اشاعتیں

جنوری, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ارے لوگو

تصویر
ارےلوگو____________________لینے    ‏                        تو دو کیا پتہ____________________سانس                   ‏    آخری ہو

حضرت ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتی ہیں

تصویر
حضرت ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں: اللہ کی قسم !رسولﷺنے اپنے ذاتی معاملے میں کبھی کسی سے انتقام نہیں لیا،البتہ جب اللہ کی حرمتوں و حدود کو توڑا جاتا تو آپ ﷺمحض اللہ کی خاطر اس سے بدلہ لیتے۔ (صحیح بخاری ،کتاب الحدود باب:اقامتہ الحدود الا نتقام لحرمات اللہ،حدیث6786) صبح بخیر۔۔۔اللہ آپ کی زندگی میں آسانیاں لائے اور آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق پیدا کرے۔(آم مزید اچھی اور معلوماتی تحریریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کر کے صفحہ اول پر جائیں۔ پوسٹ کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کریں اور اگر پسند آۓ تو فیس بک، ٹویٹر،واٹس ایپ، گوگل پر شیئر کریں، پوسٹ کا لنک کاپی کر کے اپنے تمام سوشل اکاؤنٹس پر ڈالیں، شکریہ۔

جنت میں بازار

تصویر
حضرت سعید بن مسیت تابعی ؒ سے روایت ہے کہ ایک دن بازار میں ان کی ملاقات حضرت ابوہریرہؓ سے ہوئی جس پر حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ (جس طرح مدینے کے بازار میں آج ہم دونوں کی ملاقات ہوئی ہے اسی طرح) اللہ تعالیٰ جنت کے بازار میں بھی ہم دونوں کو ملائے.  حضرت سعید ؒ نے یہ سن کر دریافت کیا کہ کیا جنت میں بازار بھی ہوگا؟حضرت ابو ہریرہؓ نے فرمایا”ہاں”. مجھے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا تھا کہ جنتی لوگ جب جنت میں داخل ہوں گے تو اپنے اپنے اعمال کی فضیلت و برتری کے لحاظ سے جنت میں مقیم ہوں گے. (یعنی جس کے اعمال جتنے زیادہ اور جتنے اعلیٰ ہوں گے، اسی اعتبار سے اسے بلند تر اور خوب تر مکانات و منازل ملیں گے).  پھر انہیں دنیاوی ایام کے اعتبار سے جمعہ کے دن اجازت دی جائے گی اوروہ سب اس دن اپنے پروردگار کی زیارت کریں گے جو ان کے سامنے اپنا عرش ظاہر کرے گا.  جنتیوں کو دیدار کرانے کے لئے وہ جنت کے ایک بڑے باغ میں جلوہ فرما ہوگا. اس باغ میں (مختلف درجات کے منبر یعنی) نور کے منبر، موتیوں کے منبر، یاقوت کے منبر، سونے کے منبر اور چاندی کے منبر رکھے جائیں ...

یہود و نصاری کی مخالفت

تصویر
یہود و نصاری کی مخالفت - عن أبو أمامۃ یقول: خرج رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم علی مشیخۃ من الأنصار بیض لحاہم فقال: ((یا معشر الأنصار حمروا وصفروا، وخالفوا أہل الکتاب)). قال: فقلنا: یا رسول اللّٰہ، إن أہل الکتاب یتسرولون ولا یأتزرون فقال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: تسرولوا وائتزروا وخالفوا أہل الکتاب. قال: فقلنا: یا رسول اللّٰہ، إن أہل الکتاب یتخففون ولا ینتعلون. قال: فقال النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ((فتخففوا وانتعلوا وخالفوا أہل الکتاب)). قال: فقلنا: یا رسول اللّٰہ إن أہل الکتاب یقصون عثانینہم ویوفرون سبالہم. قال: فقال النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ((قصوا سبالکم ووفروا عثانینکم وخالفوا أہل الکتاب)).۱۲؂ ’’ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے عمر رسیدہ اصحاب کے پاس آئے ، جن کی ڈاڑھیاں سفید تھیں۔ تو آپ نے ان سے فرمایا: اے گروہ انصار اپنی ڈاڑھیوں کو زرد اور سرخ رنگ سے رنگ لیا کرو، اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ ابو امامہ کہتے ہیں کہ ہم نے آپ کی خدمت میں عرض کی کہ اے رسول اللہ، یہ اہل کتاب صرف پاجامہ پہنتے ہیں، تہ بند نہیں باندھتے؟ آپ نے س...

