محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]



پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے کے لئے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ان دنوں کراچی میں موجود ہے۔ دونوں ٹیمیں 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پنڈی ٹیسٹ سے ہوئی تاہم موسم کا اس میچ پر کافی اثر و رسوخ رہا جس کے باعث شائقین کرکٹ کو کچھ خاص مقابلہ دیکھنے کو نہ ملا۔ پنڈی ٹیسٹ کے تقریباً 3 دن بارش سے ضائع ہونے کی وجہ سے نتیجہ ڈرا  کی صورت میں سامنے آیا۔

اب سیریز کا آخری ٹیسٹ کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں بارش کا عمل دخل نہیں ہوگا۔ قوی امکانات ہیں کہ کراچی ٹیسٹ کے پورے 5 دن کھیل کے لئے دستیاب ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے کچھ دن بارش کا کوئی امکان نہیں، ساتھ ہی شہر کا موسم کرکٹ اور شائقین دونوں کے لئے اچھا رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میچ والے دن کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت15سے17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27-25 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]