محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]


سعودیہ میں بھائی آج گاڑی سڑک کنارے پارک کر کے کام کے سلسلے میں بلڈنگ کے اندر داخل ہوا. باہر سے گاڑی کے چرچرانے اور ٹھاہ کی آواز آئی بھائی باہر نکلا تو ان کی گاڑی اور ساتھ کھڑی دوسری گاڑی کو کوئی ٹکر مار کے کچل گیا تھا. بھائی کے پاس بڑی گاڑی ہے اس کی ڈگی اکھٹی ہو گئی اور گیٹ ہل گئے. بھائی پاکستانی نظام کے مطابق اب کھڑا ریپئر یا جان چھڑوانے کے تخمینے لگا رہا تھا کہ تقریبا آدھے گھنٹے بعد BMW میں 50 سال عمر کا سعودی آیا. اس نے بتایا کہ میں اپنی بیوی سے بات کررہا تھا تو بے دھیانی میں میری گاڑی آپکی گاڑی سے ٹکرا گئ. اب آپ نے اگر پولیس کال کرنی ہے تو کرلیں ورنہ میں آپکی گاڑی پہلے جیسی حالت میں لانے کا سارا خرچ برداشت کروں گا. BMW بھی فرنٹ سے اکھٹی ہو چکی تھی. اتنی دیر میں شیخ کا بیٹا جس کی عمر تقریباً 15 سولہ سال تھی دوسری BMW میں پہنچ گیا. خیر بھائی سعودی پولیس کو کال کرنے کی بجائے شیخ کے ساتھ گاڑی لوڈ کر کے ورکشاپ چلا گیا جہاں تقریبا 3 لاکھ روپے شیخ نے ورکشاپ میں دیے اور چلا گیا.

اب آپ یہی سین پاکستان میں سوچیے آپکی 35 چالیس لاکھ کی گاڑی ہو اور آپکی غیر موجودگی میں کوئی قیمت کو صفر میں تبدیل کرے اور بھاگ بھی جایے تو کیا وہ واپس آئے گا اور اگر آ بھی جائے تو کیا آپکو یقین ہے کہ اپنی BMW کا خرچہ آپ سے کلیم کرتے ہویے آپکو نہیں بتائے گا اویے تو اندھا تھا جو روڈ کنارے کار کھڑی کردی. فرض کرو پاکستان میں پولیس آ بھی جاتی تو کیا کرتی آپ سے 2 تین لاکھ لیکر BMW والے امیر کو دیتی اور آپکے خلاف غلط پارکنگ کا پرچہ کاٹ لیتی. دوسری طرف سعودی شیخ نے بھی پیسے ہمدردی یا پاک دھرتی کا پاکیزہ شیخ ہونے کی وجہ سے نہیں دیے. گاڑی دراصل اس کا نوعمر بیٹا چلا رہا تھا لیکن شیخ کو ڈر تھا اگر حادثے کی کہیں CCTV بن گیی ہے تو میں شہزادہ ہو کر بھی جان نہیں چھڑا پاوں گا. بھلے شیخ اپنے سر لے لیتا لیکن ہر حال میں اسے پولیس کی تفتیش اور سزا بھی بھگتنی پڑتی. اس پوسٹ سے میرا مقصد قانون کی حکمرانی کے ثمرات پر بات کرنا ہے. جہاں قانوں پرائم ہے وہاں ہر غریب محفوظ ہے اور جہاں جہاں 1973 کا آئین ہے وہاں بدمعاشی اور بیغیرت عروج پر ہے


Treat Yourself With a 2X Bonus!

If you cannot see the email below, please click here to see the web version
2x Reward Points

Starting Soon

countdown-timer

48 Hours Only
Bitcoin Dice
Golden Ticket

Get Latest News

FacebookTwitterInstagram
FreeBitcoin

مزید آڑٹیکل پڑھنے کے لیے وزٹ کرتے رہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]