محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

جنابِ صدر ، محترم پرنسپل صاحب معززاساتذہ کرام اور میرے عزیز ساتھیو! السّلام علیکم !

مجھے آج جس موضوع پر لب کشائی کا موقع ملا ہے اس کا عنوان ہے ’’ صفائی کے فوائد ‘‘

صدر مجلس !

صفائی کا مطلب صاف ستھرا رہناہے ۔ہمیں روحانی صفائی کے ساتھ باطنی صفائی کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے ۔ہمارا جسم اللہ کی دی ہوئی بہت بڑی نعمت ہے اور ایک تندرست جسم صحت مند تب ہی رہ سکتا ہے جب تک اس کی مناسب صفائی کی جائے۔ اس لیے جسم کو صاف رکھنا بہت ضروری ہے ۔جہاں صفائی ہوتی ہے وہاں سے بیماریاں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں ۔مچھر اور دیگر جراثیم گندگی میں زیادہ پرورش پاتے ہیں جہاں گندگی نہیں ہوتی یہ جراثیم وہاں رہنا پسند نہیں کرتے ۔ظاہر ہے جب گندگی اور بیماریاں پھیلانے والے جراثیم ہی نہیں رہیں گے تو بیماریاں خودبخود بھاگ جائیں گی۔اس لیے صحت مند زندگی کے لیے صفائی بہت ضروری ہے ۔

؂ صفائی عجب چیز دنیا میں ہے

صفائی سے بہتر نہیں کوئی شے

صدرِ محترم !

ہمارا دینِ اسلام بھی ہمیں صاف ستھرا رہنے کی ہدایت دیتا ہے اور صفائی کو نصف ایمان قرار دیتاہے ۔صفائی اسلام کا بہترین عمل ہے ۔نماز جیسے بنیادی اسلامی رکن کی ادائیگی اس وقت تک ممکن نہیں ،جب تک ہمارا جسم ، لباس اور وہ جگہ جہاں نماز پڑھیں پاک صاف نہ ہو ۔صحت کو برقرار رکھنے کے لیے غسل بہت ضروری عنصر ہے ۔یہ صفائی کا بنیادی عمل ہے ۔ اس لیے ہمیں غسل کا معمول بنا لینا چاہیے۔ اس سے ہماری صحت اچھی رہے گی۔

؂صفائی کو رکھو ہمیشہ عزیز

صفائی سے بڑھ کر نہیں کوئی چیز

صدر ذی وقار !

اپنی صفائی کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی گلی اور محلے کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھنا ہے ۔جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کرنا چاہیے ۔ محلے میں جہاں کوڑا کرکٹ ہو گا وہاں مکھیاں آئیں گی اور ان مکھیوں سے بیماریاں پھیلے گی اور صحت متاثر ہوگی اس لیے مل جل کر محلے کی صفائی کا خا ص خیال رکھنا چاہیے ۔

اسلام میں تن کی صفائی کے سا تھ من کی صفائی پر بھی زور دیا گیا ہے ،ظاہری صفائی کے ساتھ باطنی صفائی کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے ۔ہمارے دل سے حسد ،لالچ ،غرور اور تکبر کا نام و نشان مٹنا چاہیے۔اس طرح تن کی صفائی کے ساتھ من کی صفائی بھی ضروری ہے ۔

اگر من ہے میلا نہ تن کو سنوارو

مزید اچھی اور معلوماتی تحریریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کر کے صفحہ اول پر جائیں۔

پوسٹ کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کریں اور اگر پسند آۓ تو فیس بک، ٹویٹر،واٹس ایپ، گوگل پر شیئر کریں، پوسٹ کا لنک کاپی کر کے اپنے تمام سوشل اکاؤنٹس پر ڈالیں، شکریہ۔

4 تبصرے:

  1. Good very good❤❤❤❤😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍❤❤😍❤😍😍❤💘💘💘💘😜😜😜😜😜😍😘😘🥰🤩🤩🤩🤩😎😎😍😘😘😘😘😘😘😛😜😝😝😝😝😝😝😝🥳🥳🥳🥳🥳

    جواب دیںحذف کریں
  2. Well I didn't read all
    But belive me it's soo
    Interesting and sad poetry
    LOVE POETRY IN URDU
    ❤️❤️❤️❤️❤️

    جواب دیںحذف کریں

Bottom Ad [Post Page]