اشاعتیں

مئی, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کس ملک نے کتنی مرتبہ ورلڈ کپ جیتا؟

تصویر
ورلڈ کپ 2019کرکٹ کے عالمی کپ کا یہ 12واں ایڈیشن ہے ، آیئے جانتے ہیں اب تک کھیلے گئے 11ورلڈ کپ میں کس ٹیم نے سب سے زیادہ ورلڈ کپ جیتے ، کس ملک کے حصے میں کتنے ورلڈ کپ ٹائٹل آئے۔  یوں تو پاکستان ٹیم نے ایک ہی ورلڈ کپ 1992میں جیتا ،لیکن یہ ورلڈ کپ منفرد نوعیت کا تھا ،کئی ایسے کامیاب تجربے کئےجو آج تک رائج ہیں یعنی یہ وہ پہلا ورلڈ کپ تھا،جوپہلی بار رنگین کٹ میں کھیلا گیا ،فلڈ لائٹس میں میچز ہوئے ،پہلی بار عالمی کپ میں سفید گیند کا استعمال ہوا ،پہلی بار ورلڈ کپ آسٹریلیا میں کھیلا گیا اور پہلی بار پاکستان ورلڈ کپ کا فاتح بنا۔ بات کریں دیگر ٹیموں کی تو آسٹریلیا کرکٹ کے پانچ عالمی کپ جیت کر سب سے آگے ہے ۔آسٹریلوی ٹیم نے پہلا ٹائٹل 1987ء میں جیتا،پھر1999ء سے لیکر2007ء تک ورلڈکپ کی ہیٹ ٹرک کی۔ 2015ء میں مائیکل کلارک کی قیادت میں آسٹریلیا ریکارڈ پانچویں بار چیمپئن بنا۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت دودو بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں ،کئی سال تک کرکٹ کے میدانوں پر اپنا خوف قائم رکھنے والی ویسٹ انڈیز نے 1975ء میں پہلا ٹائٹل جیتا ،پھر 1979ء میں بھی عالمی چیمپئن بنی۔ بھارت نے1983ء ...

معصوم بچی فرشتہ کا قتل اور پی ٹی ایم کی ہمدردی

تصویر
ننھی فرشتہ کے قتل کا واقعہ اپنی نوعیت کا کوئ پہلا واقعہ نہیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسلام آباد سے 10سالہ معصوم پری اغواء ہوتی ہے اور پانچ روز بعد اس کی لاش ملتی ہے۔ مقتولہ کی لاش کی تصویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے بعد الیکٹرانک میڈیا نے بھی ایک آدھ پٹی چلا دی، ہر طرف سے صدمے اور مذمت کی آوازیں بلند ہونے لگیں، ننھی فرشتہ کے ساتھ جو کچھ ہوا اور جس بےدردی سے قتل کیا گیا اس سے بڑھ کر قابل افسوس بات یہ ہے کہ مقتولہ کے ورثاء کو انصاف کے لیے معصوم بچی کی لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کرنا پڑا، کیا اس احتجاج سے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا ہو سکے گی یا نہیں؟ کیا انصاف کے لیے ہمیشہ احتجاج اور دھرنے ہی دیے جانے چاہیں؟  کیا فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے سے اس طرح کے جرائم میں ملوث بھیڑیے نصیحت پکڑیں گے یا نہیں؟ کیا فرشتہ کی قربانی معصوم بچیوں کے تحفظ کا باعث بن پائے گی یا نہیں؟ یہ وہ سوال ہیں جو ہر سانحہ کے بعد دماغ میں اترتے ہیں اور کچھ عرصے بعد ایک نیا واقعہ پیش آ جاتا ہے، تمام تر امیدیں ن...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم

تصویر
جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی نے مقبوضہ  کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم پر تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جس میں ظلم و تشدد کے واقعات، طریقہ کار، اس میں ملوث اہلکاروں، مقامات اور دیگر تفصیلات درج ہیں۔ رپورٹ میں 400 سے زائد کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے ظلم و تشدد کی تفصیل شامل کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکے تشدد کا نشانہ بننے والے 70 فیصد کشمیری شہری ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض بھارتی فورسز دورانِ تشدد قیدیوں کوبرہنہ کرنے، ٹانگوں پر رولر چلانے، کرنٹ لگانے، جسمانی اعضاء کو جلانے، نیند سے محروم رکھنے اور عصمت دری سمیت جنسی تشدد جیسے وحشیانہ مظالم ڈھاتی ہے۔ جموں و کشمیرکولیشن آف سول سوسائٹی نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے جاری ظلم و تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید اچھی اور معلوماتی تحریریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کر کے صفحہ اول پر جائیں۔

بریگیڈ اور فیروز آباد میں رینجرزکی کارروائی، چھ ملزمان گرفتار

تصویر
  پاکستان رینجرز(سندھ)نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پربریگیڈ اور فیروز آباد کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان فرحان جاوید عرف بہرام، اظہر عباس، محمد عادل، محمد طارق، محمد آصف اور فیصل قریشی کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان  برآمد انھیں قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔اطلاع فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ علاوہ ازیں اندرون سندھ پانی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران پاکستان رینجرز ضلع بدین کے علاقے تلہار میں سلطانی برانچ RD-72سے RD-100 کے ایریامیں پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر نو کلو میٹر نہری علاقے کے 23 مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن،موگھے اور نکوں کو...

مومنوں کی ماں،حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

تصویر
حضرت خدیجہؓ حضور اقدس ﷺ کی سب سے پہلی بیوی ہیں جو حضرت فاطمہ زہراؓ کی والدہ اور حضرت حسن اور حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی نانی تھیں ان کے والد کا نام خویلد دادا کا نام اسد اور والدہ کا نام فاطمہ اور نانی کا نام زائدہ تھا۔ نسباً قریشیہ تھیں۔ چالیس سال کی عمر میں حضور ﷺ سے شادی کی۔ اس وقت جناب رسالت مآب ﷺ کی عمر شریف 25سا ل تھی۔ جب حضرت خدیجہؓ کے دونوں شوہر یکے بعد دیگرے فوت ہو گئے تو ان کی شرافت اور مال داری کی وجہ سے مکہ کا ہر شریف اس کا متمنی ہوا کہ حضرت خدیجہﷺ سے عقد کرے لیکن ہوتا وہی ہے جو منظور خدا ہوتا ہے۔ خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ حضرت خدیجہؓ کو اشرف الخلائق ﷺ کے نکاح پر فلاح میں آنا نصیب ہوا اور ام المومنین کے مکرم لقب سے نوازی گئیں۔ حضرت خدیجہ نے آنحضرت ﷺ کی دیانت وامانت داری اور معاملہ کی راست بازی کی وجہ سے خود ہی آپ کے پاس یہ پیغام بھیجا کہ آپؑ میرا مال شام لے جائیں۔ دوسروں کو جو نفع دیتی ہوں آپ کو اس سے دو گنا نفع دوں گی۔ چنانچہ آپؐ نے منظور فرمایا اور اسباب تجارت لے کر شام کو روانہ ہوئے حضرت خدیجہؓ نے اپنا ایک غلام بھی آپ کے ساتھ کر دیا تھا جس کا نام میسرہ تھا۔ آپ نے نہایت د...

کیا آپ جانتے ہیں نمازوتر کسے کہتے ہیں؟

تصویر
جانتے ہو وتر میں ہم ہر روز *الله* سے ایک وعدہ کرتے ہیں اور وہ وعدہ بھی عبادت کی سب سے آخری ایک رکعت میں ہوتا ہے۔ *دعائے قنوت* ایک عہد ہے *الله سبحانہ و تعالی* کے ساتھ ۔ ایک معاھدہ ہے۔ ایک وعدہ ہے۔ *الّٰلھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ* ۔۔۔ اے *الله*! ہم صرف تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ *وَنَسْتَغْفِرُکَ* ۔۔۔ اور تیری مغفرت طلب کرتے ہیں۔ *وَنُؤْمِنُ بِکَ* ۔۔۔ اور تجھ پر ایمان لاتے ہیں۔ *وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ* ۔۔۔ اور تجھ پر ہی توکل کرتے ہیں۔ *وَنُثْنِیْ اِلَیْکَ الْخَیْر* ۔۔۔ اور تیری اچھی تعریف کرتے ہیں۔ *وَنَشْکُرُکَ* ۔۔۔ اور ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں۔ *ولا نَکْفُرُکَ* ۔۔۔ اور ہم تیرا انکار نہیں کرتے۔ *وَنَخْلَعُ* ۔۔۔ اور ہم الگ کرتے ہیں۔ *وَنَتْرُکَ مَنْ یّفْجُرُکَ* ۔۔۔ اور ہم چھوڑ دیتے ہیں اس کو جو تیری نا فرمانی کرے۔ *اللھُمَّ ایّاکَ نَعْبُدُ* ۔۔۔ اے *الله*! ہم خاص تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ *وَلَکَ نُصَلّیْ* ۔۔۔ اور تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں۔ *وَنَسْجُدُ* ۔۔۔ اور ہم تجھے سجدہ کرتے ہیں۔ *وَاِلَیْکَ نَسْعٰی* ۔۔۔ اور ہم تیری طرف دوڑ کر آتے ہیں۔ *وَنَحْفِدُ* ۔۔۔ اور ہم تیری خدمت میں حاضر ہوتے ہیں...

