سُست موبائل فونز کو کیسے بہتر کریں؟
بہت زیادہ سُننے کو ملتا ہے کہ دو سال ہی ہوئے فون خریدے ہوئے اور موبائل فون ہینگ ہونا شُروع ہو گیا، ایپس لوڈ ہونے میں وقت لیتی ہیں یا لوڈ ہی نہیں ہوتیں اور پھر موبائل بالکل ہی ناکارہ ہو جاتا ہے۔ اور حیرت کی بات کہ صرف کم قیمت موبائل کے مالکان ہی نہیں وہ لوگ بھی جو لاکھوں روپے خرچ کر کے موبائل خریدتے ہیں کچھ عرصہ گزرنے کے بعد یہی شکایات کرتے نظر آتے ہیں۔ موبائل کےساتھ ایسا کیا ہوتا ہے کہ وہ اتنی جلدی پرانا اور سُست رفتار ہو جاتا ہے اور ہم اِس میں بہتری کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
اِس کے برعکس وقت کےساتھ اورمیمری کے ریڈ اینڈ رائٹ سائیکلز محدود ہونے کی وجہ سے اور کُچھ وقت کی شکست وریخت سے میمری کے کُچھ سیکٹرز ناقابِلِ استعمال ہوتے جاتے ہیں۔ اِن فریگمینٹڈ حصوں کی نشاندہی میمری کی رسائی کے ٹائم پر ایک اِضافی کام ہے جو بہت بڑی میمری سپیس کے کیس میں بہت زیادہ وقت لے سکتا ہے۔
تو کِیا کیا جائے؟
بیٹری خراب ہونے کی صُورت میں آخری حل بیٹری کی تبدیلی ہی ہے۔بعض دفعہ اوپریٹنگ سِسٹم اَپ ڈیٹ ہونے پر فون کی رفتار پہلے سے بھی کم ہو جاتی ہے۔ ٹیکنالوجی ایکسپرٹس اِس بات کی یہ توجیح پیش کرتے ہیں کہ ہمیشہ نیا اوپرٹنگ سسٹم نئے آنے والے ماڈل کی سپیسیفیکیشنز کے مُطابق بنایا جاتا ہے مطلب جدید پروسیسر کی تیز سپیڈ وغیرہ استعمال کرتے ہوئے اپنے نارمل کام سر انجام دیتا ہے اور پُرانے فون ماڈلز میں نہ تو وہ سپیڈ ہوتی ہے نہ وہ نہ بہت سے جدید فون والے فیچرز تو حالات بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہو جاتے ہیں۔ یہی سب ایپس کے ساتھ بھی ہے مطلب ایپس کے اپ ڈیٹڈ ورژنز بھی فون کے جدید ترین ماڈلز کو نظر میں رکھ کر بنائے جاتے ہیں، سو بعض دفعہ وہ ایک فیچر جِس کی وجہ سے آپ نے ایپ کو اپنے فون میں جگہ دی ہوتی ہے ایپ اپ ڈیٹ ہونے کے بعد وہ آپ کے پُرانے موبائل میں ڈِس ایبل ہو چُکا ہوتا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں