محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]



جب ہم صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو ایسے میں پھل ہمارے لیے بہترین انتخاب ہوتے ہیں، اور آخر یہ انتخاب کیوں نہ ہو؟ اس میں مختلف معدنیات، ویٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر درست پھل کھانے سے نہ صرف آپ صحت مند رہتے ہیں بلکہ یہ آپ کے وزن کو بھی برقرار رکھتے ہیں؟ جی ہاں آپ نے بالکل درست پڑھا۔

جب آپ درست پھل روزانہ اپنی غذا کا حصہ بنا لیتے ہیں تو اس کی مدد سے آپ میں اضافی چربی ختم ہونا شروع ہوجاتی ہے، تاہم ہم بھی یہاں ایسے ہی چند پھلوں کا تذکرہ کر رہے ہیں۔

ایک کپ بلیو بیری میں 10 ملی گرام تک انتھکسانینز موجود ہوتے ہیں۔ یہ بھرے ہوئے پھلوں میں سے ایک ہوتے ہیں، آپ ان کا ایک کپ روزانہ اپنی غذا میں شامل کرکے اپنی صحت اور وزن کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

سیب ایک ایسا پھل ہے جو فلیونائیڈ پولیمرز اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو اسے وزن میں کمی کرنے والا بہترین پھل بناتے ہیں۔

روزانہ سیب کھانے سے نہ صرف فائبر حاصل ہوتا ہے بلکہ اس سے اینٹی آکسیڈنٹس حاصل ہوتے ہیں جو بلڈ شوگر کو بہتر انداز میں کنٹرول کرتے ہیں۔

بلڈ شوگر کنٹرول میں رہنے کی وجہ سے کھانے پینے کی خواہش کو اعتدال میں رکھتی ہے جس کی وجہ سے انسانی ذیابیطس جیسی بیماری سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

بریٹش میڈیکل جنرل میں شائع ہونے والی تحقیق میں ناشپاتی انسانی جسم کو وزن بڑھانے سے روکتے ہیں، کیونکہ ان میں بھی فلیونائیڈ پولیمرز ہوتے ہیں۔

تقریباً ہر 138 ملی گرام اضافی فلیونائیڈ پولیمرز کی وجہ سے وزن بڑھنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ اسی وجہ سے ایسے پھل جو فلیونائیڈ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں وہ ہر طرح کی صحت والے افراد کے لیے مفید ہوتے ہیں۔

بلیوبیریز کی طرح اسٹرابیریز میں بھی انتھکسانینز کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو انسانی جسم کو وزن بڑھانے سے روکتی ہے۔

عام طور پر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ پھل میٹھے ہوتے ہیں اور ان کی وجہ سے وزن بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، لیکن ناشپاتی، بیریز اور سیب جیسے پھل نہ صرف کم میٹھے ہوتے ہیں بلکہ ان میں فلیونائیڈ کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔
اسی وجہ سے ہی ان پھلوں کو وزن کو اعتدال میں رکھنے بہترین سبب سمجھا جاتا ہے۔
جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا ہے، مرچیں بھی پھل ہیں جنہیں ہم روز مرہ استعمال کرتے ہیں جو وزن کو بڑھنے سے روکتی ہیں۔
ان میں موجود سخت جلن پیدا کرنے والا قلوی مادہ جو وائٹ سیل کو توانائی خرچ کرنے والے براؤن فیٹ میں تبدیل کر دیتا ہے۔
اس بات کا انکشاف چوہوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں ہوا تھا۔ 

موبائیل اور ٹیکنالوجی سے متعلق معلوماتی ویڈیوز کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]