کولیسٹرول متوازن رکھنے کے مفید ٹوٹکے

تصویر
انسان اپنی سماجی اور معاشرتی سرگرمیوں میں اتنا مصروف ہے کہ اسے اپنی مصروفیت میں سے اپنے لئے وقت نکالنے کا موقع ہی نہیں ملتا ۔ آجکل فاسٹ فوڈ کا رجحان بڑھ گیاہے۔ زیادہ مزے کی خاطر لوگ اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ کیا کھا رہے ہیں یا جو وہ کھارہے ہیں اس کے انکی صحت پر کیا اثرات پڑینگے۔ یہی لاپرواہی کولیسٹرول میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔مقررہ حد کے اندر کولیسٹرول کوئی بیماری نہیں ہے یہ موم کی طرح پیلے رنگ کا مادہ ہوتا ہے جو ہمارے جسم میں جگرکے اندر تیار ہوتاہے اور خون میں ذرات کی شکل میں پایاجاتاہے۔ خلیوں کی نشوونما،صحت کی کارکردگی، نظام ہاضمہ، ہارمونز کی تیاری غرض یہ تمام جسمانی امور میں ایک مرکزی کردار ادا کرتاہے۔ لیکن اگر یہ مقررہ حد سے تجاوز کرجائے تو خون کی شریانوں میں جمناشروع ہوجاتاہے۔جو دل کے لئے خطرے کاباعث بنتاہے۔ زیادہ تیل والے کھانے یا چکنائی بھری خوراک ہمارے کولیسٹرول میں اضافے کا سبب بنتی ہے اور ہم کس طرح اس کا دفاع کرسکتے ہیں کیونکہ کولیسٹرول دل اور شریانوں کی صحت بگاڑنے یا بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کولیسٹرول کی جانچ کے لئے لپڈ پینل ٹیسٹ کیا جاتا ہے ۔ ایک صحت مندانسان کے ج...

تقریب یوم والدین و تقسیم انعامات پر خصوصی رپورٹ

تصویر
تیسری سالانہ تقریب یوم والدین اور تقسیم انعامات یہ سلسلہ مسلسل تیسرے سال سے جاری ہے، اہلسنت والجماعت کھولیاں درویش آباد کی جانب سے اساتذہ اکرام اور طلباء و طالبات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ جس میں بچوں کے والدین کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔ اساتذہ کی محنت پر ان کی حوصلہ افزائ کی جاتی ہے، بچوں میں بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔ جس سے بچوں میں تعلیمی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھتی ہے، اور اساتذہ کو بھی اپنی محنت پر سراہنے کی وجہ سے نہ صرف اطمينان ہوتا ہے بلکہ اساتذہ کی طرف سے مزید محنت کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس سال بھی اس تقریب کا کامیاب انعقاد ہوا، جس میں اساتذہ اکرام نے اہلسنت والجماعت کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے حاضرین سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اہلسنت والجماعت کی طرف سے مولانا محمد عبدالقادر صاحب اور محمدشوکت صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ اور بچوں کی حوصلہ افزائ کی اور آخر میں بچوں میں ایوارڈ تقسیم کیئے۔ اہل علاقہ کی جانب سے اس اقدام کو خوب سراہا گیا، اس تقریب میں ویلج کے دوسرے سکولز کے بچوں اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔...

