محبت کا آغاز کیسے اور کیوں ہوتا ہے؟ محبت آخر ہے کیا چیز؟
محبت کی تعریف: اچھی بات تو سب کو اچھی لگتی ہے، لیکن جب تمہیں کسی کی بری بات بھی بری نہ لگے تو سمجھو تمہیں اس سے محبت ہے۔ راحت و سرور ہو یا رنج و غم،نفع ہو یا نقصان، ہر حال میں اپنی خواہش کو ختم کر کے محبوب کی خواہش کے سامنے سر تسلیم خم کردینے کا نام محبت ہے۔ محبت میں انسان کو کائنات بدلی بدلی سی لگتی ہے. بلکہ ظاہر و باطن سب کچھ بدل جاتا ہے۔ زندگی نثر سے نکل سے شعر میں داخل ہو جاتی ہے۔ اور محبوب میں کوئی خامی نظر نہیں آتی، اگر نظر آئے بھی تو محسوس نہیں ہوتی، محسوس ہو بھی تو ناگوار نہیں گزرتی۔ پیار و محبت کیا ہے؟ محبت اور پیار ایک ہی چیز کے دو نام ہیں، کسی چیز کو اچھا اور مفید سمجھ کر اس کا ارادہ کرنا اور اسے چاہنا محبت ہے۔محبت کا لفظ حب سے نکلا ہے جس کے معنی پیار و محبت ہیں۔ محبت کرنے والے کو محب کہا جاتا ہے جس سے محبت کی جائے اسے محبوب کہتے ہیں۔ محبت سب سے لطیف اور پاکیزہ جذبہ ہے۔ یہ ایک جذباتی لگاؤ کا نام ہے۔ جس میں آپ کی ساری دنیا آپ کا محبوب ہوتا ہے۔ جو آپ کی پہلی ترجیح بن جاتا ہے۔ سائنس دان کہتے ہیں کہ محبت کا جذبہ کرہ ارض کی ہر ذی روح مخلوق میں موجود ہے۔جبکہ طبی ماہرین کا کہن...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں