اشاعتیں

کس ملک نے کتنی مرتبہ ورلڈ کپ جیتا؟

تصویر
ورلڈ کپ 2019کرکٹ کے عالمی کپ کا یہ 12واں ایڈیشن ہے ، آیئے جانتے ہیں اب تک کھیلے گئے 11ورلڈ کپ میں کس ٹیم نے سب سے زیادہ ورلڈ کپ جیتے ، کس ملک کے حصے میں کتنے ورلڈ کپ ٹائٹل آئے۔  یوں تو پاکستان ٹیم نے ایک ہی ورلڈ کپ 1992میں جیتا ،لیکن یہ ورلڈ کپ منفرد نوعیت کا تھا ،کئی ایسے کامیاب تجربے کئےجو آج تک رائج ہیں یعنی یہ وہ پہلا ورلڈ کپ تھا،جوپہلی بار رنگین کٹ میں کھیلا گیا ،فلڈ لائٹس میں میچز ہوئے ،پہلی بار عالمی کپ میں سفید گیند کا استعمال ہوا ،پہلی بار ورلڈ کپ آسٹریلیا میں کھیلا گیا اور پہلی بار پاکستان ورلڈ کپ کا فاتح بنا۔ بات کریں دیگر ٹیموں کی تو آسٹریلیا کرکٹ کے پانچ عالمی کپ جیت کر سب سے آگے ہے ۔آسٹریلوی ٹیم نے پہلا ٹائٹل 1987ء میں جیتا،پھر1999ء سے لیکر2007ء تک ورلڈکپ کی ہیٹ ٹرک کی۔ 2015ء میں مائیکل کلارک کی قیادت میں آسٹریلیا ریکارڈ پانچویں بار چیمپئن بنا۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت دودو بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں ،کئی سال تک کرکٹ کے میدانوں پر اپنا خوف قائم رکھنے والی ویسٹ انڈیز نے 1975ء میں پہلا ٹائٹل جیتا ،پھر 1979ء میں بھی عالمی چیمپئن بنی۔ بھارت نے1983ء ...

معصوم بچی فرشتہ کا قتل اور پی ٹی ایم کی ہمدردی

تصویر
ننھی فرشتہ کے قتل کا واقعہ اپنی نوعیت کا کوئ پہلا واقعہ نہیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسلام آباد سے 10سالہ معصوم پری اغواء ہوتی ہے اور پانچ روز بعد اس کی لاش ملتی ہے۔ مقتولہ کی لاش کی تصویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے بعد الیکٹرانک میڈیا نے بھی ایک آدھ پٹی چلا دی، ہر طرف سے صدمے اور مذمت کی آوازیں بلند ہونے لگیں، ننھی فرشتہ کے ساتھ جو کچھ ہوا اور جس بےدردی سے قتل کیا گیا اس سے بڑھ کر قابل افسوس بات یہ ہے کہ مقتولہ کے ورثاء کو انصاف کے لیے معصوم بچی کی لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کرنا پڑا، کیا اس احتجاج سے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا ہو سکے گی یا نہیں؟ کیا انصاف کے لیے ہمیشہ احتجاج اور دھرنے ہی دیے جانے چاہیں؟  کیا فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے سے اس طرح کے جرائم میں ملوث بھیڑیے نصیحت پکڑیں گے یا نہیں؟ کیا فرشتہ کی قربانی معصوم بچیوں کے تحفظ کا باعث بن پائے گی یا نہیں؟ یہ وہ سوال ہیں جو ہر سانحہ کے بعد دماغ میں اترتے ہیں اور کچھ عرصے بعد ایک نیا واقعہ پیش آ جاتا ہے، تمام تر امیدیں ن...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم

تصویر
جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی نے مقبوضہ  کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم پر تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جس میں ظلم و تشدد کے واقعات، طریقہ کار، اس میں ملوث اہلکاروں، مقامات اور دیگر تفصیلات درج ہیں۔ رپورٹ میں 400 سے زائد کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے ظلم و تشدد کی تفصیل شامل کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکے تشدد کا نشانہ بننے والے 70 فیصد کشمیری شہری ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض بھارتی فورسز دورانِ تشدد قیدیوں کوبرہنہ کرنے، ٹانگوں پر رولر چلانے، کرنٹ لگانے، جسمانی اعضاء کو جلانے، نیند سے محروم رکھنے اور عصمت دری سمیت جنسی تشدد جیسے وحشیانہ مظالم ڈھاتی ہے۔ جموں و کشمیرکولیشن آف سول سوسائٹی نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے جاری ظلم و تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید اچھی اور معلوماتی تحریریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کر کے صفحہ اول پر جائیں۔

بریگیڈ اور فیروز آباد میں رینجرزکی کارروائی، چھ ملزمان گرفتار

تصویر
  پاکستان رینجرز(سندھ)نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پربریگیڈ اور فیروز آباد کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان فرحان جاوید عرف بہرام، اظہر عباس، محمد عادل، محمد طارق، محمد آصف اور فیصل قریشی کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان  برآمد انھیں قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔اطلاع فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ علاوہ ازیں اندرون سندھ پانی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران پاکستان رینجرز ضلع بدین کے علاقے تلہار میں سلطانی برانچ RD-72سے RD-100 کے ایریامیں پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر نو کلو میٹر نہری علاقے کے 23 مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن،موگھے اور نکوں کو...

