اشاعتیں

دسمبر, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

واٹس ایپ سے انبلاک ہوں

تصویر
کوئ بھی پرسن آپ کو واٹس ایپ پر بلاک کر دے تو پریشانی کی بات نہیں آپ یہ لنک اسے سینڈ کر دیں، کسی دوسرے شخص کے نمبر سے یا ٹیکسٹ میسج کے ذریعے جب وہ شخص اس لنک پر کلک کرے گا تو آٹومیٹک ہی آپ انبلاک ہو جائیں گے۔ 👇نیچے دیے گے لنک کو کاپی کریں (http://www.homewhatsappopenprofilegotosettingaccountprivacyunblock.com//031*********//openthislinkingroupclicktounblock:error) اس لنک کو کیسے آپ نے سینڈ کرنا ہے جاننے کے لیے یہاں  کلک   کر کے طریقہ جان لیں مزید موبائیل اور ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات جاننے کے لیے درج ذیل ویڈیوز دیکھیں جانیئے ڈیلیٹ تصویروں کو ریکور کیسے کیا جاتا  ہے جانیئے میکروفون کو آپکا موبائیل سپورٹ نہ کرے تو کیسے آپ سٹنگز کر سکتے ہیں

2019 پاکستان ویمنز ٹیم کیلئے بہتری کا سال رہا، بسمہ معروف

تصویر
  پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ 2019 پاکستان ویمنز ٹیم کی بہتری کا سال رہا، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی۔ بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ سال کا اختتام انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کی وجہ سے اچھا نہیں رہا لیکن ہم نے پچھلے دو سال میں اپنی کرکٹ کو بہتر کیا ہے اور انگلینڈ کے ساتھ کھیل کر پتہ چلا کہ ہمیں کن شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا ہے کہ اب اگلے برس پہلا ہدف آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ہے۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی، پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 75 رنز سے ہرایا اور دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 127 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ تیسرا میچ بے نتیجہ رہا۔ اسی طرح تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-3 سے شکست دی تھی۔

وہ کون ہیں جنھیں اب بینظیر انکم سپورٹ نہیں ملے گی؟

تصویر
وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقم حاصل کرنے والے آٹھ لاکھ سے زائد افراد کو 'مستحق افراد' کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) میں شامل افراد کے ڈیٹا پر نظر ثانی کی جارہی ہے تاکہ ایسے افراد کی نشاندہی کی جائے جن کے ذرائع آمدن کے مطابق وہ 'مستحق افراد' کی زمرے میں نہیں آتے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد چیئرمین بی آئی ایس پی ثانیہ نشتر کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی جس میں انھوں نے آٹھ لاکھ سے زائد افراد کے نام اس پروگرام سے نکالنے کا ذکر کیا۔ واضح رہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنہ 2008 میں پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں غریب اور پسماندہ طبقے خصوصاً عورتوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا جس کو مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں بھی جاری رکھا گیا۔ ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے احساس پروگرام میں 134 مختلف منصوبے چل رہے ہیں جن میں سے 7 صرف بی آئی ایس پی کے تحت چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی ایک ادارے کا نام ہے اس میں کو...

مشرف کیس فیصلہ: حکومت کا جج کے خلاف ریفرنس کا اعلان

تصویر
پاکستان کے سابق فوجی صدر جنرل مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے سنائے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر وزیر اعظم عمران خان اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان بات چیت ہوئی ہے اور چند اہم فیصلے کیے گئے ہیں جن کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف کے درمیان بات چیت کی خبر پاکستان فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں دی جہاں انھوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ ملک اور ادارے کی عزت اور وقار کا ہر قمیت پر تحفظ کیا جائے گا۔ سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے اور خاص طور پر اس میں استعمال کی گئی زبان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان فوج کی طرف سے 13 دسمبر کو مختصر فیصلے سنائے جانے کے بعد جن خدشات کا اظہار کیا گیا تھا وہ صحیح ثابت ہو رہے ہیں۔ آصف غفور نے کہا کہ فیصلے میں استعمال کیے گئے الفاظ ’انسانیت، مذہبت اور تہذیب تمام اقدار سے بالاتر ہیں۔ پریس کانفرنس کی تفصیل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف سے متعلق 17 د...