میں پی ٹی آئ کا سپورٹر نہیں تھا مجھے زبردستی بنایا گیا

تصویر
سال 2011میں پاکستان تحریک انصاف نے لاہور مینار پاکستان پر ایک شاندار اور تاریخی جلسہ کیا،جس کو میڈیا کے ذریعے عوام میں کافی پزیرائی ملی نوجوانوں کی کثرت تحریک انصاف کی طرف بڑھتی نظر آئ۔ وہ دور چونکہ پیپلز پارٹی کا تھا اور ہم بھی عمر کے حساب سے پیپلز پارٹی یعنی زرداری دور سے ہی سیاست اور حکومت بارے سمجھنے کے قابل ہوئے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے اقتدار کے خاتمے کے بعد ن لیگ اور پی پی ہی وہ دو بڑی جماعتیں تھی جن کو اقتدار ملنے کے قوی امکانات تھے۔  اور زرداری صاحب نواز شریف کے مقابلے میں قسمت کے کچھ زیادہ ہی لکی تھے کہ بینظیر بھٹو کا قتل ہو گیا اور عوام نے اظہار ہمدردی کرتے ہوۓ پیپلز پارٹی اور زرداری صاحب کا غم ہلکا کرنے کے لیے تیر کے نشان کو کامیاب بنا دیا۔ میرے جیسے90کی دہائی میں پیدا ہونے والوں کے لیے ان دونوں پارٹیوں کو پہچاننا آسان نہیں تھا، اور ذاتی طور پر سیاست میں دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ماضی کے قصوں سے بھی ناواقف تھا۔ اچانک عمران خان کا بڑا جلسہ اور نوجوانوں کی اکثریت کا تحریک انصاف کی جانب بڑھتا رجحان بھی دلچسپ لگنے لگا۔ سال2013کے الیکشن کو نیوٹل رہ کر صرف انجوائے کیا۔ کس...

ضمنی الیکشن بالاکوٹ

تصویر
ضمنی الیکشن پی کے30بالاکوٹ کی کمپیئن اپنے عروج پر ہے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیداحمدحسین شاہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ سیدمظہرعلی قاسم کو دیا گیا ہے۔ کانٹے کا مقابلہ بھی ان ہی دونوں امیدواروں کے درمیان ہونا ہے نتائج کچھ بھی نکلیں مگر بالاکوٹ کی تاریخ میں پہلی بار سردار یوسف صاحب کو اپنے اوپر شکست کی تلوار لٹکتی دکھائ دے رہی ہے جنرل  الیکشن2018میں سردار یوسف صاحب کے صاحبزادے سردار شاہجہان صاحب کو آزاد امیدوار صالح محمدخان نے این اے13پر شکست دی اور اب میاں ضیاءالرحمن صاحب کی نااہلی کے بعد جب ضمنی الیکشن کی تیاریاں شروع ہوئیں تو سردار یوسف صاحب کی باڈی لینگویج صاف بتا رہی ہے کہ سردار صاحب کو اپنا مستقبل تاریک ہوتا دکھائ دے رہا ہے اس کی کچھ وجوہات بھی ہیں۔ عرصہ35سال سے سردار محمدیوسف صاحب اقتدار کا حصہ رہے ہیں مگر ان کے حلقے اور تحصیل بالاکوٹ کے عوام رومرہ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں یہ وہ بڑی اور بنیادی وجہ ہے جس سے عوام بالخصوص ینگ جنریشن سردار صاحبان سے ناخوش ہے اور ان کے مخالفین کی طرف ہاتھ بڑھاتی دکھائ دیتی ہے۔گزشتہ دنوں سردار محمد یوسف صاحب نے ...

ٹائ ٹینک کی تباہی تاریخ کی روشنی میں

تصویر
تاریخی حقائق  کے مطابق جب مشہور برطانوی بحری جہاز ٹائی ٹینک حادثے کا شکار ہوا تو اس کے آس پاس تین ایسے بحری جہاز موجود تھے جو ٹائی ٹینک کے مسافروں کو بچا سکتے تھے۔۔ سب سے قریب جو جہاز موجود تھا اسکا نام سیمسن (Samson) تھا اور وہ حادثے کے وقت ٹائی ٹینک سے صرف سات میل کی دوری پہ تھا۔ سیمسن کے عملے نے نہ صرف ٹائی ٹینک کے عملے کی طرف سے فائر کئے گئے سفید شعلے (جو کہ انتہائی خطرے کی صورت میں فضا میں فائر کئے جاتے ہیں) دیکھے تھے بلکہ مسافروں کی آہ و بُکا کو سُنا بھی تھا۔ لیکن کیونکہ سیمسن کے عملے کے لوگ غیر قانونی طور پہ انتہائی قیمتی سمندری حیات کا شکار کر رہے تھے اور نہیں چاہتے تھے کہ پکڑے جائیں لہذا ٹائی ٹینک کی صورتحال کا اندازہ ہوتے ہی بجائے مدد کرنے کے وہ جہاز کو ٹائی ٹینک کی مخالف سمت میں بہت دور لے گئے۔  یہ جہاز ہم میں سے ان لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے جو اپنی گناہوں بھری زندگی میں اتنے مگن ہو جاتے ہیں کہ ان کے اندر سے انسانیت کا احساس ختم ہو جاتا ہے اور پھر وہ ساری زندگی اپنے گناہوں کو چھپاتے گزار دیتے ہیں۔ دوسرا جہاز جو قریب موجود تھا اس کا نام کیلیفورنین (Californian) تھا ج...

