محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں ستمبر کی 9 تاریخ کو بلدیاتی الیکشن ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.

متوجہ ہوں! الیکشن کمیشن کی
 طرف سے اعلان

الیکشن پبلسٹی کا ضابطہ اخلاق!

1- سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے درج ذیل سائز سے بڑے پوسٹر، پمفلیٹ، بینر اور پوٹریٹ پر پابندی ہو گی

پوسٹر سائز : 18 انچ × 23 انچ

پمفلٹ سائز: 9 انچ × 6 انچ

بینرسائز: 3 فٹ × 9 فٹ

پوٹریٹ سائز: 2 فٹ × 3 فٹ

2- سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف  سے دیوار، یا کسی عمارت پر پوسٹر، پمفلٹ یا کوئی مٹیریل چسپاں کرنے پر پابندی ہوگی

3- کسی سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے کسی انتخابی مٹیریل پوسٹر، پمفلٹ بینر پر کسی سرکاری ملازم کی تصویر لگانا منع ہے۔

4- پرنٹنگ صرف ٹیکس رجسٹر پرنٹر سے کروائی جائے گی اور مٹیریل پر پرنٹنگ کمپنی کا نام واضح درج ہونا چاہیے۔

5- پبلسٹی مٹیریل پر تصویر صرف اور صرف امیدوار کی ہوگی۔ 

6- فلیکس مٹیریل کا استعمال کسی بھی طرح سے منع ہے۔ بینر یا دیگر میٹیریل صرف کپڑے کا بنا ہو سکتا ہے۔ 

7- امیدوار کے حق میں کوئی بھی بینر، پوسٹر یا پمفلٹ کسی ورکر کی طرف سے ہو وہ بھی امیدوار کے انتخابی کھاتے/بجٹ میں شمار ہوگا۔ 



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]