پھٹکری کے جادوئی کمالات
اسلا م آباد (نیوز ڈیسک )عام طور پر پھٹکری پانی صاف کرنے کے لیے یا پھر شیو کروانے کے بعد چہرے پر رگڑ کر جراثیموں سے بچاؤ کے لیے استعمال کی جاتی ہے- لیکن شاید آپ کو اس بات کا ہرگز اندازہ نہیں ہے کہ پھٹکری کتنے جادوئی کمالات کی مالک ہے؟ پھٹکری کئی ایسے طبی مسائل کے حوالے سے آپ کی مددگار ثابت ہوسکتی ہے جن کے آپ ایک طویل عرصے سے شکار چلے آرہے ہیں- پھٹکری مارکیٹ آپ کو باآسانی دستیاب ہوتی اور یہ پاؤڈر کی شکل میں بھی فروخت ہوتی ہے اور ٹکڑوں کی شکل میں بھی-کیل مہاسوں اور دانوں سے نجاتچہرےدانوں سے نجاتچہرے پر کیل مہاسے اور دانے خواتین کے لیے ایک بھیانک خواب کی مانند ہوتے ہیں- لیکن اگر پھٹکری کی مدد حاصل کی جائے تو ان مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے- پھٹکری کو پیس کر پانی میں شامل کرلیں اور اس پیسٹ کو متاثرہ جگہ پر لگائیں- 20 منٹ بعد چہرے کو دھو لیں اور یہ عمل روزانہ کریں- آپ کو حیرت انگیز نتائج دیں گے- تاہم یہ بھی یاد رکھیں ہر جلد ایک جیسی نہیں ہوتی اس لیے اگر پیسٹ لگانے کے بعد کسی قسم کی جلن یا خارش ہو تو فوراً دھو دیں اور دوبارہ اس ٹوٹکے کو استعمال نہ کریں- --> ڈھلکی ہوئی جلد بڑھت...