محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

آپ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں۔۔۔جس جس حکمران نے قومی وسائل اپنی زات کی تشہیر اور نمودونمائش کے لیے ضائع کیے۔۔قوم کی بجائے ہزاروں ایکڑ کے محل تعمیر کیے ۔۔وقت نے انھی محلوں کو انکا مقبرہ بنا دیا۔۔۔شاہی قلعہ لاہور جہاں کسی دور میں حکمرانوں کے اشارے کے بغیر پتہ نہیں ہلتا تھا آج 20 بیس روپے میں ان بادشاہوں کا کاسٹیوم پہن کر لوگ تصویریں بنواتے ہیں۔۔جہاں محل کی رانیاں عیش کرتی تھیں رعایا کو ان کی جھلک نصیب نہیں ہوتی تھی آج لوگ اوٹ لے کر گند ڈالتے ہیں۔۔وہی نواز شریف جس کا پروٹوکول اسلام آباد جام کر دیتا تھا آج اسلام آباد میں عدالت کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر حسرت سے دن گزار رہا ہے۔۔۔یہ تاریخ کا سبق ہے جو اقتدار اور عروج کے دنوں میں صرف کہانی محسوس ہوتا ہے۔۔اور زوال کے بعد اک پچھتاوا شاید میں یاد رکھتا۔۔۔۔


آج عمران خان نے کرتار پور بارڈر سکھوں کے لیے کھول کر انڈیا کی سفارتکاری کو 10 سال پیچھے واڑ دیا ہے۔۔یہ محض ایک بارڈر نہیں کروڑوں سکھوں کے دل میں انڈیا کے خلاف پھولنے والی چنگاری ہے جسے انڈیا چاہ کر بھی بجھا نہیں پائے گا۔۔۔یہ خالصتا ایک فوجی چال اور چاروں طرف سے انڈیا کے بڑھتے خطرات کے خلاف جامع پلان بھی ہے اور انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کا انتہایی پازیٹیو پوائنٹ بھی۔۔پاکستان اور انڈیا ایٹمی ممالک ہیں یہ دونوں ہمیشہ ایکدوسرے کو دھمکیاں دیں گے۔۔جنگ چھوٹے موٹے ایڈوانچرز سے آگے کبھی نہیں بڑھے گی۔۔لہذا اپنے اپنے مقاصد کی جیت کے لیے دونوں ممالک کی ڈیپ سٹریٹیجی کی جنگ ہے جس میں آج پاکستان نے چھکا مار  دیا ہے۔۔۔آپ آج سے 100 سال بعد بھی انڈین سکھوں کو پاکستان اور عمران خان کا مشکور پائیں گے۔۔یہ ہے پلاننگ اور یہ ہے بہترین حکومت۔۔۔۔


شکر ہے کہ پاکستان میں حکومت کی سوچ پلوں سڑکوں اور محلوں سے آگے پاکستان کی سلامتی اور امیج کے لیے مڑی ہے۔۔۔عمران خان نے آج بالکل صحیح کہا کہ جو حکمران لوٹ مار کرنے آتے ہیں انکی کل قابلیت اور ٹارگٹ بھی یہی ہوتا ہے۔۔ملک یا عوام انکے پلان میں ہی شامل نہیں ہوتی۔۔کرتارپور بارڈر کھلنے کے بعد آپ پوری دنیا میں سکھوں کو ہر پاکستانی کا مشکور پائیں گے۔۔اور ہر ہندوستانی کا دشمن۔۔آج کے بعد انڈیا کی پاکستان کے خلاف اربوں  ڈالر سے اسپانسر دہشت گردی اور اسٹریٹیجی کے ختم ہونے کے دن شروع ہوں گے کیونکہ اب یہی وسائل انڈین پنجاب کو بچانے میں جھونکے گا۔۔عمران خان اور آرمی چیف ایک پلان ایک سوچ لیکر آگے بڑھ رہے ہیں دیکھتے ہیں انڈیا کہاں تک بھاگتا ہے۔۔۔

۔۔اظہر گھمن۔۔

مزید اچھی اور معلوماتی تحریریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کر کے صفحہ اول پر جائیں۔

پوسٹ کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کریں اور اگر پسند آۓ تو فیس بک، ٹویٹر،واٹس ایپ، گوگل پر شیئر کریں، پوسٹ کا لنک کاپی کر کے اپنے تمام سوشل اکاؤنٹس پر ڈالیں، شکریہ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]