کراچی ٹیسٹ اور موسم

تصویر
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے کے لئے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ان دنوں کراچی میں موجود ہے۔ دونوں ٹیمیں 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پنڈی ٹیسٹ سے ہوئی تاہم موسم کا اس میچ پر کافی اثر و رسوخ رہا جس کے باعث شائقین کرکٹ کو کچھ خاص مقابلہ دیکھنے کو نہ ملا۔ پنڈی ٹیسٹ کے تقریباً 3 دن بارش سے ضائع ہونے کی وجہ سے نتیجہ ڈرا  کی صورت میں سامنے آیا۔ اب سیریز کا آخری ٹیسٹ کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں بارش کا عمل دخل نہیں ہوگا۔ قوی امکانات ہیں کہ کراچی ٹیسٹ کے پورے 5 دن کھیل کے لئے دستیاب ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے کچھ دن بارش کا کوئی امکان نہیں، ساتھ ہی شہر کا موسم کرکٹ اور شائقین دونوں کے لئے اچھا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میچ والے دن کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت15سے17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27-25 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا کیا ججز بھی سنگین غداری کے مرتکب نہیں؟

تصویر
آئین کے آرٹیکل 6 کے مطابق آئین پاکستان یا اس کے کسی بھی حصے کو زبردستی معطل یا منسوخ کرنا سنگین غداری کے زمرے میں آتا ہے ۔ آئین کی اس دفعہ میں نہ تو کوئی ابہام ہے اور نہ ہی کوئی کمی۔ خصوصی عدالت نے مشرف کے خلاف سنگین غداری کا جو فیصلہ سنایا، وہ آئین کی اسی دفعہ کے تحت تھا اور اس حوالے سے یہ فیصلہ ہر لحاظ سے آئینی، قانونی اور جائز ہے کیونکہ پرویزمشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پاکستان معطل کرکے ایمرجنسی کا نفاذ کردیا تھا۔ اگر ملک چلانا ہے اور مہذب ممالک کی فہرست میں شامل ہونا ہے تو اپنے آئین کے مطابق چلنا ہوگا، تمام فیصلے اسی کی روشنی میں دینا ہوں گے اور انہیں قبول کرنا ہوگا۔ اگر آئین کی کوئی شق پسند نہیں تو اس میں ترمیم کریں، لیکن عدالتوں کو آئین کے تحت  ہی فیصٖلے کرنے دیں۔ یہ تو ہوگئی مشرف فیصلے پر تمہید۔ اب ذرا تفصیل کی طرف آجائیں۔ مشرف نے دو مرتبہ آئین توڑا۔ پہلی مرتبہ 12 اکتوبر 1999 کو جب نوازشریف کی حکومت برطرف کرکے ایمرجنسی نافذ کی گئی، دوسری مرتبہ 3نومبر  2007 کو جب ہدف عدلیہ تھی۔آج کا فیصلہ عمومی طور پر 2007 والے اقدام کے خلاف آیا کیونکہ 1999 کے اقدام کو آئینی تحفظ دیا جا...

سامعہ کا حسن علی سے پارک میں اظہار محبت

تصویر
  گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی اور اُن کی اہلیہ سامعہ آرزو کی ایک ویڈیو وائر ل ہوئی جس میں دونوں ایک پارک میں موجود ہیں، سامعہ ہاتھ میں گلاب لیے آتی ہیں اور گُھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنے شوہر کو گلاب پیش کرتی ہیں اور  اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔ جس پر حسن علی بہت زیادہ خوش ہوجاتے ہیں اور اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرکے انہیں گلے لگاتے ہیں۔  سوشل میڈیا صارفین نے اِس ویڈیو پر ملے جُلے تبصرے کیے۔ کسی نے اِس جوڑے کی تعریف کی تو کسی نے حسن علی پر تنقید بھی کی۔ ماہی نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ بہت ہی کیوٹ ہے۔‘ ایک صارف نے سامعہ آرزو کی وفا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے جتنی وفا بھارتی لڑکیوں میں دیکھی ہے اتنی وفا کہیں اور نہیں دیکھی ہے۔‘ ایک صارف نے لکھا کہ ’ماشااللّہ، اللّہ اِن کو ہمیشہ سلامت رکھے آمین۔‘ ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں حسن علی کو کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ اب ماڈلنگ اور اداکاری میں اپنے شوق پورے کرلو۔ حمزہ احمد نامی صارف نے حسن علی کو مخاطب کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ بھائی کرکٹ نہیں کھیلنی ہے؟ آپ کو معلوم...

