محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

ورلڈ کپ 2019کرکٹ کے عالمی کپ کا یہ 12واں ایڈیشن ہے ، آیئے جانتے ہیں اب تک کھیلے گئے 11ورلڈ کپ میں کس ٹیم نے سب سے زیادہ ورلڈ کپ جیتے ، کس ملک کے حصے میں کتنے ورلڈ کپ ٹائٹل آئے۔ 

یوں تو پاکستان ٹیم نے ایک ہی ورلڈ کپ 1992میں جیتا ،لیکن یہ ورلڈ کپ منفرد نوعیت کا تھا ،کئی ایسے کامیاب تجربے کئےجو آج تک رائج ہیں یعنی یہ وہ پہلا ورلڈ کپ تھا،جوپہلی بار رنگین کٹ میں کھیلا گیا ،فلڈ لائٹس میں میچز ہوئے ،پہلی بار عالمی کپ میں سفید گیند کا استعمال ہوا ،پہلی بار ورلڈ کپ آسٹریلیا میں کھیلا گیا اور پہلی بار پاکستان ورلڈ کپ کا فاتح بنا۔

بات کریں دیگر ٹیموں کی تو آسٹریلیا کرکٹ کے پانچ عالمی کپ جیت کر سب سے آگے ہے ۔آسٹریلوی ٹیم نے پہلا ٹائٹل 1987ء میں جیتا،پھر1999ء سے لیکر2007ء تک ورلڈکپ کی ہیٹ ٹرک کی۔

2015ء میں مائیکل کلارک کی قیادت میں آسٹریلیا ریکارڈ پانچویں بار چیمپئن بنا۔

ویسٹ انڈیز اور بھارت دودو بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں ،کئی سال تک کرکٹ کے میدانوں پر اپنا خوف قائم رکھنے والی ویسٹ انڈیز نے 1975ء میں پہلا ٹائٹل جیتا ،پھر 1979ء میں بھی عالمی چیمپئن بنی۔

بھارت نے1983ء اور پھر2011ء میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سری لنکا کے حصے میں ایک بار ٹرافی ہاتھ آئی، جب سری لنکا نےرانا ٹنگا کی قیادت میں1996ءمیں آسٹریلیا کو شکست دیکر ٹائٹل جیتا۔

پانچ بار ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والی انگلش ٹیم اب تک اس بڑی کامیابی سے محروم ہے، جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا بھی اب تک ورلڈ کپ ٹرافی گھر لیکر نہیں جاسکے ہیں ۔

مزید اچھی اور معلوماتی تحریریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کر کے صفحہ اول پر جائیں۔

پوسٹ کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کریں اور اگر پسند آۓ تو فیس بک، ٹویٹر،واٹس ایپ، گوگل پر شیئر کریں، پوسٹ کا لنک کاپی کر کے اپنے تمام سوشل اکاؤنٹس پر ڈالیں، شکریہ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]