اشاعتیں

ارے لوگو

تصویر
ارےلوگو____________________لینے    ‏                        تو دو کیا پتہ____________________سانس                   ‏    آخری ہو

حضرت ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتی ہیں

تصویر
حضرت ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں: اللہ کی قسم !رسولﷺنے اپنے ذاتی معاملے میں کبھی کسی سے انتقام نہیں لیا،البتہ جب اللہ کی حرمتوں و حدود کو توڑا جاتا تو آپ ﷺمحض اللہ کی خاطر اس سے بدلہ لیتے۔ (صحیح بخاری ،کتاب الحدود باب:اقامتہ الحدود الا نتقام لحرمات اللہ،حدیث6786) صبح بخیر۔۔۔اللہ آپ کی زندگی میں آسانیاں لائے اور آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق پیدا کرے۔(آم مزید اچھی اور معلوماتی تحریریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کر کے صفحہ اول پر جائیں۔ پوسٹ کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کریں اور اگر پسند آۓ تو فیس بک، ٹویٹر،واٹس ایپ، گوگل پر شیئر کریں، پوسٹ کا لنک کاپی کر کے اپنے تمام سوشل اکاؤنٹس پر ڈالیں، شکریہ۔

جنت میں بازار

تصویر
حضرت سعید بن مسیت تابعی ؒ سے روایت ہے کہ ایک دن بازار میں ان کی ملاقات حضرت ابوہریرہؓ سے ہوئی جس پر حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ (جس طرح مدینے کے بازار میں آج ہم دونوں کی ملاقات ہوئی ہے اسی طرح) اللہ تعالیٰ جنت کے بازار میں بھی ہم دونوں کو ملائے.  حضرت سعید ؒ نے یہ سن کر دریافت کیا کہ کیا جنت میں بازار بھی ہوگا؟حضرت ابو ہریرہؓ نے فرمایا”ہاں”. مجھے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا تھا کہ جنتی لوگ جب جنت میں داخل ہوں گے تو اپنے اپنے اعمال کی فضیلت و برتری کے لحاظ سے جنت میں مقیم ہوں گے. (یعنی جس کے اعمال جتنے زیادہ اور جتنے اعلیٰ ہوں گے، اسی اعتبار سے اسے بلند تر اور خوب تر مکانات و منازل ملیں گے).  پھر انہیں دنیاوی ایام کے اعتبار سے جمعہ کے دن اجازت دی جائے گی اوروہ سب اس دن اپنے پروردگار کی زیارت کریں گے جو ان کے سامنے اپنا عرش ظاہر کرے گا.  جنتیوں کو دیدار کرانے کے لئے وہ جنت کے ایک بڑے باغ میں جلوہ فرما ہوگا. اس باغ میں (مختلف درجات کے منبر یعنی) نور کے منبر، موتیوں کے منبر، یاقوت کے منبر، سونے کے منبر اور چاندی کے منبر رکھے جائیں ...

یہود و نصاری کی مخالفت

تصویر
یہود و نصاری کی مخالفت - عن أبو أمامۃ یقول: خرج رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم علی مشیخۃ من الأنصار بیض لحاہم فقال: ((یا معشر الأنصار حمروا وصفروا، وخالفوا أہل الکتاب)). قال: فقلنا: یا رسول اللّٰہ، إن أہل الکتاب یتسرولون ولا یأتزرون فقال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: تسرولوا وائتزروا وخالفوا أہل الکتاب. قال: فقلنا: یا رسول اللّٰہ، إن أہل الکتاب یتخففون ولا ینتعلون. قال: فقال النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ((فتخففوا وانتعلوا وخالفوا أہل الکتاب)). قال: فقلنا: یا رسول اللّٰہ إن أہل الکتاب یقصون عثانینہم ویوفرون سبالہم. قال: فقال النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ((قصوا سبالکم ووفروا عثانینکم وخالفوا أہل الکتاب)).۱۲؂ ’’ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے عمر رسیدہ اصحاب کے پاس آئے ، جن کی ڈاڑھیاں سفید تھیں۔ تو آپ نے ان سے فرمایا: اے گروہ انصار اپنی ڈاڑھیوں کو زرد اور سرخ رنگ سے رنگ لیا کرو، اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ ابو امامہ کہتے ہیں کہ ہم نے آپ کی خدمت میں عرض کی کہ اے رسول اللہ، یہ اہل کتاب صرف پاجامہ پہنتے ہیں، تہ بند نہیں باندھتے؟ آپ نے س...