ماہرہ خان نے ثانیہ مرزا کی خوبصورتی کی تعریف کردی

تصویر
  بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو اداکارہ ماہرہ خان نےخوب تعریف کی اور انہیں ’خوبصورت‘ قرار دے دیا۔ بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔ جن تصاویر میں ثانیہ مرزا اتنی حسین لگ رہی ہیں کہ پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی اُن کی خوبصورتی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور اُن کی پوسٹ پر کمنٹ کردیا۔ ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی بہن کے نکاح کے دِن کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سبز رنگ کا حسین لباس زیب تن کیا ہوا ہے، اُنہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے سبز رنگ محسوس ہو رہا ہے۔‘ اُن کی اِس تصویر پر اداکارہ ماہرہ خان نے کمنٹ کیا ’خوبصورت‘۔ اِس کے علاوہ ثانیہ مرزا نے دیگر تصاویر بھی شیئر کیں، ایک تصویر میں اُنہوں نے اپنے ایک ہاتھ سے اپنا لہنگا پکڑا ہوا ہے اور دوسرے ہاتھ میں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے اور تصویر میں اُن کی مُسکراہٹ سے ایسا لگ رہا ہے ک...

آپ بھی تو اسمارٹ فون اسٹریس کا شکار نہیں ؟

تصویر
اسمارٹ فون آج کل ہر انسان کی ضرورت ہے، اسکول جاتے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک اس کا استعمال لازمی بن چکا ہے، جہاںاس کے استعمال سے دور دراز اپنے پیاروں سے رابطے آسان ہو گئے اور فاصلے سمٹ گئے ہیں وہیں اس کے کئی نقصانات بھی ہیں۔ 2018 ء میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں ان میں زیادہ تر افراد ایک دن میں 3 گھنٹوں سےزیادہ وقت اپنے فون کے ساتھ گزارتے ہیں اور10 میں سے 15 فیصد اسمارٹ فون استعمال کرنے والے فرد اپنے فون سے چپکے رہتے ہیں اور اپنے آس پاس کے ماحول سے بالکل بے خبر رہتے ہیں، کچھ افراد صرف نوٹیفیکیشن چیک کرنے کے لیے موبائل دیکھتے ہیں جبکہ فون کا استعمال بہت کم کرتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون کے زیادہ استعمال کرنے والوں میں زیادہ تر نوجوان اور کمسن بچے شامل ہیں، فون کا زیادہ استعمال ذہنی صحت سمیت جسمانی صحت پر اثر انداز ہو رہا ہے جس سے نوجوان نسل اپنے حقیقی رشتوں اور ماحول سے کٹ کر خیالی اور دھوکوں سے بھری دنیا میں زیادہ رہنے لگے ہیں۔ اس قسم کے افراد کی ذہنی اور جسمانی صحت گر رہی ہے اور ان میں ’ اسماٹ فون اسٹریس ‘ نامی بیماری تیزی س...

اسلامک یونیورسٹی: طلبا میں تصادم، ایک ہلاک

تصویر
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک طالبعلم ہلاک جب کے دو درجن سے زائد طلبا زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک طالبعلم کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے یونیورسٹی کی سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی ہے جب کے صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے رینجرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے آج (جمعہ) یونیورسٹی کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ایک ترجمان کی جانب سے فراہم کی گئی اطلاعات کے مطابق ہسپتال میں 29 زخمی طلبا کو لایا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ ایک طالبعلم، جس کی بعد میں شناخت طفیل الرحمان خان کی نام ہوئی ہے، مردہ حالت میں ہسپتال میں لائے گئے تھے جن کا پوسٹ مارٹم پولیس کی موجودگی میں رات گئے کیا گیا۔ اسلامی جمعیت طلبا کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے طالبعلم طفیل کا تعلق ان کی تنظیم سے ہے۔ جمعیت کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہلاک ہونے والے طالبعلم کی تصاویر بھی شیئر کی گ...

