محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]


میں نے پچھلے 7دن سے اس مسئلہ پر بے شمار آرٹیکلز پڑھے بے شمار ویڈیوز دیکھی یعنی کہ کہنے کا مطلب ہے کہ اس پر بڑی ریسرچ لگائی۔ گوگل ایڈسینس کے آفیشل سپورٹ فورم سے کافی کچھ سمجھا اُن کے آفیشل یوٹیوب چینل کو دیکھا جان مار دی اس مسئلہ کا اصل حل نکالنے کیلئے۔
تو میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ گوگل ایڈسینس کی ساری پالیسیوں میں یہی ایک بات کامن ہے کہ کوالٹی کانٹینٹ ہونا چاہیے اور اپنا خود کا کے آرٹیکلز لکھنے پڑیں گے۔

گوگل ایڈسینس پبلشر کیلئے:۔
اگر تو آپ نے صرف اپنی ایک ہی سائیٹ پر گوگل ایڈسینس منظور کروانا ہے تو کاپی پیسٹ والا کام چھوڑ دیں اپنا خود کا آرٹیکل لکھیں۔ اب بات آئے گی کہ اپنا خود کا آرٹیکل ہم انگلش میں اتنا کیسے لکھ سکتے ہیں تو بھائیو  اور  بہنوں  ضروری تو نہیں کہ آپ انگلش میں ہی آرٹیکلز لکھیں گے تو آپ کو گوگل ایڈسینس ملے گا۔ 
دیکھیں گوگل ایڈسینس 46زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے اور ان 46زبانوں میں  ہندی  اور   اردو  بھی شامل ہے تو اگر آپ کو انگلش نہیں آتی تو آپ لوگ  ہندی اور  اردو  زبان میں آرٹیکلز لکھیں۔
اب سائیٹ پر آرٹیکلز کتنے ہونے چاہیے تو دیکھیں اگر تو میرا مشورہ مانیں تو میں یہی کہوں گا کہ آپ 30آرٹیکلز پوسٹ کریں جوکہ آپ روزانہ کا 1آرٹیکل اپنی سائیٹ پر پوسٹ کریں اور جو اُس کی فیچر فوٹو لگانی ہے وہ آپ کہیں سے بھی کاپی یا ڈاؤنلوڈ نہ کریں اپنی خود کی ڈیزائن کر لیں بے شک اُس پر صرف اُسی آرٹیکل یا پوسٹ کا ٹائیٹل ہی کیوں نہ لکھ دیں۔ 
جب آپ 30دن تک روزانہ 1آرٹیکل پوسٹ کرتے ہیں تو آپ کی سائیٹ پر ریگولرایکٹیویٹی ہو گی جو کہ آپ کو ایڈسینس لینے میں بڑی کارآمد ثابت ہوگی۔ اب آپ اپنی سائیٹ پر کچھ بہت ہی ضروری پیج ضرور بنائیں جیسے کہ۔
Home, About us, Privacy Policy, Terms & Conditions, Cookies Policy, Disclaimer & Contact Us 
یہ پیجز آپ کی سائیٹ کے ٹاپ مینیو بار میں ہونا ضروری ہیں۔ آپ کی سائیٹ Responsive ہونی چاہیے یعنی موبائل فرینڈلی ہونی چاہیے۔
آپ جب آپ گوگل ایڈسینس کیلئے اپلائی کرنے لگتے ہیں تو کچھ بہت ہی اہم چیزوں کا خیال رکھیں کہ آ پ نے ایڈسینس اپلائی کرتے وقت آپ کی سائیٹ 1ماہ پرانی ہونی چاہیے یعنی آپ کی ڈومین کی بات ہورہی ہے۔اب ہوتا کچھ ایسے ہے کہ لوگ ڈومین لے کر رکھ لیتے ہیں اور بلاگ پر آرٹیکلز پوسٹ کرتے رہتے ہیں 1ماہ بعد ڈومین کو اپنے بلاگ کیساتھ منسلک کرتے ہیں اور اپلائی کردیتے ہیں۔ تو ایسا ہرگز مت کریں کیونکہ آپ نے اگر ڈومین لے لی ہے تو اُس کو اپنے بلاگ کیساتھ منسلک کریں اور اُسی پر آرٹیکلز پبلش کرتے جائیں تو بات یہ نکل کر سامنے آئی کہ آپ کی سائیٹ بمعہ ڈومین دونوں 1ماہ پرانی ہونا لازمی ہے۔
