ایڈز: پاکستان میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 23 ہزار ہے
پاکستان میں قومی اسمبلی کے ارکان کو بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق ملک میں ایڈز کے شکار افراد کی تعداد 165000 ہے جبکہ ان میں سے صرف 23757 افراد نے متعقلہ سینٹر میں اپنے آپ کو رجسٹر کروایا ہے۔ قومی اسمبلی میں ایڈز کے مرض میں مبتلا افراد کی پیش کی جانے والی تعداد میں صرف انہی افراد کا ذکر کیا گیا ہے جنھوں نے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے۔ ایک لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ افراد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں کہ ان کے اس مرض میں مبتلا ہونے کی کیا وجوہات ہیں۔ نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام میں ایسے افراد کی تعداد پانچ ہزار سے زیادہ ہے جو انجیکشن کے ذریعے ڈرگ لینے کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا ہوئے۔ اس ادارے نے اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ رجسٹرڈ ہونے والے 23757 افراد میں سے 15000 سے زیادہ افراد کا علاج کیا جارہا ہے۔ قومی اسمبلی میں ایڈز کے مریضوں کے تعداد کے بارے میں سوال حزب مخالف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی طرف سے پوچھا گیا تھا۔ ان مریضوں میں 182...