ابوبکرصدیق رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کی داستان عشق و وفا

تصویر
قسط نمبر1 تاریخ انسانی پر اگر ہم نظر دوڑائیں تو ہمیں عشق و محبت کی بہت سی داستانیں نظر آتی ہیں جن میں سے کچھ کا تعلق تو صرف اور صرف افسانوں تک ہی ہوتا ہے حقیقت میں انکا کوئی وجود نہیں ہوتا لیکن کچھ داستانیں ان میں ایسی ہوتی ہیں جو حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں اور دنیا میں بطور نمونہ کے پیش کی جاتی ہیں انہی میں سے ایک داستان مکے کے ایک کپڑے کے تاجر جناب سیدنا صدیق اکبر ؓ کی ہے آپؓ کا اصل نام عبداللہ آپ کا لقب صدیق اور کنیت ابوبکر تھی ۔آپؓ کے بچپن سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے جو نبوۃ ملنے تک باقی رہے ۔۔۔۔۔انہیں تعلقات کی بناء پر نبوت ملنے کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہل بیت کے  بعد سب سے پہلے ابوبکر کو اسلام کی دعوت دی جس پر ابوبکر صدیقؓ نے بغیر کسی تامل و فکر اور بغیر کسی دلیل کا مطالبہ کئیے لبیک کہا اور حلقہ بگوش اسلام ہوئے ۔ قبول اسلام کے بعد ابوبکرؓ نے دعوت و تبلیغ کو اپنے اولین فریضے کے طور پر سرانجام دیا اور اپنے تعلقات کے لوگوں میں  جا کر اسلام کی دعوت دینے لگے اور انہیں شرک کے اندھیروں سے نکال کر نور ایمان کی طرف لانے کیلئے کوشاں ہو گئے ۔آپ...

انمول بات سبق آموز واقعہ

تصویر
‎ ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک آدمی غاروں پر کسی تحقیق میں مصروف تھا۔ ایک ایسے شہرمیں جانا پڑھ گیا جہاں زیادہ تر غاریں سمندر کے کنارے پر واقع تھیں۔ وہ آدمی ایک غار میں گیا اور اس غار کا بغور جائزہ لے رہا تھا کہ اس کی نظر ادھر پڑے ایک بیگ پر پڑی۔ اس بیگ کے اندر ڈھیر سارے مٹی کے گولے پڑے تھے۔جیسے کسی نے خود گول گول مٹی کے گولے بنا کر سکھانے کے لیے رکھے ہوں، اس آدمی کو وہ گولے اچھے لگے سو وہ اس بیگ کو اٹھا لایا۔ وہ سمندر کے کنارے چہل قدمی کر رہا تھا۔ اس نے وہ بیگ ہاتھ میں پکڑا ہوا تھا، ایک دم اس کے دل میں کوئی خیال آیا اور اس نے ایکمٹی کا گولا نکال کر سمندر میں پھینک دیا، پھر اسی طرح ایک ایک کر کے مٹی کے گولے نکال نکال کر دور دور سمندر میں پھینکنے لگا۔  یہاں کلک کر کے واقعہ اصحاب کہف مکمل جانیئے اسی دوران ایک گولانیچے گر پڑا اور کیونکہ نیچے پتھر تھا تو وہ ٹوٹ گیا اور اس آدمی نے دیکھا تو اس گولے میں سے ایک گوہر نکلا تھا۔ وہ آدمی ایک دم حیران ہو گیا اور اس نے ایک اور مٹی کا گولا نکالا اور اسے بھی نیچے پتھر پر دے مارا، دیکھا تو اس میں ایک یاقوت تھا، ایک اور توڑا تو اس میں مرجان تھا، ایک اور ت...