نوٹ:  اپنے بلاگ کو گوگل ویب ماسٹر ٹول میں لازمی سے Submit کروائیں۔
1۔  جو Gmail   آپ نے ایڈسینس کیلئے بنانی ہے وہ آپ کوشش کریں اُسی ڈومین کے نام سے بنائیں اور اُس پر آپ اپنا کوئی ایسی انفارمیشن نہ دیں جو کہ آپ نے اپنے پہلے کسی ایڈسینس اپلائی کرتے وقت دی ہوئی ہو جیسے کہ موبائل نمبر ،  آپ کی تاریخ پیدائش  وغیرہ  یعنی کہ ٹوٹل آپ کی انفارمیشن فریش ہونا ضروری ہے۔
2۔ جب آپ نے ایڈسینس اپلائی کرنا ہے تو آپ نے اپنے بلاگ کا ایڈریس  اس طرح دینا ہے  (www.skillsproviders.com)  یہاں پر ہم بہت بڑی غلطی کرجاتے ہیں کیونکہ ہم اپنا ایڈریس (http://skillsproviders.com)   اس طرح سے دے دیتے ہیں یا پھر  (https://skillsproviders.com)  اس طرح سے دے دیتے ہیں جب آپ گوگل ایڈسینس اپلائی کررہے ہوتے ہیں تو غور فرمائیں وہ مثال دے رہے ہوتے ہیں جہاں پر ہم نے بلاگ کا  URL دینا ہوتا ہے اُس کے نیچے وہ آپ کو URL   کی مثال بھی دے رہے ہوتے ہیں تو آپ نے اس بات کا لازمی سے خیال رکھنا ہے کیونکہ پالیسی وائیلیشن میں ایک بڑی وجہ یہ بھی آتی ہے،  اور اسی وجہ سے آپ کو ایک اور مسئلہ یعنی کہ  ”سائیٹ ڈاؤن“  کا بھی دیکھنے کو ملتا ہے تو اس پوائینٹ کو ضرور اپنے ذہن میں رکھیں۔
3۔ ایڈسینس اپلائی کرتے وقت اپنی پرانی کوئی بھی انفارمیشن نہ دیں جیسے کہ  نام ،  موبائل نمبر ،  ایڈریس  وغیرہ  یہ سب آپ نے بالکل فریش انفارمیشن دینی ہے یعنی کہ اس سے پہلے آ پ نے کبھی ایڈسینس میں نہ دی ہوں۔ 
4۔ جب آپ اپلائی کر دیں تو اپنے بلاگ پر کام کرنا بند نہ کریں بالکہ پہلے کی طرح روزانہ کی 1پوسٹ یعنی آرٹیکل پبلش کرتے رہیں جب تک آپ کو ایڈسینس مل نہیں جاتا اگر تو آپ ان باتوں پر عمل کریں گے تو انشاء اللہ میں گارنٹی کیساتھ کہتا ہوں کہ آپ کو گوگل ایڈسینس کی Approval ضرور مل جائے گی۔

گوگل ایڈسینس سیلرز کیلئے۔
دیکھیں جیسا کہ میں نے اوپر بتا دیا ہے کہ گوگل ایڈسینس اپنی پالیسیاں سخت کر چکا ہے اور کرتا جا رہا ہے تو اب آپ سیلرز کیلئے بڑی مشکلات ہورہی ہیں تو اتنی سخت پالیسیوں کے ہوتے ہوئے آپ کیسے کام کریں گے۔ کوئی نہیں پریشان نہیں ہونا آپ کو پرابلم یہی دیکھنے کو مل رہی ہے  ”پالیسی وائلیشن“  چلیں اس سے نکلنے کے حل دیکھیں۔