مومنوں کی ماں،حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

تصویر
حضرت خدیجہؓ حضور اقدس ﷺ کی سب سے پہلی بیوی ہیں جو حضرت فاطمہ زہراؓ کی والدہ اور حضرت حسن اور حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی نانی تھیں ان کے والد کا نام خویلد دادا کا نام اسد اور والدہ کا نام فاطمہ اور نانی کا نام زائدہ تھا۔ نسباً قریشیہ تھیں۔ چالیس سال کی عمر میں حضور ﷺ سے شادی کی۔ اس وقت جناب رسالت مآب ﷺ کی عمر شریف 25سا ل تھی۔ جب حضرت خدیجہؓ کے دونوں شوہر یکے بعد دیگرے فوت ہو گئے تو ان کی شرافت اور مال داری کی وجہ سے مکہ کا ہر شریف اس کا متمنی ہوا کہ حضرت خدیجہﷺ سے عقد کرے لیکن ہوتا وہی ہے جو منظور خدا ہوتا ہے۔ خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ حضرت خدیجہؓ کو اشرف الخلائق ﷺ کے نکاح پر فلاح میں آنا نصیب ہوا اور ام المومنین کے مکرم لقب سے نوازی گئیں۔ حضرت خدیجہ نے آنحضرت ﷺ کی دیانت وامانت داری اور معاملہ کی راست بازی کی وجہ سے خود ہی آپ کے پاس یہ پیغام بھیجا کہ آپؑ میرا مال شام لے جائیں۔ دوسروں کو جو نفع دیتی ہوں آپ کو اس سے دو گنا نفع دوں گی۔ چنانچہ آپؐ نے منظور فرمایا اور اسباب تجارت لے کر شام کو روانہ ہوئے حضرت خدیجہؓ نے اپنا ایک غلام بھی آپ کے ساتھ کر دیا تھا جس کا نام میسرہ تھا۔ آپ نے نہایت د...

کیا آپ جانتے ہیں نمازوتر کسے کہتے ہیں؟

تصویر
جانتے ہو وتر میں ہم ہر روز *الله* سے ایک وعدہ کرتے ہیں اور وہ وعدہ بھی عبادت کی سب سے آخری ایک رکعت میں ہوتا ہے۔ *دعائے قنوت* ایک عہد ہے *الله سبحانہ و تعالی* کے ساتھ ۔ ایک معاھدہ ہے۔ ایک وعدہ ہے۔ *الّٰلھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ* ۔۔۔ اے *الله*! ہم صرف تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ *وَنَسْتَغْفِرُکَ* ۔۔۔ اور تیری مغفرت طلب کرتے ہیں۔ *وَنُؤْمِنُ بِکَ* ۔۔۔ اور تجھ پر ایمان لاتے ہیں۔ *وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ* ۔۔۔ اور تجھ پر ہی توکل کرتے ہیں۔ *وَنُثْنِیْ اِلَیْکَ الْخَیْر* ۔۔۔ اور تیری اچھی تعریف کرتے ہیں۔ *وَنَشْکُرُکَ* ۔۔۔ اور ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں۔ *ولا نَکْفُرُکَ* ۔۔۔ اور ہم تیرا انکار نہیں کرتے۔ *وَنَخْلَعُ* ۔۔۔ اور ہم الگ کرتے ہیں۔ *وَنَتْرُکَ مَنْ یّفْجُرُکَ* ۔۔۔ اور ہم چھوڑ دیتے ہیں اس کو جو تیری نا فرمانی کرے۔ *اللھُمَّ ایّاکَ نَعْبُدُ* ۔۔۔ اے *الله*! ہم خاص تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ *وَلَکَ نُصَلّیْ* ۔۔۔ اور تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں۔ *وَنَسْجُدُ* ۔۔۔ اور ہم تجھے سجدہ کرتے ہیں۔ *وَاِلَیْکَ نَسْعٰی* ۔۔۔ اور ہم تیری طرف دوڑ کر آتے ہیں۔ *وَنَحْفِدُ* ۔۔۔ اور ہم تیری خدمت میں حاضر ہوتے ہیں...

کولیسٹرول متوازن رکھنے کے مفید ٹوٹکے

تصویر
انسان اپنی سماجی اور معاشرتی سرگرمیوں میں اتنا مصروف ہے کہ اسے اپنی مصروفیت میں سے اپنے لئے وقت نکالنے کا موقع ہی نہیں ملتا ۔ آجکل فاسٹ فوڈ کا رجحان بڑھ گیاہے۔ زیادہ مزے کی خاطر لوگ اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ کیا کھا رہے ہیں یا جو وہ کھارہے ہیں اس کے انکی صحت پر کیا اثرات پڑینگے۔ یہی لاپرواہی کولیسٹرول میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔مقررہ حد کے اندر کولیسٹرول کوئی بیماری نہیں ہے یہ موم کی طرح پیلے رنگ کا مادہ ہوتا ہے جو ہمارے جسم میں جگرکے اندر تیار ہوتاہے اور خون میں ذرات کی شکل میں پایاجاتاہے۔ خلیوں کی نشوونما،صحت کی کارکردگی، نظام ہاضمہ، ہارمونز کی تیاری غرض یہ تمام جسمانی امور میں ایک مرکزی کردار ادا کرتاہے۔ لیکن اگر یہ مقررہ حد سے تجاوز کرجائے تو خون کی شریانوں میں جمناشروع ہوجاتاہے۔جو دل کے لئے خطرے کاباعث بنتاہے۔ زیادہ تیل والے کھانے یا چکنائی بھری خوراک ہمارے کولیسٹرول میں اضافے کا سبب بنتی ہے اور ہم کس طرح اس کا دفاع کرسکتے ہیں کیونکہ کولیسٹرول دل اور شریانوں کی صحت بگاڑنے یا بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کولیسٹرول کی جانچ کے لئے لپڈ پینل ٹیسٹ کیا جاتا ہے ۔ ایک صحت مندانسان کے ج...