کیا واقعی روزہ لگتا ہے؟

تصویر
روزے سے متعلق آپ نے اکثر لوگوں سے سنا ہو گا، مجھے روزہ لگ گیا، فلاں کو روزہ لگ گیا وغیرہ وغیرہ۔ رمضان المبارک کے مہینے میں اکثر لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ ہو جاتے ہیں، اور بعض دفعہ نوبت ہاتھا پائ تک بھی جا پہنچتی ہے۔ بعض لوگ اپنے گھروں میں بھی لڑائ جھگڑے کا ماحول بنا لیتے ہیں۔ لڑائ کی وجہ پوچھو تو بتایا جائے گا روزہ لگ گیا۔ سڑک پر کوئ گاڑی ڈرائیور غلط اوور اٹیک کر کے نکل جائے یا رش میں بائیک والا گھس کر نکلنے کی کوشش کرے تو اکثر ڈرائیور مرنے مارنے پر تل جاتے ہیں۔  مختصر یہ ہے ہر جگہ عام دنوں کی نسبت رمضان المبارک میں لوگ زیادہ عدم برداشت کا شکار ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ بھوک پیاس کی شدت شوگر کا لو ہونا بلڈ پریشر کا لو یا ہائ ہونا وغیرہ وغیرہ، ظاہر ہے کئ گھنٹوں کا روزہ ہوتا ہے اور کھانا پینا انسان کی بنیادی ضرورت ہے اگر نہیں ملے گا تو جسم اور دماغ پر اس کے اثرات تو مرتب ہونگے ہی۔ اصل ہمارا ٹاپک ہے روزہ لگتا ہے یا نہیں؟ یاد رہے بھوک پیاس کا نام روزہ نہیں ہے۔ روزہ اللہ تعالی کا حکم ہے اور اسلام کا تیسرا رکن ہے، جس کی فرضیت کو اللہ تعالی نے قرآن مجید میں یوں بیان فرمایا!!!! *یٰٓاَیُّھَا ا...

کالی مرچ سے کریں معدے کے مسائل دور

تصویر
کالی مرچ کا نام کس نے نہیں سنا ہوگا ۔ یہ دنیا بھر میں عام استعمال کی جانے والی اور باآسانی دستیاب مرچ ہے ۔ کالی مرچ کو مصالحوں کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے ۔ کالی مرچ دراصل ایک پھل دار بیل ہوتی ہے جسے کاشت کرنے کا مقصد اس کا پھل حاصل کرنا ہوتا ہے ۔ اسے خشک کرنے کے بعد مصالحے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ کالی مرچ کا کھانوں میں استعمال صدیوں سے جاری ہے ۔ یہ نہ صرف کھانے کا ذائقہ (Taste) بڑھاتی ہے بلکہ جسم کو کئی اقسام کی بیماریوں اور نقصان پہنچانے والے جراثیم سے بھی محفوظ رکھتی ہے ۔ قبل از مسیح سے اسے ادویاتی طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔ یوں تو کالی مرچ سے جسم کو لاتعداد فوائد حاصل ہوتے ہیں لیکن یہ معدے کے لیے خاص طور سے بے حد مفید ہے ۔ کالی مرچ معدے کو تحریک دے کر ہائیڈروکلورک نامی ایسڈ میں اضافہ کا باعث بنتی ہے اور یہ ایسڈ پروٹین اور دیگر غذاؤں کو ہضم کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے۔ غذائیں مناسب طریقہ سے ہضم ہونے کے باعث آپ کبھی بھی ڈائریا یا قبض کا شکار نہیں ہوں گے۔ کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی سیپٹک، اینٹی فنگل اور اینٹی ٹیومر خصوصیات ہوتی ہیں ۔ یہ معدے میں کسی بھی قسم کے انفیکشن کو ...