1۔   آپ نے جو  Gmail   ایڈسینس اپلائی کرنے کیلئے استعمال کرنی ہے  وہ پرانی استعمال کریں  لیکن اُس پر موبائل نمبر وغیرہ  وہ والا نہ ہو جو آپ نے پہلے کسی ایڈسینس کیلئے استعمال کیا ہوا ہو۔  ہوتا کچھ یوں ہے کہ کچھ سیلرز کیا کرتے ہیں سائیٹ تو وہ 1ماہ پرانی کر لیتے ہیں لیکن Gmail کی باری وہ ایڈسینس اپلائی کرنے سے کچھ دیر پہلے ہی نئی بناتے ہیں اور اُس پر ایڈسینس اپلائی کر دیتے ہیں تو اس سے ایڈسینس کی نظر میں ہوتا ہے کہ یہ بندہ  Spaming  تو نہیں کرنے آیا  (کبھی کبھار تو آپ کو اُس نئی جی میل پر اپروول مل بھی جاتا ہے لیکن ایسا ہر بار نہیں ہوتا)۔  تو برائے مہربانی اس بات کا تھوڑا نہیں بہت زیادہ خیال رکھا کریں۔
2۔  اب یہاں پر بھی بات آتی ہے کہ ضروری تو نہیں کہ انگلش زبان میں ہی آرٹیکلز ہوں تو ہی ایڈسینس ملتا ہے۔ پہلے ہم آرٹیکلز  کسی دوسری زبان سے ٹرانسلیٹ کرکے انگلش میں کنورٹ کرکے اپنی سائیٹ پر پبلش کرتے تھے تو اب ہوتا کچھ یوں ہے کہ یہ طریقہ اتنا عام ہوچکا ہے گوگل ایڈسینس بھی اب سیانا ہوگیا ہے۔  جب آپ کسی دوسری زبان سے ٹرانسلیٹ کرکے اپنے بلاگ پر پوسٹ کرتے ہیں تو طریقہ اتنا عام ہے ہو سکتا ہے آپ کے وہ آرٹیکل کاپی کرنے سے پہلے کسی دوسرے نے بھی کاپی کرکے اپنے بلاگ پر پوسٹ کرکے اپلائی کررکھا ہو تو اس صورت میں آپ کو یہ پالیس وائیلیشن والا پرابلم ہے دیکھنے کو آئے گا۔ 
اب اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟  دیکھیں سیدھی سی بات ہے کہ ہم ایڈسینس سیلرز کا کام کررہے ہیں تو اس میں جگاڈ ہی چلتا ہے خود کے اپنے پاس سے آرٹیکلز تو لکھ نہیں سکتے تو اب اس کا دیسی جگاڈ یہی ہے کہ آپ اپنے کام کرنے کا طریقہ اُلٹ کرلیں پہلے آپ کسی دوسری زبان کو انگلش میں ٹرانسلیٹ کرتے تھے تو اب آپ انگلش کو کسی دوسری زبان میں کنورٹ کرلیں۔کام بن جائے گا آپ لوگوں کا۔ 
3۔ جب آپ نے ایڈسینس اپلائی کرنا ہے تو آپ نے اپنے بلاگ کا ایڈریس  اس طرح دینا ہے  (www.skillsproviders.com)  یہاں پر ہم بہت بڑی غلطی کرجاتے ہیں کیونکہ ہم اپنا ایڈریس (http://skillsproviders.com)   اس طرح سے دے دیتے ہیں یا پھر  (https://skillsproviders.com)  اس طرح سے دے دیتے ہیں جب آپ گوگل ایڈسینس اپلائی کررہے ہوتے ہیں تو غور فرمائیں وہ مثال دے رہے ہوتے ہیں جہاں پر ہم نے بلاگ کا  URL دینا ہوتا ہے اُس کے نیچے وہ آپ کو URL   کی مثال بھی دے رہے ہوتے ہیں تو آپ نے اس بات کا لازمی سے خیال رکھنا ہے کیونکہ پالیسی وائیلیشن میں ایک بڑی وجہ یہ بھی آتی ہے،  اور اسی وجہ سے آپ کو ایک اور مسئلہ یعنی کہ  ”سائیٹ ڈاؤن“  کا بھی دیکھنے کو ملتا ہے تو اس پوائینٹ کو ضرور اپنے ذہن میں رکھیں۔
