محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]



لازم ہے کہ دودھ پلانے والی بیٹا بنانے کے لئے دودھ پلانے کی ذمہ داری لے تبھی رضاعت ثابت ہوتی ہے ـ بیہوش عورت کا دودھ جتنے دن مرضی ہے بچہ پیتا رہے حرمت ثابت نہیں ھوتی ـ اگر کوئی بیوی کا دودھ دوہ کر شوہر کو پلا دے تو وہ اس کی ماں نہیں بنتی ، نہ حرام ہوتی ھے ، اتفاقاً دودھ منہ میں چلا جائے تو بھی کوئی حرج نہیں ـ ایک صحابیؓ جب دوپہر کو گھر واپس آئے تو ان کی بیوی نے ان کی لونڈی کا دودھ دوہ کر  دھوکے سے ان کو  پلا دیا اور کہا کہ اب یہ تیری ماں بن گئ ہے لہذا تجھ پر حرام  ہو گئ ہے اس کے قریب مت جانا  ،، وہ شخص پریشان ھو کر رسول اللہ ﷺ کے پاس مسئلہ پوچھنے حاضر ہوا ،، رسول اللہ ﷺ تمام صورتحال جان کر مسکرائے اور فرمایا کہ لونڈی تیری لونڈی ہے جبکہ تیری بیوی کے لئے سرزنش ہے ، مطلب بیوی کو اس کی ایسی حرکت پر ہلکی پھلکی مار لگانے کا تجھے حق ہے ـ
[ وَأُمَّهَاتُكُمُ اللَّاتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُم مِّنَ الرَّضَاعَةِ] النساء 23
اورنکاح کے لئے حرام کی گئیں تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا اور تمہاری وہ بہنیں جو دودھ کی نسبت سے بن گئیں ـ

اس میں یہ نہیں فرمایا کہ ’’ وہ عورتیں ‘‘ جن کا دودھ تم نے پی لیا ،  بلکہ فرمایا تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا  ،، گویا دودھ پلانے اور خود سے دودھ پینے میں زمین آسمان کا فرق ہے ، پہلے وہ تمہاری مائیں بنیں نیت سے پھر بعد میں تمہیں دودھ پلایا اسی نسبت سے یہ اس کی نیت ہی ہے کہ جو اس کے ہر رشتے کو تمہارا رشتہ بناتی چلی جا رہی ہے جبکہ تمہارا کوئی رشتے دار اس کا رشتے دار نہیں بنا ،، یعنی اس کی بیٹی اور بیٹا تمہارے رضاعی بھائی بہن بن گئے ، اس کی بہن تمہاری رضاعی خالہ بن گئ اور شوہر رضاعی باپ بن گیا ،، جبکہ تمہاری ماں اس کی بہن نہیں بنی ،تمہاری  بہن اسکی بیٹی نہیں بنی نہ تمہارا بھائی اس کا بیٹا بنا ،، اس کی ساری بیٹیاں تمہاری لئے بہن کی طرح حرام ہو گئیں تمہارے بھائیوں کے لئے نہیں ،،اور اگر تم بیٹی ھو تو اس کے سارے بیٹے تمہارے بھائی بن گئے ،، جبکہ تمہاری بہنیں اس کے بیٹوں کی بہنیں نہیں بنیں وہ ان سے نکاح کر سکتے ہیں ، ثابت ھوا کہ یہ رشتہ ماں کی طرف سے بطور ماں نیت کر کے تمہیں دودھ پلانے کی وجہ سے قائم ھوا ہے ، نہ کہ تمہاری طرف سے مجرد دودھ پینے کی وجہ سے حرام ہوا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]