محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

سن 1976 کے اولمپک مقابلوں کے دوران سو میٹر کی دوڑ کے آخری مرحلے میں کل آٹھ کھلاڑی شریک تھے۔ سونے کا تمغہ جیتنے والا کھلاڑی باقی کے آٹھ کھلاڑیوں سے صرف ایک سیکنڈ کا دسواں حصہ زیادہ تیزتھا۔ رفتار میں بہت ہی تھوڑا سا فرق مگر نتائج میںبہت بڑا فرق۔____امریکہ میں ہونے والی ایک گھڑ دوڑ میں جیتنے والے گھوڑے کو دس لاکھ ڈالر کا انعام ملا، دوسرے نمبر پر آنے والے گھوڑے کو جو جیتنے میں فقظ ناک کے فرق سے رہ گیا تھا کو محض پچھتر ہزار ڈلر ملے۔ مسافت میں اتنا مہین سا فرق مگر نتائج میں بہت بڑا فرق۔____ایک قانون جان لیجیئے کہ: اگر آپ ایک اپنی نوکری پر جانےسے ایک گھنٹہ پہلے جاگ جاتے ہیں، اور اپنی فیلڈ سے متعلقہ کوئی بھی کتاب پڑھتے ہیں تو گویا آپ ہفتے بھر میں سات گھنٹے مطالعہ کر لیں گے۔ کچھ ہی عرصہ کے بعد، آپ کا علم اپنے دفتر کے تمام ساتھیوں میں زیادہ ہوگا۔ اور آپ کے ساتھی آپ سے مشورہ لیا کریں گے کیونکہ آپ ہی ان میں زیادہ تجربے والے شمار ہو رہے ہونگے۔ محض تھوڑا سا اضافہ مگر نتائج میں بہت بڑا فرق۔____اگر آپ مسجد میں نماز سے تھوڑا سا پہلے یا اذان ہوتے ہی جانا شروع کر دیں تو آپ نماز سے پہلے پہلے کم از کم قران مجید سے دس صفحات پڑھ پائیں گے۔ اگر آپ ایسا دو نمازوں میں ہی کر لیں تو روزانہ بیس صٖفحات کی تلاوت شروع ہو جائے گی۔ اس کا مطلب تقریبا ایک سیپارہ یومی یا ایک سو چالیس صٖفحے ہفتہ وار یعنی ایک ختم قران ہر مہینے۔ محض تھوڑا سا اضافہ مگرنتائج میں بہت بڑا فرق۔_____ایک باپ اپنے پرائمری کے طالبعلم بیٹے کے ساتھ رات کاکھانا لگتے لگتے پندرہ منٹ کیلئے مل کر کوئی انگریزی کی کتاب پڑھتا تھا۔ اب اس کا بیٹا مڈل سکول میں ہے لیکن انگریزی کی کوئی بھی کتاب بغیرکسی مسئلے کے پڑھ لیتا ہے۔ وقت میں محض تھوڑا سا اضافہ مگر نتائج میں بہت بڑا فرق۔_____خلاصہ: تھوڑے سے اضافے کا قانون اپنی زندگی کے ہر شعبے میں لاگو کر لیجیئے، اپنے کام کو دیکھیئے، اپنے تعلقات کو دیکھیئے، اپنی صحت کو دیکھیئے، اپنے بچوں کو دیکھیئے، اور اپنے ہر اس کام کو دیکھیئے جس میں آپ تھوڑا سا اضافہ کر سکتے ہیں اور اپنے گرد نواح میں ہر اس ناطے کو دیکھیئے جس میں آپ تھوڑے سے اور کا اضافہ کر کے بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ زندگی میں بہت ساری ایسی چیزیں ہیں جو تھوڑے سے اور اضافے کے بہت بڑی تبدیلی سے جڑی ہوئی ہیں۔_____تھوڑا سا اور اضافے کا قانون اپنے آپ پر لاگو کرنے سے بہت ساری کامیابیاں آپ کے قدموں میں۔_____یاد رکھیئے گا کہ اس تھوڑے سے فرق کے ساتھ ہی ہر ناکامی اور ہزیمت جڑی ہوئی ہے۔ تھوڑا سا فرق اور اتنے بڑے بڑے نقصانات!! ان کا سوچیئے جن کا فرق دنوں اور راتوں کا ہو!!!

مزید اچھی اور معلوماتی تحریریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کر کے صفحہ اول پر جائیں۔

پوسٹ کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کریں اور اگر پسند آۓ تو فیس بک، ٹویٹر،واٹس ایپ، گوگل پر شیئر کریں، پوسٹ کا لنک کاپی کر کے اپنے تمام سوشل اکاؤنٹس پر ڈالیں، شکریہ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]