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں چیف جسٹس کی بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت

تصویر
 جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں چیف جسٹس کی بلاول بھٹو کا نام جے آئی ٹی سے نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے جےآئی ٹی کاوہ حصہ حذف کردیں ، جس میں بلاول کانام ہے جبکہ بلاول بھٹو اورمرادعلی شاہ کانام ای سی ایل سے فوری نکالنے کاحکم بھی دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں‌ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی، ایڈووکیٹ خواجہ طارق رحیم عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ کس کی نمائندگی کررہے ہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ خواجہ طارق نے بتایا کہ تمام ملزمان کی مشترکہ نمائندگی کررہاہوں۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ خواجہ طارق سے مکالمے میں کہا مجبورنہ کریں عمل درآمد بینچ سے پوچھیں گرفتاریاں کیوں نہ ہوئیں، آُپ تو ایسا تاثر دے رہے ہیں ، جیسے سب بڑے معصوم ہیں، کیا ہوا ہے اور کیا نہیں ہوا اس کی تحقیقات ابھی ہونی ہے۔ اٹارنی جنرل نے ای سی ایل کےحوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ای سی ایل میں ناموں کامعاملہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائےگا، کابینہ اس پر ضرور نظر ثانی کرے گی۔ جےآئی ٹی نےتوموٹی موٹی چیزیں بیان کیں ہیں، اصل تحقیقات تو نیب نےکرنی ہے چیف جسٹس ،و...

خبردار زہریلی کھانا

تصویر
آپ سب کو یاد ھو گا کلفٹن میں مشہور معروف ھوٹل میں کھانا کھانے سے بچے جان سے چلے گئے تھے اسکی چشم کُشاء رپورٹ ملحظہ فرمایئںاور کچھ سبق حاصل کریں  جو لوگ کھابے کھابے کرتے ھیں انک سب کے لئے عبرت کا مقام ھے  والد لاہور میں تھا اور والدہ کراچی میں‘ بچوں نے ضد کی اور والدہ انہیں لے کر پلے لینڈ چلی گئی‘ بچے پلے لینڈ میں جھولے لیتے رہے‘ یہ تھک گئے تو ماں انہیں کھانا کھلانے زمزمہ لے گئی‘ یہ لوگ ایری زونا گرِل ریسٹورنٹ چلے گئے‘ ایری زونا گرِل کراچی کا فائیو سٹار ریسٹورنٹ تھا‘ ڈائننگ ہال شاندار‘ ویٹرز لاجواب اور نرخ لندن اور نیویارک کے برابر‘ ماں نے کھانا آرڈر کیا‘ کھانا آیا‘ ماں اور دونوں بچوں نے کھانا کھایا اور یہ تینوں رات دو بجے گھر آ گئے‘ صبح کے وقت تینوں کی طبیعت خراب ہو گئی‘ تینوں کے پیٹ میں درد شروع ہو گیا‘ سر پھٹنے لگا اور تینوں الٹیاں کر کے بے حال ہو گئے‘ ماں دوپہر تک دیسی ٹوٹکوں سے  اپنااور بچوں کا علاج کرتی رہی لیکن طبیعت بحال نہ ہو سکی‘ دیور سبحان کو پتہ چلا‘ وہ پہنچا تو دیکھا چھوٹا بیٹا احمد آخری سانسیں لے رہا ہے‘ بڑا بیٹا محمد بے ہوشی کے عالم میں گرا ہوا ہے اور بھابھی...

تھوڑا سا وقت آپ کی زندگی میں بڑی تبدیلیاں لاۓ

تصویر
سن 1976 کے اولمپک مقابلوں کے دوران سو میٹر کی دوڑ کے آخری مرحلے میں کل آٹھ کھلاڑی شریک تھے۔ سونے کا تمغہ جیتنے والا کھلاڑی باقی کے آٹھ کھلاڑیوں سے صرف ایک سیکنڈ کا دسواں حصہ زیادہ تیزتھا۔ رفتار میں بہت ہی تھوڑا سا فرق مگر نتائج میںبہت بڑا فرق۔____امریکہ میں ہونے والی ایک گھڑ دوڑ میں جیتنے والے گھوڑے کو دس لاکھ ڈالر کا انعام ملا، دوسرے نمبر پر آنے والے گھوڑے کو جو جیتنے میں فقظ ناک کے فرق سے رہ گیا تھا کو محض پچھتر ہزار ڈلر ملے۔ مسافت میں اتنا مہین سا فرق مگر نتائج میں بہت بڑا فرق۔____ایک قانون جان لیجیئے کہ: اگر آپ ایک اپنی نوکری پر جانےسے ایک گھنٹہ پہلے جاگ جاتے ہیں، اور اپنی فیلڈ سے متعلقہ کوئی بھی کتاب پڑھتے ہیں تو گویا آپ ہفتے بھر میں سات گھنٹے مطالعہ کر لیں گے۔ کچھ ہی عرصہ کے بعد، آپ کا علم اپنے دفتر کے تمام ساتھیوں میں زیادہ ہوگا۔ اور آپ کے ساتھی آپ سے مشورہ لیا کریں گے کیونکہ آپ ہی ان میں زیادہ تجربے والے شمار ہو رہے ہونگے۔ محض تھوڑا سا اضافہ مگر نتائج میں بہت بڑا فرق۔____اگر آپ مسجد میں نماز سے تھوڑا سا پہلے یا اذان ہوتے ہی جانا شروع کر دیں تو آپ نماز سے پہلے پہلے کم از کم قران...

