اشاعتیں

نسیم شاہ نے آسٹریلیا میں تاریخ رقم کردی

تصویر
  پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 16 سال 279 دن کے‎ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے آسٹریلوی سرزمین پر اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے ، اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے آئین کریگ کے پاس تھا۔ برسبین میں نسیم شاہ کو پاکستان کے بولنگ کوچ وقار یونس نے ٹیسٹ کیپ پہنائی، اس موقع پر نسیم شاہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔ نسیم شاہ سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی آئین کریگ نے 17 سال 239 دن کی عمر میں آسٹریلوی سرزمین پر ڈبیو کیا تھا۔ پاکستان کی جانب ‎ نسیم شاہ سے قبل عاقب جاوید نے 17 سال 160 دن کی عمرمیں میلبرن ٹیسٹ کھیلا تھا۔ فاسٹ بولر ‎ نسیم شاہ اپنی 17 ویں سالگرہ سے قبل ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے ساتویں کھلاڑی  ہیں۔  کیا آپ جانتے ہیں آپکے شناختی کارڈ نمبر کا مطلب کیا ہے؟ شناختی کارڈ نمبر سے کیسے کسی بھی شخص کا پورا ڈیٹا جان سکتے ہیں، جاننے کے لیے  یہاں کلک کریں۔  واضح رہے کہ  پرتھ میں ٹور میچ کے دوران نسیم شاہ کی والدہ پاکستان میں انتقال کر گئی تھیں، ا...

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں پت جھڑ کے دلکش نظارے

تصویر
پت جھڑ کا موسم شروع ہوتے ہی پاکستان کے شمالی  علاقے بالخصوص گلگت بلتستان  خزاں کے رنگ برنگے مناظر سے بھر  جاتے ہیں ۔ یوں تو  اس خطے کا  ہر  علاقہ  ہی حسین نظارے پیش کرتا ہے تاہم اگر آپ نے اس موسم  سے  اچھی طرح لطف اندوز ہونا ہے تو وادیِ ہنزہ اور نگر کی سیر کیجیے۔ برف پوش پہاڑوں کی سرزمین وادئِ نگر خزاں کے رنگوں کی بہار دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح بلند ترین وادیوں میں پہنچ رہے ہیں۔ وادئِ ہنزہ گلگت سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع وادی ہنزہ ایسی پُرکشش وادی ہے جس کا حسن یہاں آنے والے سیاحوں کو مبہوت کر کے رکھ دیتا ہے۔ خزاں کے موسم میں تو اس حُسن کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ وادئِ ہنزہ میں کئی مقامات پر گولڈن سیب بھی پیک ہوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ گلگت گلگت، گلگت بلتستان کا سب سے بڑا شہر ہے جو شاہراہ قراقرم کے قریب واقع ہے۔ پھنڈر حسین آباد پاکستان اور چین کے درمیان بارڈر ٹاؤن، سوست تمام تصاویر متعلقہ فوٹوگرافر کی ملکیت ہیں موبائیل اور ٹیکنالوجی سے متعلق معلوماتی ویڈیوز دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کا وزٹ کریں چینل پر جانے کے لیے نیچے...

بچوں سے بدسلوکی: فیس بک نے ایک کروڑ سے زیادہ پوسٹ ہٹائیں

تصویر
MAS Tv

ہنزہ کی دستکاری کی عالمی سطح پر نمائش

تصویر
فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے میلے، میلان فیشن ویک میں اٹلی کی معروف ڈیزائنر اَسٹیلا جینز نے پاکستان کے علاقوں کیلاش اور ہنزہ کی ثقافت سے متاثر ہو کر ایک فیشن کلیکشن متعارف کروائی تھی۔ اس کلیکشن کی تیاری کے لیے انہوں نے پاکستان کا رُخ کیا اور ملک کے دور دراز علاقے چترال اور ہنزہ میں خواتین سے دستکاری تیار کروائی اور پھر اس کی بنیاد پر فیشن شو ترتیب دیا۔ اسٹیلا جینز نے ہنزہ کی دستکاری کی عالمی سطح پر نمائش کے لیے پاکستان سے دو ماڈلز مُشک کلیم اور علیشاہ خان کا خصوصی انتخاب کیا جنہوں نے میلان میں اِسٹیلا جینز کے تیار کیے گئے ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی۔  یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان کی ماڈلز نے اتنے بڑے پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فیشن کی دنیا میں میلان، نیویارک، لندن اور پیرس فیشن ویک سب سے معتبر سمجھے جاتے ہیں۔ اس ضمن میں اسٹیلا کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیلاش اور ہنزہ کے لوگوں کو اس لیے توجہ کا مرکز بنایا ہے کہ ان کی کہانی بلکل مختلف ہے، انہوں نے کیلاش کے ثقافتی ورثے کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کیلاش کے ثقافتی ورثے سے مشابہہ کوئی چیز نہیں دیکھ...