پیسوں کے لیے والد نے دوستوں سے بیٹی کا ریپ کروایا

تصویر
انتباہ: اس رپورٹ کی کچھ تفصیلات قارئین کے لیے تکلیف دہ ہو سکتی ہیں بارہ سالہ بچی نے کاؤنسلرز کو بتایا کہ دو سال تک ہر ہفتے مرد اس کے گھر آتے اور اس کا ریپ کرتے۔ چند افراد سے اس کے والد کی جان پہچان تھی اور کچھ بالکل انجان تھے۔ وہ کہتی ہیں کہ اس سب کی شروعات تب ہوئی جب میرے والد اپنے دوستوں کو گھر پر شراب پینے کے لیے مدعو کرنے لگے۔ شراب کے نشے میں دھت مرد ان کے والدین کے سامنے انھیں چھیڑتے اور چھوتے۔ کبھی کبھار مرد ان کی والدہ کے ساتھ ان کے گھر کے واحد پھپھوند کی بو سے بھرے بیڈروم میں غائب ہو جاتے۔ پھر ایک دن، بچی نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد نے ان کو اپنے ایک دوست کے ساتھ بستر پر دھکیل دیا اور باہر سے دروازہ بند کر دیا۔ اُس مرد نے بچی کا ریپ کر دیا۔ جلد ہی بچی کا بچپن بھیانک خواب بن گیا۔ ان کے والد نے مردوں کو کال کر کے ان کی مردوں کے ساتھ بکنگ شروع کر دی اور بدلے میں پیسے وصول کرنے لگے۔ کاؤنسلرز کا ماننا ہے کہ تب سے اب تک کم از کم 30 مردوں نے بچی کا ریپ کیا ہے۔ بچوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے حکام نے 20 ستمبر کو بچی کے اساتذہ کی طرف سے ملنے والی خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوتے ...

میری اور شعیب کی پہلی ملاقات ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی، ثانیہ مرزا

تصویر
  بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ نے اپنی اور شعیب کی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ملاقات آسٹریلیا کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے  شعیب سے پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ ہم دونوں کا تعلق کھیل کے شعبے سے  ہے، اِس لیے ہم دونوں ایک دوسرے کو پہلے سے پہچانتے تو تھے لیکن ہماری براہ راست ملاقات ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے لگا کہ یہ ملاقات شاید اتفاق یا قُدرتی طور پر  ہوئی ہے لیکن بعد میں جب میں نے اِس بارے میں سوچا تو مجھے احساس ہوا کہ یہ اتفاق نہیں تھا کیونکہ شعیب مجھ سے ملاقات کے ارادے سے ریسٹورنٹ آئے تھے کیونکہ اُن کو معلوم تھا کہ میں اُس ریسٹورنٹ میں موجود ہوں۔ واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا، دونوں کے یہاں گزشتہ سال اکتوبر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اذہان مرزا مل...

جنید جمشید کو بچھڑے 3 برس بیت گئے

تصویر
  معروف نعت خواں جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 سال ہوچکے ہیں، 7 دسمبر 2016ء کو جنید جمشید پی آئی اے کے طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئےحادثے کا شکار ہوا، حادثے میں طیارے کے عملے سمیت 48 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ موسیقی سے سفر شروع کرنے والے جنید جمشید کی زندگی کا اختتام ایک مذہبی اسکالر اور نعت خواں کی پہچان کے ساتھ ہوا۔ 1987 میں دل دل پاکستان نغمے نے جنید جمشید کو بےانتہا شہرت سے نوازا ، ان کے کئی گیت مداحوں میں آج بھی بےحد مقبول ہیں۔ بعدازاں اسلام اور مذہبی تعلیمات کی طرف رجحان نے جنید جمشید کو بالکل ہی بدل ڈالا اور ان کی پہچان سنگر سے بدل کر نعت خواں کی ہوگئی۔ جنید جمشید نے اسلام کی تبلیغ کے لئے کئی ملکوں کے دورے بھی کئے۔ ان کی حمد اور نعتیں آج بھی انٹرنیٹ پر مداحوں کے لئے موجود ہیں۔ نامور نعت خواں 3 ستمبر 1964 میں کراچی میں پیدا ہوئے تھے اور یہیں ان کی تدفین ہوئی۔ ان کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نے پڑھائی تھی۔

خوراک کا ضیاع کم کرنے کے سات طریقے

تصویر
دنیا میں ہر سال تقریباً ایک اعشاریہ تین ارب ٹن کے برابر کھانا ضائع ہو جاتا ہے اور اس کا بڑا حصہ کوڑا کرکٹ کے گڑھوں میں پھینک دیا جاتا جس سے موسمیاتی تبدیلی کا عمل تیز تر ہوتا جا رہا ہے۔ نیویارک کے مشہور شیف تباخ میکس لامنا کے بقول آج انسانیت کو جن مسائل کا سامنا ہے ان میں سے ایک ’بہت بڑا مسئلہ خوارک کا ضیاع ہے۔‘ میکس نے ’زیادہ پودے، کم ضیاع‘ کے عنوان سے ایک کتاب بھی لکھی ہے اور درج ذیل مضمون میں ایسی تجاویز دیتے ہیں جن کی مدد سے ہم اور آپ اس روش کو تبدیل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ ہم سب خوراک کا ضیاع کم کر سکتے ہیں اور ایسا کرنے کے لامحدود طریقے ہیں۔ صرف یہ خیال کر کے ہی کہ ہم گھر پر روزانہ کتنا کھانا پھینکتے ہیں، ہم زمین کے کچھ قابلِ قدر ذرائع کو بچا سکتے ہیں۔ خریداری، کھانا پکانے اور خوراک کا استعمال کرنے کے اپنے طریقوں میں صرف تھوڑی سی تبدیلی بھی ماحول پر اس کے اثرات میں کمی لا سکتی ہے۔ تھوڑی سی کوشش سے آپ خوراک کے ضیاع میں ڈرامائی تبدیلی لا سکتے ہیں، پیسے اور وقت بچا سکتے ہیں اور دھرتی ماں پر سے بوجھ کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ موبائیل اور ٹیکنالوجی سے متعل...

