وطن سے دور ہمارے پردیسی بھائ
وطن سے دور پردیسی بھائ قارئین اکرام!! دنیا میں اللہ تعالی نے ہر انسان کو مختلف نعمتوں سے نوازا ہے ویسے تو کائنات کا ذرہ ذرہ نعمت خدا وند کریم ہے انسان صرف اپنے جسم کے کسی ایک اعضاء کا شکریہ ادا کرنا چاہیے تو نہیں کر سکتا۔ اللہ کی دی گئ نعمتوں میں مال و دولت ایک ایسی نعمت ہے جو انسان بہت ساری سہولیات دیتی ہے اور پریشانیوں سے بچاتی ہے۔ کہیں پر اللہ تعالی کسی کو دولت دے کر آزما رہے ہیں اور کہیں پر مال و دولت کی تنگدستی دے کر آزماتے ہیں۔ جو مال و دولت پا کر بھی اللہ کا شکر گزار رہا وہ یقیناً کامیاب ہوا اور جس فاقوں میں رہ کر بھوک و افلاس برداشت کر کے بھی صبر و شکر کرتا رہا وہ بھی کامیاب ہوا۔ اللہ نے جسے مال دیا تو اس پر لازم قرار دیا کہ وہ مستحقین کی مدد کرے صدقات و عطیات دیا کرے ذکواة دیا کرے۔ اور جس نے اللہ کے دیے پر شکر ادا کیا اپنی تنگدستی میں بھی خالق ارض و سماء کی تعریفیں کرتا رہا اللہ اس کا بہتر اجر دینے والا ہے۔ تمہید تھوڑی لمبی ہو گئی اس کے لیے معذرت!!! آج کل ہمارے ہاں خصوصاً پاکستان، ہندوستان، بنگال میں ملکوں کی حکمرانی سنبھالنے والوں نے قومی دولت کو ذاتی وراثت ...