میں پی ٹی آئ کا سپورٹر نہیں تھا مجھے زبردستی بنایا گیا

تصویر
سال 2011میں پاکستان تحریک انصاف نے لاہور مینار پاکستان پر ایک شاندار اور تاریخی جلسہ کیا،جس کو میڈیا کے ذریعے عوام میں کافی پزیرائی ملی نوجوانوں کی کثرت تحریک انصاف کی طرف بڑھتی نظر آئ۔ وہ دور چونکہ پیپلز پارٹی کا تھا اور ہم بھی عمر کے حساب سے پیپلز پارٹی یعنی زرداری دور سے ہی سیاست اور حکومت بارے سمجھنے کے قابل ہوئے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے اقتدار کے خاتمے کے بعد ن لیگ اور پی پی ہی وہ دو بڑی جماعتیں تھی جن کو اقتدار ملنے کے قوی امکانات تھے۔  اور زرداری صاحب نواز شریف کے مقابلے میں قسمت کے کچھ زیادہ ہی لکی تھے کہ بینظیر بھٹو کا قتل ہو گیا اور عوام نے اظہار ہمدردی کرتے ہوۓ پیپلز پارٹی اور زرداری صاحب کا غم ہلکا کرنے کے لیے تیر کے نشان کو کامیاب بنا دیا۔ میرے جیسے90کی دہائی میں پیدا ہونے والوں کے لیے ان دونوں پارٹیوں کو پہچاننا آسان نہیں تھا، اور ذاتی طور پر سیاست میں دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ماضی کے قصوں سے بھی ناواقف تھا۔ اچانک عمران خان کا بڑا جلسہ اور نوجوانوں کی اکثریت کا تحریک انصاف کی جانب بڑھتا رجحان بھی دلچسپ لگنے لگا۔ سال2013کے الیکشن کو نیوٹل رہ کر صرف انجوائے کیا۔ کس...

ضمنی الیکشن بالاکوٹ

تصویر
ضمنی الیکشن پی کے30بالاکوٹ کی کمپیئن اپنے عروج پر ہے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیداحمدحسین شاہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ سیدمظہرعلی قاسم کو دیا گیا ہے۔ کانٹے کا مقابلہ بھی ان ہی دونوں امیدواروں کے درمیان ہونا ہے نتائج کچھ بھی نکلیں مگر بالاکوٹ کی تاریخ میں پہلی بار سردار یوسف صاحب کو اپنے اوپر شکست کی تلوار لٹکتی دکھائ دے رہی ہے جنرل  الیکشن2018میں سردار یوسف صاحب کے صاحبزادے سردار شاہجہان صاحب کو آزاد امیدوار صالح محمدخان نے این اے13پر شکست دی اور اب میاں ضیاءالرحمن صاحب کی نااہلی کے بعد جب ضمنی الیکشن کی تیاریاں شروع ہوئیں تو سردار یوسف صاحب کی باڈی لینگویج صاف بتا رہی ہے کہ سردار صاحب کو اپنا مستقبل تاریک ہوتا دکھائ دے رہا ہے اس کی کچھ وجوہات بھی ہیں۔ عرصہ35سال سے سردار محمدیوسف صاحب اقتدار کا حصہ رہے ہیں مگر ان کے حلقے اور تحصیل بالاکوٹ کے عوام رومرہ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں یہ وہ بڑی اور بنیادی وجہ ہے جس سے عوام بالخصوص ینگ جنریشن سردار صاحبان سے ناخوش ہے اور ان کے مخالفین کی طرف ہاتھ بڑھاتی دکھائ دیتی ہے۔گزشتہ دنوں سردار محمد یوسف صاحب نے ...

ٹائ ٹینک کی تباہی تاریخ کی روشنی میں

تصویر
تاریخی حقائق  کے مطابق جب مشہور برطانوی بحری جہاز ٹائی ٹینک حادثے کا شکار ہوا تو اس کے آس پاس تین ایسے بحری جہاز موجود تھے جو ٹائی ٹینک کے مسافروں کو بچا سکتے تھے۔۔ سب سے قریب جو جہاز موجود تھا اسکا نام سیمسن (Samson) تھا اور وہ حادثے کے وقت ٹائی ٹینک سے صرف سات میل کی دوری پہ تھا۔ سیمسن کے عملے نے نہ صرف ٹائی ٹینک کے عملے کی طرف سے فائر کئے گئے سفید شعلے (جو کہ انتہائی خطرے کی صورت میں فضا میں فائر کئے جاتے ہیں) دیکھے تھے بلکہ مسافروں کی آہ و بُکا کو سُنا بھی تھا۔ لیکن کیونکہ سیمسن کے عملے کے لوگ غیر قانونی طور پہ انتہائی قیمتی سمندری حیات کا شکار کر رہے تھے اور نہیں چاہتے تھے کہ پکڑے جائیں لہذا ٹائی ٹینک کی صورتحال کا اندازہ ہوتے ہی بجائے مدد کرنے کے وہ جہاز کو ٹائی ٹینک کی مخالف سمت میں بہت دور لے گئے۔  یہ جہاز ہم میں سے ان لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے جو اپنی گناہوں بھری زندگی میں اتنے مگن ہو جاتے ہیں کہ ان کے اندر سے انسانیت کا احساس ختم ہو جاتا ہے اور پھر وہ ساری زندگی اپنے گناہوں کو چھپاتے گزار دیتے ہیں۔ دوسرا جہاز جو قریب موجود تھا اس کا نام کیلیفورنین (Californian) تھا ج...