محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]



لاہور کے پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ 2020 کے فائنل میں پاکستان نے انڈیا کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دے کر کبڈی کا ورلڈکپ پہلی مرتبہ اپنے نام کر لیا ہے۔

مقابلے میں انڈیا کو آغاز سے ہی برتری حاصل رہی جو دوسرے ہالف کے وسط تک برقرار رہی تاہم پاکستان کی ٹیم کی جانب سے عمدہ کھیل پیش کیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بازی پلٹ گئی۔

ایک موقع پر میچ ختم ہونے میں صرف 10 منٹ باقی تھے اور انڈیا کو پاکستان پر 30 کے مقابلے میں 32 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی تاہم پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے جانے والے پھرتیلے داؤ کارگر ثابت ہوئے اور ایک انتہائی سنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے انڈیا کو 41 کے مقابلے 43 پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کبڈی کا یہ فائنل مقابلہ کئی مرتبہ تاخیر کا شکار ہوا۔ اس کی وجہ امپائرز کی جانب سے دیے جانے والے چند فیصلے تھے جن کو کبھی انڈیا اور کبھی پاکستان کی ٹیموں کی جانب سے چیلنج کیا گیا۔

تاہم ویڈیو ریویو سسٹم کی موجودگی میں ان فیصلوں کا بغور جائزہ لیا گیا اور اس طرح کئی منٹ تعطل کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا جا سکا۔

کبڈیتصویر کے کاپی رائٹTWITTER/PTI

گذشتہ روز سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان نے ایران جبکہ انڈیا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے کبڈی کے تمام ورلڈ کپ بھارت میں ہوئے اور پاکستان نے فائنل تک رسائی کے باوجود چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل نہیں کر پایا تھا۔

کبڈی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ بھارت سے باہر پاکستان میں ہوا جہاں آسٹریلیا، امریکا اور ایران سمیت دنیا بھر سے ٹیمیں آئیں اور پنجاب کے مختلف شہروں میں میچز منعقد ہوئے۔

لاہور میں 9 فروری کو ایک رنگارنگ تقریب کے بعد کبڈی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا تھا اور پاکستان نے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو شکست دے دی تھی۔

کبڈی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس کی میزبانی بھارت کے علاوہ کسی ملک کے پاس آئی ہے۔

اتفاق سے یہ بھی پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بھارت اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہا ہے۔ پاکستان کو بھارت کے خلاف یہ فتح مسلسل چار مرتبہ اس سے شکست کھانے کے بعد ملی ہے

کبڈیتصویر کے کاپی رائٹTWITTER/PTI

پاکستان کے کپتان محمد عرفان عرف منا جٹ نے پہلے ہالف میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو میچ میں رکھا۔ یہ ورلڈ کپ لاہور کے علاہ گجرات اور فیصل آباد میں بھی منعقد ہوا جس میں انڈیا، سیئیرا لیون، انگلینڈ، آسٹریلیا، جرمنی، ایران، کینیا، کینیڈا اور آذربائیجان کی ٹیمیں شامل تھیں۔

پاکستان کی جیت پر ردعمل

پاکستان کی انڈیا کے خلاف فتح کے بعد ٹوئٹر پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے لکھا: ’شاباش شیرو! یہ کبڈی کا ایک بہترین مقابلہ تھا میں اس جیت کو منانے والے ہر پاکستانی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عثمان بزدارتصویر کے کاپی رائٹTWITTER/@USMANAKBUZDAR

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی اس موقع پر پاکستانی ٹیم کو داد دی۔ انھوں نے کہا کہ گراؤنڈ کا ماحول دیدنی تھا اور کیوں نہ ہوتا، یہ کبڈی ورلڈکپ فائنل جو تھا۔‘

ٹوئٹرتصویر کے کاپی رائٹTWITTER/@REALSHOAIBMALIK

صحافی مظہر ارشد نے لکھا کہ ’پاکستان میں کھیلوں کے مقابلے ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔ ایم سی سی ٹیم پاکستان میں موجود ہے اور چار دنوں میں پاکستان سپر لیگ بھی شروع ہو رہی ہے۔

ٹویٹتصویر کے کاپی رائٹTWITTER/@MAZHERARSHAD

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]