سردار محمد یوسف سابق وفاقی وزیر براۓ مذہبی امور
سردار محمد یوسف صاحب گجر قوم کے محسن مانے جاتے ہیں، کہا جاتا ہے ماضی میں دیگر اقلیت قوم والوں کا رعب دبدبہ ہوا کرتا تھا گجر قوم اکثریت کے باوجود بھی جاگیرداروں کے تسلط میں رہتے ہوۓ غلامی کی زندگی بسر کر رہی تھی۔ پھر سردار محمد یوسف نے سیاست میں قدم رکھا اور گجر قوم کو عروج بخشا۔ ایسی بہت ساری باتیں آپ کو سننے کو ملیں گے۔ کئ لوگ ان واقعات کو ایسے بیان کریں گے کہ لوگ ہلاکو اور چنگیز خان کو بھول جائینگے۔ مگر جب ان سے کوئ ثبوت مانگا جاۓ تو بےبس دکھائ دیتے ہیں۔ ان کے پاس واحد جواب ہوتا ہے اپنے بزرگوں سے پوچھیں۔ جبکہ عقل و شعور والوں کے لیے یہ جواب کامل نہیں ہوتا۔ سردار محمد یوسف صاحب لگ بھگ تین دہائیوں سے اقتدار میں ہیں اور انکے بچے لندن سے تعلیم حاصل کرتے ہیں جبکہ سردار یوسف کے حلقے کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے مکمل طور پر محروم ہیں۔ سردار یوسف کے حلقے میں تعلیم صحت پانی راستوں کے بحران کو دیکھا جاۓ تو ان کا حلقہ اس قدر پسماندہ ہے آج سے پچاس سال پیچھے نظر آتا ہے۔ سردار محمد یوسف صاحب گزشتہ ن لیگی دور حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں مگر حلقے کے عوام کی محرمیوں پر کام کرنے ک...