ٹڈی دل پکڑیں پیسہ کمائیں اور اپنی فصلیں بچائیں
دنیا دیکھتی رہ گئی،پاکستان نے ٹڈی دل کو مرغیوں کی خوراک بنا دیا،اوکاڑہ میں ٹڈی دل پکڑ کر بیچنے کا کاروبار شروع ہوگیا ہے۔ ٹڈیوں کے حملوں میں اضافے کے بعد پاکستان کے ضلع اوکاڑہ میں ایک جدید پائلٹ پروجیکٹ نے ایک بہترین حل پیش کیا ہے جس میں کاشتکار ٹڈیوں کو چکیوں کے ذریعے اعلیٰ پروٹین چکن فیڈ میں بدل کر پیسہ کماتے ہیں۔ یہ وزارت قومی فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ میں سول ملازم،محمد خورشید اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ایک بائیوٹکنالوجسٹ جوہر علی کا مشورہ تھا جس پر کام کیا گیا،علی کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے پر ہمارا مذاق اڑایا گیا تھا ، کسی نے نہیں سوچا تھا کہ لوگ واقعی ٹڈیوں کو پکڑ کر بیچ سکتے ہیں۔ خورشید کا کہنا ہے کہ وہ مئی 2019 میں یمن میں ایک مثال سے متاثر ہوئے تھے۔اس جنگ سے متاثرہ ملک میں قحط کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بہتر یہی ہے کہ ٹڈیوں کو فصل کھانے سے پہلے ہی کھا لو۔ ٹڈی دل کو پکڑنے اور بیچنے کے لئے انہوں نے ضلع اوکاڑہ کا انتخاب کیا، کیونکہ یہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک بہت زیادہ آبادی والا دیہی علاقہ ہے۔ انہوں نے دیپالپور کے پہاڑ جنگل میں تین روزہ آزمائشی پروجیکٹ قائ...