4۔ موبائل نمبر کیلئے آپ  Text Now   ایپ  یا  2ndLine  ایپ کا استعمال کرکے نمبر لے سکتے ہیں کیونکہ ایڈسینس نے صرف ایک بار ہی کوڈ ویریفیکیشن کرنی ہوتی ہے تو آپ ان کو استعمال کرسکتے ہیں کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن دوسری بار نمبر لینے سے پہلے آپ اپنے ایپس کی Cashe & Cookies   ہسٹری کلیئر کرلیں اور پھر نئی ای میل سے سائن اپ کرکے نیا نمبر لے سکتے ہیں۔
5۔  ایڈریس وغیرہ بالکل نیا استعمال کریں۔
6۔ اب رہی بات کام کرنے کی تو مجھے پتہ ہے کافی ممبرز ایسے بھی ہیں جو کہ ایک ہی دن میں بیٹھ کر پچھلی تاریخوں میں ساری پوسٹیں کردیتے ہیں لیکن دیکھیں ایڈسینس کو پاگل سمجھا ہے  ایک تو ہم  ایڈسینس کیساتھ دو نمبری کررہے ہیں اُس پر بھی ہم اُس کو پاگل بنا رہے ہیں تو برائے مہربانی نکل کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے تو اس کیلئے آپ اگر درست طریقے سے کام کریں گے تو آپ کو کبھی یہ والی پرابلم نہیں ہوگی۔  کہتے ہیں نہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے  دیکھو زیادہ کے چکر میں آپ بالکل بھی توجہ نہیں دیتے کہ آپ کی سائیٹ ایڈسینس کیلئے تیار بھی ہے کہ نہیں بس اندھا دھند لگے ہوئے ہو کہ 1ماہ میں 30سے 40ایڈسینس مل جائیں۔ 
آپ ایسا کریں ایک ماہ میں 10بلاگ پر کام کرلیں لیکن صاف ستھر ا کر لیں  یعنی آپ اپنی عادت بنائیں کہ 10بلاگ شروع کیے اُن پر روزانہ 1آرٹیکل پبلش کریں اور اُن کیلئے پہلے دن سے ہی 10جی میلز بنا کر رکھ لیں۔ اب جب آپ کے بلاگز 30دن پرانے ہوجائیں اور اُن پر 30آرٹیکلز پبلش ہوجائیں تو اُن کے تمام جو ضروری پیجز ہیں وہ بنائیں اور ان میں ڈیٹا بھی ضرور رکھیں یعنی کہ پرائیویسی پالیسی وغیرہ جنریٹ کرکے اُس میں پوسٹ کریں۔
اپنے ان بلاگ کو آپ ویب ماسٹر ٹول میں لازمی سے Submit کروائیں ۔ 
اگر آپ ان تمام باتوں پر عمل کرتے ہیں تو گارنٹی کیساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آپ کے 10کے 10بلاگز پر ایڈسینس ضرور مل جائیگا۔ بس آپ کو کرنا کیا ہے اپنی نیت کو صاف اور تھوڑی سی محنت کرنی ہے۔ آپ زیادہ کے چکر میں 1ایڈسینس سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں تو برائے مہربانی اپنا کام کرنے کا طریقہ درست کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]