محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

تیسری سالانہ تقریب یوم والدین اور تقسیم انعامات

یہ سلسلہ مسلسل تیسرے سال سے جاری ہے، اہلسنت والجماعت کھولیاں درویش آباد کی جانب سے اساتذہ اکرام اور طلباء و طالبات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ جس میں بچوں کے والدین کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔ اساتذہ کی محنت پر ان کی حوصلہ افزائ کی جاتی ہے، بچوں میں بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔

جس سے بچوں میں تعلیمی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھتی ہے، اور اساتذہ کو بھی اپنی محنت پر سراہنے کی وجہ سے نہ صرف اطمينان ہوتا ہے بلکہ اساتذہ کی طرف سے مزید محنت کی کوشش کی جاتی ہے۔

اس سال بھی اس تقریب کا کامیاب انعقاد ہوا، جس میں اساتذہ اکرام نے اہلسنت والجماعت کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے حاضرین سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اہلسنت والجماعت کی طرف سے مولانا محمد عبدالقادر صاحب اور محمدشوکت صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ اور بچوں کی حوصلہ افزائ کی اور آخر میں بچوں میں ایوارڈ تقسیم کیئے۔

اہل علاقہ کی جانب سے اس اقدام کو خوب سراہا گیا، اس تقریب میں ویلج کے دوسرے سکولز کے بچوں اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ 


آئیے آپ کو دکھاتے ہیں تقریب کی کچھ تصویریں جھلکیاں

2

3

4

5

6

7

8

9

10

11

12

13

14

15

16

17

18

19

20

21

22

23

24

25

26

27

28

29

30


مزید اچھی اور معلوماتی تحریریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کر کے صفحہ اول پر جائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]