شہادت حضرت عثمان رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ

تصویر
میں تاریخ سے لڑنا نہیں چاہتا اگر تاریخ کہے حضرت حسینؓ کا پانی 10 دن بند رہا تب بھی ٹھیک اگر تاریخ کہے حضرت حسینؓ کا پانی 7 دن بند رہا تب بھی ٹھیک  میرا نظریہ ہے کہ حضرت حسینؓ کاپانی بند نابھی کیا گیا ہو تب بھی نواسہ رسولؐ مظلوم ہے  لیکن تاریخ کو چھیڑنے کی بجائے  تاریخ کا مطالعہ کرتاہوں  تو مجھے نظر آتاہے کہ اسلام کی تاریخ میں صرف حضرت حسینؓ کی ہی شھادت مظلومانہ یا دردناک نہیں بلکہ اگر ہم 10 محرم کہ طرف جاتے ہوئے رستہ میں 18 ذی الحج کی تاریخ پڑھیں تو ایک ایسی شھادت دکھائی دیتی ہے جسمیں شھید ہونیوالے کا نام حضرت عثمانؓ ہے  جی ہاں__  وہی عثمانؓ جنہیں ہم ذالنورین کہتے ہیں  وہی عثمانؓ جسے ہم داماد مصطفیؐ کہتے ہیں  وہہ عثمان جسے ہم ناشر قرآن کہتے ہیں  وہی عثمانؓ جسے ہم خلیفہ سوئم کہتے ہیں  وہی عثمانؓ جو حضرت علیؓ کی شادی کا سارا خرچہ اٹھاتے ہیں  وہی عثمانؓ جسکی حفاظت کیلئے حضرت علیؓ اپنے بیٹے حضرت حسینؓ کو بھیجتے ہیں وہی عثمانؓ جسے جناب محمد الرسول اللہؐ کا دوہرا داماد کہتے ہیں  خیر یہ باتیں تو آپکو طلبا خطبا حضرات بتاتے رہتے ہیں...

ہر لحظہ مومن کی نئ شان نئ آن

تصویر
ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان، نئی آن ​ گفتار میں، کردار میں، ﷲ کی برہان!​ قہاری و غفاری و قدوسی و جبروت​ یہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان​ ہمسایہء جبریلِ امیں، بندہء خاکی​ ہے اس کا نشیمن نہ بخارا نہ بدخشان​ یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن​ قاری نظر آتا ہے، حقیقت میں ہے قرآن!​ قدرت کے مقاصد کا عیار اس کے ارادے​ دنیا میں بھی میزان، قیامت میں بھی میزان​ جس سے جگرِ لالہ میں ٹھنڈک ہو، وہ شبنم​ دریاؤں کے دل جس سے دہل جائیں، وہ طوفان​ فطرت کا سرودِ ازلی اس کے شب و روز​ آہنگ میں یکتا، صفتِ سورہء رحمٰن​ بنتے ہیں مری کارگہِ فکر میں انجم​ لے اپنے مقدّر کے ستارے کو تو پہچان!​ ​

دانتوں سے بے احتیاطی زندگی بھر کا روگ لگا سکتی ہے

تصویر
دانت آپ کی خوبصورتی کے ہی نہیں آپ کی اچھی صحت کے بھی ضامن ہوتے ہیں۔ اس لئے دانت جہاں چہرے کی خوبصورتی میں نمایاں اہمیت کے حامل ہوتے ہیں وہاں یہ اپنی دیکھ بھال کے معاملے میں حساس سمجھے جاتے ہیں کیونکہ ان کی دیکھ بھال اور صفائی میں عدم دلچسپی زندگی بھر کا روگ بن جاتی ہے۔ دانت اور مسوڑھے جیسے ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں وہاں ان کی بہتر نشوونما اور خطرناک انفیکشن سے بچائو کے لئے ان کی صفائی کو اولین ترجیح دینا بے حد ضروری ہے۔ بقول طبی ماہرین مسوڑھوں کی سوزش اور ان سے خون نکلنے کا عمل دانتوں کی پہلی بیماری ہے جسے جنی وائٹس کہتے ہیں۔ یہ ایک خطرناک انفیکشن ہے جو مسوڑھوں اور دانتوں کو سپورٹ کرنے والی ہڈیوں کو بری طرح متاثر کرتا ہے جو دانت کو ضائع کرنے کا سبب بنتا ہے۔ اگر آپ کا منہ بیکٹریا سے پاک نہیں ہو گا تو نہ صرف دانتوں اور مسوڑھوں کو نقصان پہنچے گا بلکہ آپ کا جسم بھی انفیکشن سے متاثر ہو گا جس سے مختلف امراض میں مبتلا ہونے کا بھی امکان ہو تا ہے۔ جو لوگ بیکٹریا کی وجہ سے دانتوں کی بیماریوں میں مبتلا ہوں وہ امراض قلب اور شریانوں کی بیماری میں آسانی سے مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اگر دانتوں کی صف...

