کی قیادت شاداب خان کریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل فائیو میں اب تک 5 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے دو میں شکست اور 2 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے 3 میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک جیتا اور 2 میں شکست کا سامنا رہا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے جبکہ کراچی کنگز 5 ویں نمبر پر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]