شادیاں کیجیئے جنازے نہیں!

تصویر
شادیاں کیجئے جنازے نہیں ! میرے سسرال میں سال کے آخری عشرے کے دوران تین شادیاں ہویں، تینوں شادیاں اس فیملی کی تھرڈ جنریشن میں ہویں اور تینوں "کزن میرجز" تھیں۔ ہماری گود میں کھیلے یہ بچے اب اپنے بچے کھلانے کی تیاریوں میں ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان بچوں کے نصیب اچھے کرے اور انہیں دین دنیا کی کامرانیوں سے نوازے۔ آمین شادی جو کسی زمانے میں مسرت کا سب سے بڑا موقع ہوا کرتی تھی اب ایک عذاب کا درجہ حاصل کرچکی۔ اور یہ درجہ اسے اس لئے حاصل ہوا کہ احمقوں کے قافلے گزرچکے اب وہ نسل زمانے کی باگ ڈور سنبھال چکی جو "ترقی یافتہ، باشعور، سمجھدار" اور نہ جانے کیا کیا ہے۔ آج کے اس سمجھدار انسان نے یہ ہنر سیکھ لیا ہے کہ جب اس کے لڑکے لڑکیاں تعلیم پوری کر لیتے ہیں تو یہ انہیں کہتا ہے جا بیٹا اپنی شادی کے لئے پیسے کمانا شروع کر۔ یہ بچے بچیاں لاکھوں روپے جمع کرنے کے اس مشن پر لگ جاتے ہیں جس کی تپش ان کی زندگی کے سب سے خوبصورت دن جھلسا کر رکھ دیتی ہے۔ جوانی بے قابو ہونے لگتی ہے تو ان بچوں سے سنگین غلطیاں بھی سرزد ہوجاتی ہیں جو انہیں سیکنڈ ہینڈ جنس بنا کر رکھ دیتی ہے۔ کئی سال کی محنت کے بعد...

درد بھری کہانی

تصویر
سائرہ بی بی گل بابا کی سب سے بڑی اور لاڈلی بیٹی تھی، گل بابا نے اپنی انتہائ غربت کے باوجود بھی سائرہ بی بی کی ہر خواہش پوری کرنے کی کوشش کی، سائرہ بی بی کے دو بھائ اور دو بہنیں اس سے چھوٹے تھے۔ سائرہ بی بی کی والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھی۔ گل بابا نے اپنی محدود آمدنی کے باوجود اپنی بیوی کے علاج میں کوئ کسر نہ چھوڑی تھی قرض لے کر بھی ہرممکن علاج کی کوشش کی مگر اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا وہ اپنی بیوی کی زندگی نہ بچا سکا۔ والدہ کی وفات کے بعد گھر کی تمام تر ذمہ داریاں سائرہ کے کندھوں پر سوار ہو گئیں۔ گل بابا کی پریشانی میں بھی اضافہ ہو گیا۔ ایک طرف انہیں قرض والوں نے تنگ کرنا شروع کر دیا تو دوسری طرف گھر میں موجود جوان بیٹی کی بڑھتی عمر نے غم بڑھا دیے۔ گل بابا دن کو محنت مزدوری کرتے اور رات کو بستر پر لیٹ کر اپنے غموں سے چور چور سوچتے رہتے، انہی سوچوں نے گل بابا کو بلڈپریشر کا مریض بنا دیا۔ قرض والوں کے پیغامات بھی آنا شروع ہو گے گل بابا جیتے جی مر چکے تھے ان کی سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کیسے قرض اتارا جاۓ،چونکہ ان کی آمدنی سے بمشکل گھر کا خرچہ چل رہا تھا، بالآخر اپنے بچوں کے سر کا سہا...