رمضان کلینڈر2019 اوقات سحر و افطار راولپنڈی

تصویر
(SEHR-O-IFTAR TIME - اوقات سحر و  افطار) RAMADANDATESEHRIFTAR1 Tue 07 May03:40 AM6:56 PM 2Wed 08 May03:39 AM6:57 PM 3Thu 09 May03:37 AM6:57 PM 4Fri 10 May03:36 AM6:58 PM 5Sat 11 May03:35 AM6:59 PM 6Sun 12 May03:34 AM7:00 PM 7Mon 13 May03:33 AM7:00 PM 8Tue 14 May03:32 AM7:01 PM 9Wed 15 May03:31 AM7:02 PM 10Thu 16 May03:30 AM7:03 PM 11Fri 17 May03:29 AM7:03 PM 12Sat 18 May03:28 AM7:04 PM 13Sun 19 May03:27 AM7:05 PM 14Mon 20 May03:26 AM7:06 PM 15Tue 21 May03:25 AM7:06 PM 16Wed 22 May03:24 AM7:07 PM 17Thu 23 May03:23 AM7:08 PM 18Fri 24 May03:22 AM7:08 PM 19Sat 25 May03:21 AM7:09 PM 20Sun 26 May03:21 AM7:10 PM 21Mon 27 May03:20 AM7:10 PM 22Tue 28 May03:19 AM7:11 PM 23Wed 29 May03:19 AM7:12 PM 24Thu 30 May03:18 AM7:12 PM 25Fri 31 May03:17 AM7:13 PM 26Sat 01 June03:17 AM7:14 PM 27Sun 02 June03:16 AM7:14 PM 28Mon 03 June03:16 AM7:15 PM 29Tue 04 June03:15 AM7:15 PM 30Wed 05 June03:15 AM7:16 PM زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ شیئر کریں کلینڈر کو پرنٹ کی صورت میں اپنے پاس محفوظ کرنے کے لیے اس تص...

ایک بزرگ روتا ہوا عمران خان کے پاس گیا، پھر کیا ہوا جان کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں

تصویر
کل عمران خان 50 لاکھ گھر بنانے کی تقریب سے خطاب کرنے کے بعد جب اسٹیج سے نیچے اترے تو ایک ادھیڑ عمر آدمی خان صاحب کے سامنے آیا.. خان صاحب کو آواز دی...  خان صاحب آواز سنتے ہی رک گئے.  . اس شحص نے سلام کیا اور سلام کے بعد کہا..!! سر میں مزدوری کرتا ھوں.. میری 5 بٹیاں اور 1 بیٹا ہے جو معذور ہے.. ہم کرائے کے گھر میں رھتے ہیں.. بجلی, گیس, تو پہلے سے گھر میں نہیں ھے کیونکہ ہم اپنا پیٹ بڑی مشکل سے پالتے ہیں.. ابھی مہنگائی دن بہ دن بڑھ رہی ہے.. مشکلات آ رہی ھیں..  سر مزدوری کبھی ھوتی ہے کبھی نہیں. جس دن نہیں ھوتی اس دن میرے بیوی بچے بھوکے سوتے ہیں..  خان صاحب چپ کھڑے اس شحص کی باتیں سنتے رھے.  سر آپ نے تو 50 لاکھ گھر بنانے کا افتتاح کردیا لیکن یہ بھی میری پہنچ سے دور ہے.. کیونکہ آبھی آپ نے تقریر میں کہا کم سے کم تخواہ دار بھی اپنا گھر لے سکے گا.. میری تو تنخواہ بھی نہیں ھے.. میں کیسے اپنا گھر لونگا... خان صاحب نے اسے گلے سے لگایا پھر ہاتھ سے پکڑ کے ساتھ لے گئے اور دوبارہ اس کے ہاتھ سے 50 لاکھ گھر بنانے کا افتتاح کروایا اور  اپنے منسٹرز کی طرف دیکھتے ہوئے کہا..!! آپ...

برسوں کا قرض آج کی مہنگائی قصوروار کون؟ حقائق پر مبنی حیران کن رپورٹ پاکستان پر قرضوں کی تاریخ اعداد و شمار کے آئینہ میں.