بچوں سے زیادتی کر کے ویڈیوز بیچنے والا ملزم گرفتار

تصویر
پاکستان کے شہر راولپنڈی کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنھوں نے بچوں سے جنسی زیادتی کر کے ان کی ویڈیوز بنا کر بیچنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی پی او راولپنڈی فیصل رانا کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص سہیل ایاز عرف علی بچوں سے جنسی زیادتی کر کے اُن کی ویڈیوز ایک بین الاقوامی ڈارک ویب پر فروخت کرتا تھا۔ اُنھوں نے بتایا کہ دورانِ تفتیش ملزم نے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔ سی پی او کے بقول جنسی تشدد کا شکار ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سال سے لے کر 17 سال کے درمیان تھیں۔ ان کے مطابق ملزم سہیل ایاز چارٹرڈ اکاؤٹنٹ ہے اور صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سول سیکرٹریٹ میں ملازم ہے۔ سہیل اس سے پہلے برطانیہ کی ایک عدالت سے 14 سالہ بچے کے ریپ کے کیس میں چار سال قید کی سزا پا چکے ہیں۔ گرفتاری کیسے عمل میں آئی؟ حکام کے مطابق اسلام آباد کے علاقے کھنہ کی رہائشی زبیدہ بی بی نے تھانہ روات میں درخواست دی کہ ان کا بیٹا حمزہ جس کی عمر13 سال ہے، وہ رات کے وقت راولپنڈی میں واقع بحریہ ٹاؤن کے فیز 7 میں قہوہ بیچتا تھا۔ ملزم کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے...

ڈری، سہمی، ’ٹوٹی، پھوٹی‘ لڑکی کو ماں بن کر کیا ملا؟

تصویر
اپنی نوزائدہ بچی سے ملنے کا تجربہ میرے لیے کسی فلمی ستارے سے ملنے سے کم نہیں تھا۔ مجھے ایسا لگا جیسے میں اسے پہلے سے جانتی ہوں۔ اس کی آنکھوں میں جھانکنے سے پہلے ہی مجھے اس سے پیار ہو چکا تھا۔ اس وقت مجھے صرف اتنا ہی پتہ تھا کہ میں اس بچی کو محفوظ رکھنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔ حالانکہ میں یہ نہیں جانتی تھی کہ آیا میں خود کے لیے بھ کچھ کر پاؤں گی یا نہیں۔ جب 2010 میں مجھے اور میرے بوائے فرینڈ کو پتہ چلا کہ میں حاملہ ہوں تو ہم دونوں حیران تھے، ہم یہ توقع نہیں کر رہے تھے۔ ہم ایک ساتھ بھی نہیں رہتے تھے اور میں اپنے گزارے کے لیے ہی بہت کم کما پاتی تھی۔ ایک اور بڑا مسئلہ یہ تھا کہ میں دو برس سے ذہنی امراض سے لڑ رہی تھی۔ حمل کے بارے میں پتہ چلنے کے بعد جب ہم دونوں تھوڑا سنبھلے تو ہم نے بچے کو رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ہم گھبرا بھی رہے تھے اور جذباتی بھی تھے۔ ’ بارڈر لائن پرسنالٹی ڈس آرڈر‘ ایک برس قبل، 26 برس کی عمر میں مجھے اپنی بیماری، بارڈر لائن پرسنالٹی ڈس آرڈر کے بارے میں پتہ چلا۔ اسے ’اموشنل اسنٹیبلیٹی پرسنالٹی ڈر آرڈر‘ (جزباتی طور پر عدم توازن کا شکار ہونا) بھی کہتے ہیں۔ بی پی ڈی کا ت...

بندر کی موبائل پر آن لائن شاپنگ کی ویڈیو وائرل

تصویر
بندر کی موبائل پر آن لائن شاپنگ کی ویڈیو وائرل بیجنگ : چین کے چڑیا گھر میں ایک بندر کی اپنی نگران کے موبائل فون سے آن لائن شاپنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں واقع ایک چڑیا گھر میں ایک بندر کی موبائل فون سے آن لائن خریداری کرنے کا منظر کیمرے نے محفوظ کرلیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چڑیا گھر کی نگران اپنے دفتر میں موبائل فون چھوڑ کر کسی کام باہر گئی اور اسی دوران ایک بندر آفس میں داخل ہوا اور موبائل اٹھا کر آن لائن شاپنگ شروع کردی۔ ویڈیو دیکھیں👇 چڑیا گھر کی نگران کا دعویٰ ہے کہ بندر نے اسے کئی بار انٹرنیٹ پر شاپنگ کرتے دیکھا گیا ہے، اسی لیے دوسرے دن جب اسے فون پڑا ہوا ملا تو اس نے موبائل اٹھایا اور اسکرین پر انگلیا چلانا شروع کردیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے ایک شہر چانگزو میں یانچینگ وائلڈ اینیمل ورلڈ میں پیش آیا۔  چڑیا گھر کی خاتون ملازم ایلوی مینگ منگ نے میڈیا کو بتایا کہ اس قبل وہ اپنے موبائل سے آن لائن خریداری کرتی اسے احساس ہوا کہ جانوروں کو بھو...