محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

#حکــومــت کی 100 دنــوں کی 100 کامیــابیاں:


1. وزیر اعظم نے تمام حکومتی اداروں میں غیر ضروری اخراجات میں نمایاں کمی کی۔

2.کامیاب ڈپلومیسی سے ہالینڈ میں کارٹون مقابلہ منسوخ کروا کر ناموس رسالت ﷺ کے تخفظ کا عظیم کارنامہ سرانجام دیا

3 سینیٹ ارکین سے وزیراعظم نے خطاب کیا

4. ایف بی آر قوانین میں بہترین اصلاحات کی

5. منی لانڈرنگ میں ملوث نیب کے چئیرمین کو عہدے سے ہٹایا گیا

6. تمام میگا منصوبوں کے لئے آڈٹ کروانے کا حکم دیا۔

7:ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے 10 بلین درخت سونامی منصوبہ شروع کیا گیا

8. پانچ ملین سستے گھروں کی تعمیر اور 10 ملین ملازمتوں کے لیے جامع منصوبے بندی کی گئی۔

9. قرآن مجید کی تعلیم کو تمام اسکولوں میں لازمی بنا دیا گیا ہے۔

10. کابینہ کے تقریبا تمام وزراء گذشتہ 90 دنوں میں آنے والے 5 سالہ حکومتی پروگرام کی منصوبہ بندی میں مصروف رہے

11. الیکشن کے لیے بنائے گئے نادرا کے آر ٹی ایس سسٹم کی الیکشن کے دن ہی بندش اور مبینہ دھندلی کے الزامات کی انکوائری کا حکم جاری کیا گیا۔

12.  پییمرا کے بجائے نئی اصلاحات کے ساتھ قومی ریگولیٹری اتھارٹی کا ادارہ قائم کیا گیا

13. 75 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے مفت اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے آدھی قیمت پر ریلوے ٹیکس جاری کرنے کی منظوری دی گئی

14.گزشتہ حکومتوں کے برعکس فوجی قیادت اور عوام کی منتحب کردہ قیادت ملکی تمام معاملات اور منصوبہ بندی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں

15. روزانہ کروڑوں ڈالرزقرضے کا سود اتارنے کے باوجود پٹرول کی قیمتوں کو 70 دنوں تک برقرار برقرار رکھا

16. کابینہ کے تمام ممبرانز کے صوابدیدی فنڈز کو ختم کیا گیا

17. وزیراعظم ہاؤس کی تمام غیر ضروری مہنگی ترین گاڑیاں فروخت کر رقم قومی خزانے میں جمع کی گئی

18. امریکہ کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر، پاکستان کے امریکہ پر احسانات گنوانے کے ساتھ مستقبل میں برابری کی سطح پر تعلقات قائم کرنے کی جرات کی گئی

19. اسلام آباد سمیت ملک بھر سے ناجائز تجاوزات ختم کروا کر لاکھوں ایکٹر سرکاری زمین واگزار کروائی گئی

20. ڈیم کی تعمیر کےلیے چیف جسٹس کے ساتھ وزیراعظم نے ڈیم کے لیے 7 ارب کے فنڈز جمع کیے

21. چینی وزیر خارجہ کا پاکستان کا دورہ اور CPEC کے تمام معاہدوں کی نظر ثانی کے لیے رضا مندی۔

22. 6.2 بلین کی ٹیکس وصولی، مجموعی طور پر 6 اشاریہ 7 فیصد ٹیکس وصولی میں اضافہ

23. عوام کے لئے گورنر ہاؤسز کھول دیے گئے

24.برطانیہ سے لوٹی ہوئی قومی دولت کی وآپسی کے لئے برطانیہ کے ساتھ معاہدے۔

25. عوام کا پیسہ ضائع ہونےسے بچانے کے لیےصدر اور وزیراعظم سینکڑوں ایکڑ پر محیط صدر اور وزیراعظم ہاؤس کا استعمال نہیں کرتے،

26. سی اے ڈی کی وزارت ختم کی گئی

27. وزیر خارجہ کا افغانستان کا کامیاب دورہ اور باہمی تعاون کی یقین دہانی

28. بیوروکسیسی میں اصلاحات کی گئ

29. گزشتہ حکومتی بجٹ کے برعکس نیاء منی بجٹ پیش کیا گیاجس میں بڑا حصہ صحت اور تعلیم کے لیے مختص  اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے اصلاحات