تصویر
ہم نے 1958ء میں پہلی دفعہ آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ اُس وقت 1ڈالر 3روپے کا تھا جو 1965ءکی پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کی بیرونی امداد چند ماہ کے لیے بند ہونے کی وجہ سے بڑھ کر 7روپے تک چلا گیا،  لیکن معاشی حالات قدرے مضبوط ہی تھے اور تاریخ گواہ ہے کہ 1972ءتک ہم قرضوں کی ادائیگی کرسکتے تھے۔ سود کیساتھ اصل زر بھی واپس کرنے کی پوزیشن میں تھے۔  1973ءمیں بھٹو کے دور حکومت میں چونکہ بھٹو مشرقی پاکستان کے الگ ہونے کی وجہ سے خاصے دباﺅ کا شکار تھے اس لیے انہوں نے قرضوں پر زیادہ اکتفاءنہ کیا اور اپنے دور اقتدار میں محض 0.3ڈالر ہی بیرونی قرض لیا، پھر 1980 میں جنرل ضیاءالحق کے دور میں 2 ارب ڈالر کا لیا گیا قرض اسی دور میں واپس کیا گیا۔ اُن کے دور میں افغان جنگ کی وجہ سے ڈالر کی خاصی ریل پیل تھی اس لیے انہیں مزید قرض لینے کی کچھ خاص ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ پھر1988 ءسے جمہوریت کا ”سنہری“دور محترمہ بے نظیر بھٹو کے وزیر اعظم بننے سے شروع ہوتا ہے ، جب ڈالر 18روپے کا تھا۔ اور اسی سال دسمبر1988ءمیں محترمہ بے نظیر کی قیادت میں عالمی اداروں سے قرض کے دو پروگرام حاصل کیے گئے جو 1990 اور 1992 ...

آفریدی نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا

تصویر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں پی سی بی اور عظیم بیٹسمین جاوید میانداد پر بھی الزامات عائد کئے ہیں۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی کتاب ’’گیم چینجر‘‘ میں لکھا ہے کہ وقار یونس اوسط درجے کے کپتان اور خوفناک کوچ تھے۔ وقار یونس کوچ بنے تو ہر کام میں مداخلت کی، اسی لئے ان سے اختلافات رہے۔ واضح رہے کہ 2011 ورلڈ کپ اور 2016 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی قومی ٹیم کے کپتان تھے، جبکہ ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں وقار یونس انجام دے رہے تھے۔ اس دوران بھی دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ سے متعلق مہینوں پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا تھا، مگر پی سی بی نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ شاہد آفریدی نے سوانح حیات میں آنجہانی باب وولمر کی تعریف کی ہے۔ شاہد آفریدی نے غیر ملکی ہیڈ کوچ کے حوالے سے لکھا ہے کہ باب وولمر نے نیچرل گیم کھیلنے کیلئے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی۔ شاہد آفریدی کی سوانح حیات ’’گیم چینجر‘‘ کی تقریب رونما 4 مئی کو کراچی میں ہوگی۔ اب تک اس کے جو اقتباس سامنے آئے ہیں ان کے مطابق شاہد آفریدی ...

مجھے باپ کا نام نہیں چاہیے

تصویر
اس پوسٹ کو شیئر کریں فیس بک   اس پوسٹ کو شیئر کریں وٹس ایپ   اس پوسٹ کو شیئر کریں Messenger   اس پوسٹ کو شیئر کریں ٹوئٹر   شیئر Image caption تطیہر کہتی ہیں کہ انھیں میٹرک سے لے کر اب تک تعلیمی اسناد اور سفری دستاویزات میں والد کی جانب سے کسی قسم کا تعاون فراہم نہیں کیا 'میں انھیں والد کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کرتی ہوں ۔۔۔ وہ جس نے کبھی میرا نام نہیں لیا۔ ان کے خاندان کے شجرے میں میرا نام ہی موجود نہیں ۔۔۔ لوگ پوچھتے ہیں باپ کہاں ہے؟ کیا یہی تمھاری ماں ہے۔ میں نے سماجی سطح پر ذلت سہی ہے۔' تطہیر فاطمہ نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں اپنا نام ’تطہیر بنت پاکستان‘ لکھا ہے اور یہی دراصل ان کا مطالبہ بھی ہے کہ وہ 22 برس کی عمر میں اپنے دستاویزات میں ولدیت کے خانے سے اپنے والد شاہد ایوب کا نام ہٹا دینا چاہتی ہیں۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں اس کیس کی دوسری سماعت کے موقع پر تین رکنی بینچ کے روبرو اپنے والدین کے ہمراہ کھڑی تطہیر فاطمہ نے روتے ہوئے یہی مطالبہ پھر سے دہرایا۔ یہ ایک فیملی کورٹ کا منظر دکھائی دے رہا تھا جس میں شوہر اور بیوی ایک دوسرے کو اس صورتحال کا ذمہ دار...