اشاعتیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان

تصویر
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ بسمہ معروف ٹیم کی قیادت کریں گی۔ سابق کپتان ثناء میر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ ثناء میر سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، اُن کی حالیہ پرفارمنس اچھی نہیں۔ پاکستان ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کی سربراہ عروج ممتاز نے کپتان بسمہ معروف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بسمہ معروف پاکستان کی قیادت کریں گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، انعم امین، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، عائشہ نسیم، ارم جاوید، فاطمہ ثنا، جویریہ خان، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرا نواز وکٹ کیپر اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔ کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ وہ تجربہ کی وجہ سے چاہتی تھیں کہ ثناء میر ٹیم میں شامل ہوں۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

وہ مچھلی جس نے پاکستانی ماہی گیروں کو لکھ پتی بنا دیا

تصویر
سمندر کو ماہی گیر ’بادشاہ‘ بھی کہتے ہیں بقول ان کے کہ یہ بادشاہ کے انداز میں نوازتا ہے جس سے انسان کی قسمت ہی بدل جاتی ہے۔ حال ہی میں کراچی سے تھوڑا دور بحیرہ عرب میں شکار کے دوران ماہی گیروں کے جال میں دو ایسے نایاب مچھلیاں آگئیں جنھوں نے انھیں لکھ پتی بنا دیا۔ ان ماہی گیروں کی موبائل پر ریکارڈ کی گئی ویڈیو کے مطابق جیسے ہی جال کھنچتا ہے تو سندھی زبان میں ایک بزرگ ماہی گیر کی آواز آتی ہے کہ سوّا ہے سوّا۔ جیسے جیسے جال اوپر آتا ہے تو دوسری آواز آتی ہے کہ 'ایک نہیں، دو ہیں دو۔' مچھلیوں سے بھرا یہ جال اوپر کشتی پر پہنچتا ہے تو خوشی کے مارے ایک ماہی گیر کی چیخ نکل جاتی ہے، برف اٹھانے والی قینچی سے ان مچھلیوں کو دوسری مچھلیوں سے الگ کردیا جاتا ہے جبکہ ایک ماہی گیر خوشی میں جھوم اٹھتا ہے۔ ابراہیم حیدری کی جیٹی پر یہ دونوں مچھلیاں دس دس لاکھ روپے سے زائد قیمت میں فروخت ہوئیں اور فروخت کے تقریباً دو ماہ کے بعد ان مچھلیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا اور اس کے بعد میڈیا پر وائرل ہوئی۔ سوّا مچھلی کیا ہے اور قیمتی کیوں ہے؟ ماحول کے بقا کے لیے کام کرنے والے ادارے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ا...

چہرے پر شاعری

چہرے پر شاعری شاعروں نے محبوب کے چہرے اور اس کی صورت کی مبالغہ آمیز تعریفیں کی ہیں اور اس باب میں اپنی تخلیقی قوت کا نئے نئے طریقوں سے اظہار کیا ہے ۔ محبوب کے چہرے کی خوبصورتی کا یہ بیانیہ ہم سب کے کام کا ہے ۔ چہرے کو بنیاد بنا کر اور بھی کئی طرح کے موضوعات اور مضامین پیدا کئے گئے ہیں ۔ اشعار34   غزل3   تصویری شاعری4  کیا ستم ہے کہ اب تری صورت  غور کرنے پہ یاد آتی ہے  جون ایلیا      موضوع: یاد تیری صورت سے کسی کی نہیں ملتی صورت  ہم جہاں میں تری تصویر لیے پھرتے ہیں  امام بخش ناسخ      موضوعات: تصویر اور 1 مزید وہ چہرہ کتابی رہا سامنے  بڑی خوب صورت پڑھائی ہوئی  بشیر بدر      موضوعات: رومان اور 2 مزید اے صنم جس نے تجھے چاند سی صورت دی ہے  اسی اللہ نے مجھ کو بھی محبت دی ہے  حیدر علی آتش      موضوعات: حسن اور 2 مزید عجب تیری ہے اے محبوب صورت  نظر سے گر گئے سب خوب صورت  حیدر علی آتش     موضوع: حسن اچھی صورت بھی کیا بری شے ہے  جس نے ڈالی بری نظر ڈالی  عالمگیر خان کیف     موضوع: حسن تیرا چہرہ کتنا سہانا لگتا ہے  تیرے آگے چاند پرانا لگتا ہے  کیف بھوپالی      موضوع: حسن وہ ایک ہی چہرہ تو نہیں س...