نیٹو کیا ہے، کب بنا اور اب اس اتحاد کا مستقبل کیا ہے؟

تصویر
نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی تشکیل سنہ 1949 میں سرد جنگ کے ابتدائی مراحل میں اپنے رکن ممالک کے مشترکہ دفاع کے لیے بطور سیاسی اور فوجی اتحاد کے طور پر کی گئی تھی۔ امریکہ کے زیر قیادت اس اتحاد کے 29 ممبران کا اجلاس منگل اور بدھ کو لندن میں ہو رہا ہے، اور اگرچہ اس کے حامی اس کو تاریخ کا سب سے کامیاب فوجی اتحاد قرار دیتے ہیں، لیکن اس کے مستقبل پر سوالات ہو رہے ہیں۔ ستر برس بعد بھی بنیادی طور پر مختلف ترجیحات کے ساتھ بدلی ہوئی دنیا میں کیا اب بھی اس اتحاد کی ضرورت ہے؟ حالیہ عرصے میں نیٹو کے رکن ممالک کے مابین ہم آہنگی کم کم ہی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس تنظیم یا دیگر رکن ممالک پر امریکہ، فرانس اور ترکی کی جانب سے تنقید کی گئی ہے۔ نیٹو کا قیام کیسے عمل میں آیا تھا؟ اس سوال کے جواب کا انحصار اس بات پر ہے کہ خطے میں روس کہاں کھڑا ہے۔ نیٹو کے سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل، الیگزینڈر ورشبو نے رواں سال کے اوائل میں این پی آر ریڈیو کو بتایا تھا کہ ’جب تک ہم ایک جارحانہ روس کا سامنا کر رہے ہیں ہمیں اجتماعی دفاع اور عدم استحکام کے اپنے بنیادی مشن کے لیے نیٹو کی ضرورت ہو گی۔‘ ’تو مجھے لگتا ہے کہ (نیٹ...

ذہنی صحت بھی جسمانی صحت جتنی اہم ہے

تصویر
کیا آپ ہر وقت اداس، مایوس یا غصے میں رہتے ہیں یا آپ کو مستقل پریشانی یا کوئی خوف ستا رہا ہے؟ آپ اپنی ذہنی کیفیت کے متعلق کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ اگر یہ سوالات کوئی آپ سے پوچھے تو شاید آپ ان کے جوابات روزمرہ کی زندگی میں دینا پسند نہ کریں، مگر سوشل میڈیا پر صارفین اکثر ایسے ہی موضوعات پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں جن پر ہم روز مرہ کی زندگی میں بات کرنے سے کتراتے یا گھبراتے ہیں۔ آج ٹوئٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی صحت سے متعلق ایک ٹوئٹر ٹرینڈ ’مائی مینٹل ہیلتھ ان تھری ورڈز‘ یعنی ’تین الفاظ میں میری ذہنی صحت‘ مقبول ہے۔ اس ٹرینڈ میں صارفین ذہنی صحت کے متعلق آگاہی اور اپنے ذاتی احساسات کو تین الفاظ میں بیان کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر جہاں اس ٹرینڈ میں اکثر صارفین نے اپنی ذہنی صحت کو بیان کرتے ہوئے مثبت پیغام دیا وہی چند صارفین نے اس متعلق اپنی تکلیف اور دکھ کا بھی اظہار کیا ہے۔ جویرئیہ نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اپنی ذہنی صحت کو تین الفاظ میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اپنی بقا کے لیے کوشش اور جدوجہد کر رہی ہے۔‘ @javzirks کی ٹوئٹر پر پوسٹ کا خاتمہ Struggling  Striving  Surviving #MyMenta...