محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]


چینی موبائل کمپنی شیاؤمی کی جانب سے 2021 کا کے سب سے سستے موبائل فون کی سیریزمتعارف کرادی گئی ہے۔

شیاؤمی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والی  ریڈمی 9 سیریز کے مزید 3 فونز ریڈمی 9 اے اسپورٹ، 9 آئی اسپورٹ اور 9 ایکٹیو متعارف کرائے گئے ہیں۔

ریڈمی 9 اے اسپورٹ تو شیاؤمی کا رواں سال کا اب تک سب سے سستا فون بھی ہے جبکہ باقی فونز بھی زیادہ مہنگے نہیں۔

ریڈمی 9 اے اسپورٹ اور 9 آئی اسپورٹ:

ریڈمی 9 اے اسپورٹ، 9 آئی اسپورٹ کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دونوں فون ایک جیسے ہی ہیں لیکن فرق صرف ریم اور اسٹوریج کا ہے۔

ریڈمی 9 اے اسپورٹ میں 2 سے 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ریڈمی 9 آئی اسپورٹ میں 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

دونوں فونز کے بیک پر 13 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرے موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

دیگر فیچرز میں 4 جی، وی او ایل ٹی ای، بلیوٹوتھ 5.0 اور جی پی ایس قابل ذکر ہیں۔

ریڈمی 9 اے کا 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد جبکہ 3 جی بی ریم والا فون 18 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت کیا جائے گا۔

ریڈمی 9 آئی اسپورٹ کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل  20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 22 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

9 ایکٹیو:

اس فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

دیگر فیچرز میں وائی فائی 5، ڈوئل 4 جی وی او ایل ٹی ای، بلیو ٹوتھ اور ہیڈ فون جیک قابل ذکر ہیں۔

فون کا 4 جی بی ریم والا ماڈل 22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد جبکہ 6 جی بی ریم والا فون 25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]