پردے کے پیچھے کیا ہے؟
پردے کے پیچھے کیا ہے؟ یہ تصویر تحفظ ناموسِ رسالتﷺ کانفرنس کی ہے جس میں حضرت مفتی محمودؒ کے بیٹے مولانا فضل الرحمن صاحب شرکاء سے مخاطب دکھائی دے رہے ہیں، تحفظ ختم نبوتﷺکانفرنس کا آغاز سرکاری بنگلہ چھننے کے بعد ہوا، اس سے قبل اسلام زندہ باد کانفرنس کے نام سے لوگوں کو جمع کر کے اظہار خیالات فرمائے جاتے تھے۔ دیوبندیوں کی بڑی تعداد مولانا فضل الرحمن کا شمار اکابرین میں کرتی ہے، اور ان کی ہر بات کو پتھر پر لکیر سمجھا جاتا ہے،دلیل نہیں مانگی جاتی، مولانا صاحب اگر فرما دیں کہ اس بار گدھی کے بجائے گدھے کے پیٹ سے بچہ پیدا ہو گا تو بھی اس کے پیروکار بغیر کوئی سوال اٹھائے مان جائیں گے، بلکہ اسے مولانا صاحب کی کرامت سمجھا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن کو لاکھوں جید علماء کا استاد کہا جاتا ہے، حالانکہ مولانا صاحب نے علمی میدان میں اپنے علم کے جوہر کبھی نہیں دکھائے، صرف مفتی محمودؒ کی اولاد ہونے کی نسبت سے عوام نے عزت بخشی جس کا فائدہ اٹھا کر مولانا صاحب پارٹی کے قائد بھی بنے رہے اور استادالعلماء بھی۔ مولانا فضل الرحمن کئی حکومتوں کے اتحادی رہ چکے ہیں، جب بھی جس حکومت کے اتحادی بنے ان کے ہر جائز و ناجائ...