اشاعتیں

پی ایس ایل 5: آج اسلام آباد اور کراچی کا ٹاکرا ہوگا

تصویر
پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہوگا، یہ میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ اسلام آباد کی قیادت شاداب خان کریں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل فائیو میں اب تک 5 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے دو میں شکست اور 2 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔ دوسری جانب کراچی کنگز نے 3 میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک جیتا اور 2 میں شکست کا سامنا رہا۔ پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے جبکہ کراچی کنگز 5 ویں نمبر پر ہے۔

ایک اور ’’مہاتیر محمد‘‘ مل سکے گا؟

تصویر
جنوبی ایشیا کی تاریخ میں اگر 5 اگست 2019 نہ آتا تو ہمارے لیے ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کی اقتدار کے ایوانوں میں آمد ورفت محض ایک اسلامی ملک میں جاری سیاسی کشمکش کے نتیجے میں ہونے والی اتھل پتھل قرار پاتی۔ یہ خبر شاید ہمارے عوام کی توجہ بھی حاصل نہ کرپاتی۔ مسلمان ملکوں میں محلاتی سازشیں اور اقتدار کی رسہ کشی اور اس کے نتیجے میں برپا ہونے والے خونیں اور غیر خونیں انقلابات معمول ہیں۔ انڈونیشیا سے مراکش تک اس پٹی کو سیاسی استحکام نصیب ہے اور نہ جمہوریت اپنی پوری روح کے ساتھ حاصل ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ آئے روز ان ملکوں میں سیاسی زلزلے رونما ہوتے ہیں۔ پانچ اگست کو نریندر مودی نے کشمیر کی خصوصی شناخت پر حملہ کرکے پاکستان کو حالات کے بے آب وگیاہ صحرا میں لاکھڑا کیا۔ پاکستان ذہنی طور پر ایسے کسی فیصلے کے لیے تیار نہیں تھا اور یوں یہ واقعہ سماعتوں پر بجلی بن کر گرگیا۔ فیصلہ ہونے کے بعد پاکستان کو حالات کی سنگینی کا اندازہ ہوا۔ کپڑے جھاڑ کر اُٹھ کھڑا ہوا تو دور دور تک کوئی مونس اور غم گسار دکھائی نہیں دیتا تھا۔ جن پتوں پر تھوڑا بہت تکیہ تھا وہ پہلے ہی ہوائیں دے رہے تھے اس فیصلے کے بعد...

سعودی تاش ٹورنامنٹ: فاتح ٹیم کو ساڑھے 7لاکھ ریال اور کار ملی

تصویر
  سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تاش ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جیتنے والی ٹیم کو ساڑھے 7 لاکھ ریال انعام دیا گیا اورساتھ ہی ایک بی ایم ڈبلیو کار بھی تحفے میں دی گئی۔ شہری سعود الشیبانی اور فہد الشیبانی نے تاش ٹورنامنٹ کا حتمی مقابلہ جیت کر اول انعام کے مستحق ہوئے، ان کا مقابلہ سعودی شہری عبدالرحمٰن المطرفی اور یزید الیوبی سے تھا جنہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ریاض میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 5 لاکھ ریال کے انعامات دیئے گئے، تیسری پوزیشن پانے والی ٹیم کو 3 لاکھ ریال جبکہ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 لاکھ ریال دیے گئے۔ ٹورنامنٹ میں خواتین کی 20 ٹیموں نے بھی شرکت کی لیکن وہ حتمی مقابلوں سے پہلے ٹورنامنٹ سے نکل گئے تھے۔

ڈین جونز نے میچ کے بعد اسٹیڈیم کی صفائی کی

تصویر
   کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم نے گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 5 کے دوسرے میچ کی میزبانی کی۔ اس میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ تھا، جو کراچی کنگز نے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کے غیر ملکی ہیڈکوچ ڈین جونز جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے وہ میچ کے بعد گراؤنڈ کی صفائی کرتے دکھائی دیے۔ میچ ختم ہونے کے بعد ڈین جونز نے کھلاڑیوں کے بیٹھنے کی جگہ(ڈگ آؤٹ ) کی صفائی کی۔ اس دوران انہوں نے پانی کی خالی بوتلیں اور دیگر کوڑا ڈسٹ بن میں ڈالا۔ غیرملکی کوچ ڈین جونز کے اس عمل کو لوگوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔

اپنے موبائیل پر پورا پی ایس ایل فری دیکھیں

تصویر
  اگر آپ دنیا بھر کے تمام ٹی وی چینلز بغیر کوئی قیمت ادا کیے اپنے موبائل پر لائیو دیکھنا چاہتے ہیں تو لائیو نیٹ ٹی وی ایپلیکیشن آپ کے لئے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا۔ لائیو نیٹ ٹی وی اپنے طرز کا واحد موبائل اپلیکیشن ہے جس کے اندر آپ دنیا بھر کے تمام ٹی وی چینلز بغیر کسی سبسکرپشن فیس کےدیکھ سکتے ہیں. لائیو نیٹ ٹی وی ایپلیکیشن سپیشل ان لوگوں کے لئے بنایا گیا ہے. جو موبائل پر اپنی پسند کے چینلز بغیر کسی سبسکرپشن دیکھنا چاہتے ہیں۔ لائیو نیٹ ٹی وی ایپلیکیشن کے اندر انٹرٹینمنٹ، سپورٹس، صحت، بچوں کے لئے کارٹون، ڈاکومنٹریز، کے علاوہ ہر طرح کی کٹیگریز کے چینلز موجود ہیں. لائیو ٹی وی ایپ کے اندر 700 سے زائد چینلز ہیں. یہ اپلیکیشن آپ کو گوگل پلے سٹور سے نہیں ملے گی۔ اس ایپلی کیشن کو آپ لائیو نیٹ ٹی وی کی آفیشل ویب سائٹ یا پھر ہماری ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ خصوصیات۔ لائیو نیٹ ٹی وی ایپلیکیشن انتہائی کم ایم بی والا ایپلیکیشن ہے. لائیو نیٹ ٹی وی کے اندر آپ 700 سے زائدٹی وی چینلز بغیر کسی فیس کے لائیو دیکھ سکتے ہیں. لائیو نیٹ ٹی وی کے اندر آپ کو ہر پریمیم سپورٹ چینل ملے گا۔ لائیو نیٹ ٹی وی ای...

کبڈی ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

تصویر
لاہور کے پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ 2020 کے فائنل میں پاکستان نے انڈیا کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دے کر کبڈی کا ورلڈکپ پہلی مرتبہ اپنے نام کر لیا ہے۔ مقابلے میں انڈیا کو آغاز سے ہی برتری حاصل رہی جو دوسرے ہالف کے وسط تک برقرار رہی تاہم پاکستان کی ٹیم کی جانب سے عمدہ کھیل پیش کیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بازی پلٹ گئی۔ ایک موقع پر میچ ختم ہونے میں صرف 10 منٹ باقی تھے اور انڈیا کو پاکستان پر 30 کے مقابلے میں 32 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی تاہم پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے جانے والے پھرتیلے داؤ کارگر ثابت ہوئے اور ایک انتہائی سنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے انڈیا کو 41 کے مقابلے 43 پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کبڈی کا یہ فائنل مقابلہ کئی مرتبہ تاخیر کا شکار ہوا۔ اس کی وجہ امپائرز کی جانب سے دیے جانے والے چند فیصلے تھے جن کو کبھی انڈیا اور کبھی پاکستان کی ٹیموں کی جانب سے چیلنج کیا گیا۔ تاہم ویڈیو ریویو سسٹم کی موجودگی میں ان فیصلوں کا بغور جائزہ لیا گیا اور اس طرح کئی منٹ تعطل کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا جا سکا۔ تصویر کے کاپی رائٹ TWITTER/PTI گذ...

اگر تمام کیڑے مکوڑے مر جائیں تو کیا ہو گا؟

تصویر
بھنبھناتے ہوئے کیڑے مکوڑے جب کاٹتے ہیں یا کھانے میں گر جاتے ہیں تو یقیناً آپ کو غصہ آتا ہو گا۔ لیکن انھیں مارنے سے پہلے یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ دنیا بھر میں مکھیوں اور دوسرے کیڑے مکوڑوں کی آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ یہ کیڑے مکوڑے خوراک کی پیداوار اور ایکو سسٹم کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایکو سسٹم کا مطلب ہے وہ نظام جس کے تحت جانوروں، پودوں اور بیکٹریا سمیت تمام جانداروں کی زندگیوں کا ایک دوسرے پر انحصار ہوتا ہے۔ لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کی سینیئر کیوریٹر ڈاکٹر ایریکا میک السٹر نے بی بی سی کے پروگرام کراؤڈ سائنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ہم دنیا سے تمام کیڑے مکوڑے نکال دیں تو ہم بھی مر جائیں گے۔‘ ’ ہم ہلاک ہو جائیں گے‘ کیڑے مکوڑے حیاتیاتی ڈھانچوں کو توڑتے ہیں جس سے ان کے گلنے سڑنے اور تحلیل ہونے کے عمل میں تیزی آتی ہے۔ اس طرح مٹی کو تازگی ملتی ہے۔ یونیورسٹی آف سسکس کے پروفیسر ڈیو گولسن کا کہنا ہے کہ گرم ماحول کی وجہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے کیڑوں کی آبادی میں خوب اضافہ ہو گا کیونکہ ان کے ایسے تمام دشمن، جن کی بچے پیدا کرنے کی رفتار کم ہوتی ہے، ختم ہو جائیں گے۔...