30. برطانیہ سے منی لانڈرنگ میں ملوث مجرموں کوگرفتار کیا گیا

31. گیس کے ٹیرف مقرر کیے گئے ہیں

32. ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

33. سعودی عرب کا کامیابی کا دورہ ، 10 بلین سرمایہ کاری کے معائدے کیے گئے۔

34. متحدہ عرب امارات کے  کامیاب دورے، کراچی میں پانی کے شعبے میں سرمایہ کاری متوقع

35. وزراء کے لئےبیرون ممالک ویزوں میں ٹیکس میں رعایت وآپس لی گئی

36. ریاست پاکستان میں پیدا ہونے والے پناہ گزینوں کے بچوں کے لئے ممکنہ شہریت کے لیے منصوبہ بندی کی گئی

37. پرامن مجلس شوری کا انتخاب کیا گیا

38.سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے داماد کو ایڈن سوسائٹی دھوکہ دہی کیس میں گرفتار کیا گیا

39. زبردست ڈپلومیسی سےقطرسے  ایک لاکھ پاکستانیوں کےلیے ملازمتیں حاصل کی گئی

40. دالحکومت اسلام آبادسے ہی 35،000 کنال جو تقریبا 300 ارب روپے کی  زمین ہے قبضہ مافیا سے باگزار کروائ گئی

41. تاریخ میں پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی موقف کو قومی زبان میں اقوام عالم کے سامنے پیش کیا گیا

42.ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کرنے والے اسحاق ڈار کے اثاثوں کو فروخت کیا جائے گا

43. مہمند ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ تیار،اپریل 2019 سے تک تعمیر  شروع ہو گی

44. غیر ضروری CPEC منصوبوں کو خاتمہ کیا گیا

45. مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی نے انتخابی انتخابات میں فیلڈ مشترکہ امیدواروں کا فیصلہ

46.مدارس کے طلباء کو قومی ترقی کے قومی دھارے میں لانے کے مدارس کی انتطامیہ کے ساتھ اصلاحات زیر بحث ہیں

47. کرپشن کیسز میں لیڈر آف اپوزیشن شہباز شریف کو گرفتار کر لیا، جو قوم کے لیے ایک بونس ہے 

48.ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے لیے یکساں تعلیمی نظام رائج کرنے  کوشش، 5-6 اہم مضامین کو تمام تعلیمی اداروں میں سکھایا گا

49. ایکسپورٹ سیکٹر کے لئے بجلی اور گیس  کی قیمتوں میں خصوصی رعایت دی گئی

50. اٹھارہ غیر ملکی NGOs غیر ریاستی سرگرمیوں کی وجہ سے بین کیا گیا

51. پاکستان کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے، ''صاف اور گرین پاکستان'' مہم شروع کی گئی

52. بیرون ممالک سے مذاکرات کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں سے غیر قانونی پابندیاں سے ختم کی گئی۔

53. چین نے CPEC منصوبے میں سعودی عرب کا خیرمقدم کیا

54. نیاء پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی 5 ملین گھروں کے لئے منصوبے حتمی مراحلے میں 

55. ایف بی آر نے جائیداد سیکٹر میں 16،000 جائیدادیوں کی شناخت کی، ٹیکس کی وصولی کے لیےنوٹسز جاری

56. تاریخ میں پہلی بار آزاد، منصفانہ اور شفاف ضمنی انتخابات کروائے گے

57. پی ٹی آئی اور اتحادیوں نے 17 نشستیں، مسلم لیگ ن اور اتحادیوں نے 11 نشستیں جیت لی ہیں.

58.ضمنی انتخابات میں عوام کا اعتماد بڑا،  پی ٹی آئی نے انتخابات میں 1.1 ملین زیادہ ووٹ حاصل کیے، اس کے بعد پی ایم ایل این 0.8 ملین ووٹ حاصل کیے

59. 36 غائب افراد کو ستمبر بازیاب کروایا گیا، مجموعی طور پر غائب افراد کی فہرست مرتب کی گئ

60.اسحاق ڈار کی جائیدادیں پلاٹ، گھر، کاریں، بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کے بعد نیلامی کی گئی

61. عمران خان کی درخواست پر سعودی حکومت نے  ہر سال عمرہ کی ادا کرنے والے پاکستانیوں سے  2000 ریال ٹیکس معاف کیا گیا۔