وادیٔ نیلم: تودے تلے دبی مزید 5 لاشیں نکال لی گئیں

تصویر
  آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم میں پیش آنے والے  برفانی تودہ مکانوں پر گرنے کے حادثے میں تودے تلے دبی ہوئی مزید 5 افراد کی  لاشیں  نکال لی گئیں۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ایس ڈی ایم اے کے مطابق وادیٔ نیلم کے برفانی تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 64 ہو گئی ہے۔ آزاد کشمیر بھر میں برف باری اور خراب موسم کے باعث پیش آنے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہو گئی۔ نیلم ویلی میں برفانی تودے گرنے سے 22 دکانیں اور 107 مکانات جزوی اور 91 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ ادھر گلگت بلتستان میں پھر برف باری شروع ہو گئی، استور اور ہنزہ کے بالائی علاقوں میں دوبارہ برف پڑنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق برف باری آج شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلتستان میں پچھلے 26 سالوں میں یہ شدید ترین برف باری ہے، جس کی وجہ سے گلگت اسکردو روڈ 4 دنوں سے بند ہے۔ اسلام آباد اور اسکردو کے درمیان فضائی سروس بھی کئی روز سے معطل ہے۔ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے اور لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں متعدد مقامات پر بند ہیں۔ دوسری جانب بل...

بنگلہ دیش پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر رضامند

تصویر
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ان دو ٹیسٹ میچوں کے علاوہ بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے گی۔ بنگلہ دیشی ٹیم کا یہ دورۂ پاکستان تین حصوں میں مکمل ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے معاملے پر قائم ڈیڈلاک ختم کرنے میں آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اس وقت دبئی میں موجود ہیں۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے معاملے پر اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے تھے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایک سے زائد بار اپنا یہ مؤقف ظاہر کیا تھا کہ وہ پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم بھیجنے کے لیے تیار ہے کیونکہ اس کے کھلاڑی پاکستان میں زیادہ عرصہ گزارنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ...

امریکہ اور ایران کی جنگ ہوئی تو سعودی عرب کا کیا ہوگا

تصویر
ایران اور امریکہ کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی گذشتہ ہفتے مزید بڑھ گئی۔ امریکہ نے ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کو فضائی حملے میں ہلاک کر دیا اور جوابی کارروائی میں ایران نے منگل کو عراق میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل سے حملہ کیا، لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔ دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں ایک بڑا بحران نظر آ رہا ہے۔ خدشہ ہے کہ اگر جنگ کی صورتحال برقرار رہی تو مشرق وسطیٰ کے بہت سے ممالک اس کی لپیٹ میں آجائیں گے، جس کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔ ایران نے امریکہ کو متنبہ کیا کہ وہ جنرل سلیمانی کی موت کا بدلہ لے گا۔ امریکہ اور ایران کے درمیان اس کشیدگی سے سعودی عرب کی تشویش بھی بڑھ رہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر امریکہ ایران کے ساتھ کسی بھی طرح کے حملے یا جنگ جیسی صورتحال پیدا کرتا ہے تو یہ سعودی عرب کا سب سے بڑا نقصان ہوگا کیوں کہ ایران یقینی طور پر سعودی عرب کو نشانہ بنائے گا جس کے ساتھ امریکہ کے مفادات وابستہ ہیں۔ اگرچہ ماہرین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ جنگ جیسے حالات ضرور نظر آ رہے ہیں لیکن کوئی بھی ملک کھلی جنگ نہیں چاہتا کیونکہ مشرق وسطیٰ میں ہونے والی تباہی ...

سندھ: 5 سال میں 13 سو افراد کی خودکشی

تصویر
صوبہ سندھ میں خودکشی کے اعداد و شمار نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، پچھلے پانچ برسوں میں 1300 سے زائد افراد نے خودکشی کی ہے۔ عمر کوٹ، تھر اور میرپور خاص میں خودکشی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، صرف عمر کوٹ، میرپور خاص اور تھر پارکر میں 646 واقعات رپورٹ کیے گئے، خودکشی کرنےوالوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں اور خواتین کی ہے۔ پچھلے ایک سال میں ان تین اضلاع میں 160 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 10 لاکھ افراد خودکشی کرتے ہیں، یعنی ہر 40 سیکنڈز میں ایک فرد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔  اگر سندھ کی بات کی جائے تو میرپورخاص وہ ڈویژن ہے جہاں پانچ برسوں کے دوران خودکشی کے سب سے زیادہ واقعات ہوئے اور 646 افراد نے اپنے ہاتھوں سے ہی اپنی جان لے لی۔ اس میں سے 356 خواتین جبکہ 290 مرد تھے۔ خودکشیوں کے اعدود و شمار کے گراف میں حیدرآباد ڈویژن دوسرے نمبر ہے، جہاں مجموعی طور پر 299 افراد نے خودکشی کی، جس میں 183مرد اور 116خواتین تھیں۔  شہید بےنظیر آباد ڈویژن میں 181 افراد نے خودکشی کی، جس میں 106مرد اور 75خواتین تھیں۔  کراچی میں پ...