محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]



وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے 2 روزہ دورہ پر آج کوالالمپور روانہ ہوں گے جہا ں وہ ملائشیا کی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی دلچپسی کے امور، علاقائی و بین الاقوامی امن وسلامتی کو درپیش خطرات سمیت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور تنازعہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر آج کوالالمپور پہنچیں گے، دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی، کابینہ کے ارکان اور سینئر حکام سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا میں مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں کی تقاریب میں شرکت سمیت مشترکہ پریس کانفرنس اور ملائیشیا کے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ایک تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]