62. ماڈل ٹاؤن قتل عام کے لئے تقریبا 120 ذمہ دار پولیس افسران کی مطعلی کے بعد انکوائری کا حکم دیا گیا

63. سوات کے انتظامی کنٹرول عوام کی منتخب حکومت کے حوالے کیے گئے

64. بیرون ممالک پاکستانیوں کو رقوم کی ترسیلات میں آسانی اور ٹیکس میں خصوصی رعایت دی گئی

65. سعودی عرب نے ادائیگی کے توازن کو قائم رکھنے کے لیے 3 بلین ڈالر قومی خزانے میں ایک سال کے لیے رکھنے اور 3 بلین ڈالر کا آئل بغیر کسی ادائیگی کے دینے کا وعدہ کیا ہے، مجموعی طور پر بلا سود 12 بلین ڈالرز کی معاونت سعودی عرب کرے گا، یہ وزیراعظم کے  غیر ملکی دوروں کے ثمرات ہیں 

66. ای سی سی نے  نائجیریا کو 3 جی ایف 17 لڑاکا طیارے، جنکی قیمت 184 اشاریہ 3 ملین قمیت ہے فروخت کرنے کی اجازت دے دی

67. شہریوں کی شکایات سننے اور انکو انصاف کی فراہمی انکی دہلیز تک پہنچانے کے لیے پہلا عملی اقدام ''سیٹیزن پورٹل'' کے اجراء سے آغاز ہوا

68. سوشل میڈیا پر جعلی اور جھوٹی خبروں کی تشہیر روکنے کے لیے ٹیوٹر پر '' فیک نیوز بسٹر اکاؤنٹ'' کا آغاز کیا گیا

69. پاکستان کے درمیان چین بس سروس آغاز ہوا

70. سعودی اور چین کا دورہ کرنے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈکس میں زبردست اضافہ دیکھا گیا

71. توہین رسالت کے سلسلے میں احتجاجی مظاہروں کا بغیر تشدت مناسب طریقے سے حل نکالا گیا۔

72۔ سرکاری سیکموں میں حکومت کو زبردست منافع ہوا

73. بچوں میں بھیک مانگنے کے روک تھام کے لیےخیبر پختونخواہ میں اینٹی بیگری ٹیم تشکیل دی گئی، تاکہ انہیں اسکول کی تعلیم  یا فنی مہارت فراہم کی جائے

74. کے پی کے اسلام آباد اور پنجاب کو ملانے والا مارگلہ ریجڈ ٹریل دوبارہ بحال کیا گیا،

75.وزیراعظم کا چین کا دورہ، باہمی اعتماد، تعاون میں اضافہ ہوا

76. ڈالر سے جان چھوڑانے کے لیے چین اور پاکستان باہمی تجارت لوکل کرنسی میں کرے گے 

77. مذہب کے نام پر ملک میں دھرنے کے نام انتشار اور افراتفری پھیلانے والے 1500سے زائد افراد کی  گرفتاری

78. آسیہ بی بی کے احتجاج سے متاثرہ لوگوں کے لئے معاوضہ

79. چین پاک سے دوگنی درآمدات خریدے گا سال 2019 مقرر 3.2 بلین کا ہدف مقرر کیا گیا

80.  ایف بی آر سے قانون سازی کے اختیارات لے کر ، ٹیکس جمع کرنے،  انتظامی امور چلانے اور ملازمتیں دینے میں ایف بی آر کو حکومتی ماتحتی سے آزاد کیا گیا

81. ایف بی آر نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 3،100 افراد کو نوٹس بھیجا، جس میں دوسروں کی 1000 کی شناخت کی گئی

82. ایف بی آر کی کارکردگی  ماہانہ کی بنیاد پرجائزہ لینے کے لیےخصوصی سالمیت یونٹ قائم کیا گیا۔

83. وزیراعظم نے کہا کہ چین نے کبھی بھی ایسی مدد کے پیکیج نہیں دیا ہے ،چائینہ چاہتا ہے پاکستانی امداد اور معائدوں کو دنیا سے خفیہ رکھاجائے اسے لیے کوئی بھی ڈیل پیبلک کے سامنے نہیں لائی گئی، اسکی بنیادی وجہ کراچی میں چائینز قونصلیٹ پر حملہ دنیا دیکھ چکی ہے، شاید پاکستان۔ چین کی دوستی کچھ بیرونی ممالک کو ہضم نہیں ہو رہی ہے

84. برطانیہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معائدہ کیا گیا جسکی  منظوری کابینہ نے دی۔

85. امریکی سفیر کے ساتھ ڈاکٹر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور بے گناہی کا مسئلہ اٹھایا گیا

86. پاناما کے مقدمات میں 6.2 بلین برآمد، 10.9 بلین جائیدادیں ضبط اور 294 نوٹسز جاری، 15 کیسیز حتمی مراحل میں، 36 مقدمات سنے گئے اور، 242 مقدمات کی پیروی کی جا رہی ہیں

87. ڈی جی نیب کا انٹرویو، پچھلے سیٹ اپ میں لاہور / پنجاب کی حکومتی مداخلت کے باعث مقدمات متاثر ہوئے اور منتقل نہیں ہوئے. اس سیٹ اپ میں ہم نہیں جانتے ہیں کہ کون ہے حکومت کہاں ہے. نیب حکومتی اثر و رسوخ سے آزار۔

88. صرف شہر لاہور میں 15000 جائیدادوں کی  شناخت، 380 ملین ٹیکس ختم کیا گیا

89. پناہ گاہ منصوبہ ملک بھر میں شروع کیا، ایک آدمی اور 2 بچوں کو سڑک کی کنارے پر سوتے ہوئے  سوشل میڈیا پر وائرل تصویر دیکھ کر فوری طور پر پی ٹی آئی سرکار نے ہنگامی بنیادوں پر ملک بھر میں  پناہ گاہ منصوبہ شروع کیا

90. وزیراعظم نے ایف بی آر کو غیر معیاری نتائج پر ختم کرنے کی تنبیہ کی ، ایف بی آر 522 ملین ٹیکس چوری کی تفتیش شروع کی، ٹیکس چوروں پر یہ دباؤ کو برقرار رکھے گا

91. ملک بھر کی  12000 کلومیٹر پر پھیلائی ہوئی موٹرویز اور ہائی ویز کا اسٹیٹس کھلی ہیں یا بند ، ٹریفک کی صورت حال چیک کرنے کے لئے موبائل اپلی کیشن لا اجراء کیا گیا

92. اسی مہینے کے اوائل میں پنجاب میں سینیٹ کی دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی

93. 660 بلین ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، 5 سے 6 منصوبے  صرف پانی اور بجلی کے شعبے سے متعلقہ ہیں

94. اسلامی قوانین پر حققیی معنوں میں عمل پیرا، عمران خان ملاقاتوں کےدوران  جب نماز پڑھنے کا وقت ہو جائے تو ملاقات برخواست کر کے نماز کا وقفہ لے لیتے ہیں

95. امریکی صدر ڈونالڈ ٹریمپ کو وزیراعظم عمران خان نے حققیی معنوں میں باور کرایا پاکستان 22 کڑور عوام، اور 56 اسلامی ممالک   کی جمہوری اسلامی، اٹامک ریاست ہے۔

96. تین یونیورسٹیوں میں سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم  پر تحقیق شروع کی گئی۔اور دو روزہ سیرت النبی انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرائی گئی

97. "مذاہب کو بدنام کرنے کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی کنونشن" کی تجویز

98. شہریوں کے پورٹل کے ذریعے تقریبا 4 لاکھ سے زیادہ  شکایات درج ، صرف 24دنوں کے مختصر وقت میں تقریبا 16،000 حل کی گئی ۔

99. 3 مہینے میں، وزیر اعظم نے گھر میں 15 کروڑ بچا لیا، وزیراعظم ہاؤس کے 524 میں سے 200 اہلکاروں دیگر اداروں کو منتقل کر دیا

100.  تحریک لبیک کی قیادت سمیت ملک بھر سے بدنظمی اور انتشار پھیلانے والے سینکڑوں کارکان کو گرفتار کر کے قانون کی رٹ بحال کی۔

اور اس طرح سو دن میں ہماری سو کامیابیاں مکمل

مزید اچھی اور معلوماتی تحریریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کر کے صفحہ اول پر جائیں۔

پوسٹ کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کریں اور اگر پسند آۓ تو فیس بک، ٹویٹر،واٹس ایپ، گوگل پر شیئر کریں، پوسٹ کا لنک کاپی کر کے اپنے تمام سوشل اکاؤنٹس پر ڈالیں، شکریہ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]