امیرااہلسنت الیاس قادری کے عجیب واقعات
امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری عطاری مرشدی فرماتے ہیں امام محمدؒ تعلیم حاصل کرنے کے لیے امام ابوحنیفہؒ کے پاس گے، امام ابو حنیفہ نے انہیں یہ کہہ کر واپس کر دیا کہ آپ بہت چھوٹے ہیں فی الحال قرآن مجید حفظ کر لو اس کے بعد آ جانا۔ امام محمدؒ ایک ہفتے بعد پھر حاضر ہوئے، جب امام ابوحنیفہ نے انہیں ڈانٹا کہ تمہیں کہا تھا پہلے قرآن یاد کر لو، تو امام محمد نے فرمایا: سرکار وہ تو میں نے یاد کر لیا ہے، جب امام ابو حنیفہ نے مختلف مقامات سے سنا تو بہت خوش ہوئے کہ بچہ بہت ذہین ہے۔ امام محمدؒ بہت خوبصورت تھے سو اس وجہ سے امام ابوحنیفہؒ نے انہیں حکم دیا کہ اپنا منڈن، گنجن کرا لو، یعنی سر کے بال منڈوا لو تاکہ تمھاری خوبصورتی میں کمی واقع ہو اور میرا تقویٰ برقرار رہ سکے۔ امام محمد نے سر منڈوا لیا اور تعلیم کا آغاز ہو گیا، امام ابوحنیفہ اس خوبصورت بچے "امام محمد" کو پردے کے پیچھے یا ستون کے پیچھے بٹھا کر تعلیم دیتے تاکہ شیطان کے وسوسوں سے بچا جا سکے۔ اس واقعے میں الیاس قادری صاحب امام ابوحنیفہؒ کے تقوے کی تعریف کر رہے ہیں یا یہ ثابت کر رہے ہیں کہ وہ خوبصورت بچوں میں انٹرسٹڈ تھے؟ امیراہلسنت سے سو...