محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

شکریہ پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ بالاکوٹ کھولیاں درویش آباد

شکریہ پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ  کا باقاعدہ اعلان 6ستمبر2018 کو کیا گیا،،


شکریہ پاکستان کرکٹ ٹونامنٹ بالاکوٹ کے گاؤں کھولیاں درویش آباد کے نوجوان کروا رہے ہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے کرکٹ ٹورنامنٹ کرواۓ جاتے رہے تاہم اب کی بار منتظمین کا دعوہ ہے کہ ماضی کی نسبت یہ ٹورنامنٹ زیادہ دلچسپ ہو گا، اس میں بہتر سہولیات ہوں گی، لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنے گا اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائ ہو گی۔


اس ٹورنامنٹ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئ ہے، جو اس پر ورک کر رہی ہے بہت جلد حتمی تاریخ کا اعلان بھی ہو گا۔ جب تاریخ کا اعلان ہو گا تو ہم آپ کو آگاہ کریں گے، 


اور آج کل گھاس کٹائ اور آلوؤں کا سیزن بھی ہے جس کی وجہ سے لوگ مصروف ہیں، حالات کو مدنظر رکھتے ہوۓ بظاہر ایسا لگتا ہے یہ ٹورنامنٹ اکتوبر کے آخر تک ہو گا۔


یاد رہے: یہ ٹورنامنٹ بالاکوٹ شوہال کرکٹ گراؤنڈ میں ہو گا۔

شکریہ پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین ہیں محمد شوکت اور چیف آرگنائزر ہیں محمد عمرفاروقی ان دونوں شخصیات کا مختصر تعارف بھی آپ کو کرواتا چلوں۔


چیئر مین کمیٹی محمد شوکت صاحب

ان کا تعلق بالاکوٹ کھولیاں بٹیاں سے ہے، اہلسنت والجماعت یونٹ علی معاویہ کھولیاں درویش آباد کے جنرل سیکٹری  بھی ہیں، اس سے قبل ان کے پاس اطلاعات کا عہدہ تھا، جماعت میں بہترین پرفارمنس پر اطلاعات سے سیکٹری بنا دیا گیا، نسلِ نوع کی بہتری اور فلاحی کاموں میں یہ زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔


چیف آرگنائزر  محمد عمر فاروقی

ان کا تعلق بالاکوٹ کے گاؤں کھولیاں درویش آباد کے محلے اپر کھولیاں سے ہے، سابق جنرل کونسلر شاہزمان مرحوم کے چھوٹے بھائ ہیں، یہ اہلسنت والجماعت کے یونٹ کے اطلاعات نشریات ہیں،،،ان کا شمار جماعت کے جوشیلے کارکنوں میں ہوتا ہے، علاقے میں جماعت کے لیے کام کرنے والوں میں ان کا نام پہلی فہرست میں ملتا ہے، اس کے علاوہ یہ سوشل میڈیا پر بھی بڑے سرگرم رہتے ہیں، اور ساتھ ساتھ  سیاست  پر بھی بڑی گہری نظر رکھتے ہیں۔


شکریہ پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کے بارے میں جو بھی کوئ نیا فیصلہ سامنے آیا تو اسی پوسٹ میں وہ ایڈ کر دیا جاۓ گا۔

شکریہ پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل 6چھ ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کے کپتان اور کھلاڑیوں کےنام جلد شامل کر دینگے، ٹورنامنٹ کے تمام میچز 7اوورز پر مشتمل ہونگے، دو اوورز کا پاور پلے ہو گا، دو بالرز2,2جبکہ تین بالرز ایک ایک اوور کر سکیں گے، دو دو اوور کون سے بالرز کروائیں گے یہ اختیار ٹیم کے کپتان کے پاس ہو گا،  

وقت کی قلت کی بنا پر یہ ٹورنامنٹ ایک ہی دن میں مکمل کیا جاۓ گا، 

میچز شیڈول پر ابھی مشاورت جاری ہے بہت جلد شیڈول بھی اپلوڈ کر دیا جاۓ گا۔

ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے نام درج ذیل ہیں۔

ٹیم نمبر ایک موسی گرین سٹارز

ٹیم نمبر دو کا نام ہے کھولیاں نائٹ رائیڈرز

تیسری ٹیم کا نام ہے فرینڈ الیون

چوتھی ٹیم کا نام ہے شاہین الیون

پانچویں ٹیم کا نام ہے ڈھیری زمان الیون

چھٹی ٹیم کا نام ہے بٹیاں الیون


اگرکوئ سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو  کمنٹ

 کر سکتے ہیں اس کے علاوہ واٹس ایپ نمبر بھی وال پیپر پر موجود ہے،،،، ہمارا عزم عوام کی خدمت۔

ویڈیو دیکھیںویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں،،، اور دوسروں کے ساتھ شیئر بھی کریں،

 

ویب سائٹ لنک  

www.ashraf4pakistan.blogspot.com/

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]