محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]


 

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ 2019 پاکستان ویمنز ٹیم کی بہتری کا سال رہا، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی۔

بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ سال کا اختتام انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کی وجہ سے اچھا نہیں رہا لیکن ہم نے پچھلے دو سال میں اپنی کرکٹ کو بہتر کیا ہے اور انگلینڈ کے ساتھ کھیل کر پتہ چلا کہ ہمیں کن شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

قومی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا ہے کہ اب اگلے برس پہلا ہدف آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ہے۔

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی، پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 75 رنز سے ہرایا اور دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 127 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ تیسرا میچ بے نتیجہ رہا۔

اسی طرح تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-3 سے شکست دی تھی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]