ٹویٹر کا سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر نے پیسوں کے عوض سیاسی اشتہارات چلانے پر پابندی عائد کرنے اعلان کیا ہے۔ ٹویٹر پر سیاسی اشتہار بازی پر پابندی 22 نومبر سے نافذ العمل ہو گی جب کہ ٹویٹر کی اس نئی پالیسی کے حوالے سے مکمل تفصیلات 15 نومبر تک دستیاب ہوں گی۔ ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 'اگرچہ انٹرنیٹ پر اشتہار بازی کاروباری طبقے کے لیے ناقابلِ یقین حد تک طاقتور اور موثر ہے، لیکن ایسی طاقت سیاست کے لیے خطرات کا باعث بنتی ہے۔' حال ہی میں ٹویٹر کی حریف ویب سائیٹ فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر سیاسی اشتہاروں پر پابندی کے امکان کو مسترد کیا تھا۔ اس اعلان نے سنہ 2020 میں امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی تیاری میں مصروف سیاسی مہم جوؤں کو تقسیم کر دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مینیجر بریڈ پارسکل نے اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ یہ پابندی 'بائیں بازو کی سیاست کرنے والوں کی طرف سے ٹرمپ اور کنزرویٹوز کو خاموش کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔' تاہم مخالف ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی صدارتی مہم کے ترجمان بِل روسو نے کہا ہے کہ 'جب اشتہاری ڈالرز ا...