محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

العوامی فلاحی پلیٹ فارم کا آپ کو تعارف کرواتے ہیں

العوامی فلاحی پلیٹ فارم کھولیاں درویش آباد سے منسلک محمدشوکت اور محمدعمرفاروقی کی ایک کاوش کا نام ہے۔ جس کے ذریعے وہ علاقہ بھر میں نوجوانوں اور بچوں کے اندر بیداری شعور خدمت خلق کا جذبہ اور نوجوانوں کے دلوں میں قوم کی فلاح و بہبود کے لیے احساس پیدا کرنا چاہتے ہیں۔


کھولیاں درویش آباد کا علاقہ بنسبت پڑوسی علاقوں سے بہت پیچھے ہے۔ جہاں تعلیم صحت راستے اور پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے بھی لوگوں کو محروم رکھا گیا ہے۔

 ان دونوں نوجوانوں کا عزم یہ ہے کہ ہم نوجوانوں کو احساس ذمہ داری دلا کر علاقے میں ایک مضبوط طاقت بنائیں ایک ایسی مثبت سوچ کے لوگ تیار کریں جو آئندہ نسلوں کے مستقبل کے لیے بہتر ثابت ہوں۔

اور نوجوان طبقے کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے بکھرے ہوۓ ووٹوں کا بھی درست تعین کریں اور عوامی نمائندوں کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوۓ ان سے علاقے کے بنیادی مسائل پر کام کروائیں۔


ان کا مزید کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم سے غریب بچوں اور بیواؤں کے ساتھ مالی تعاون کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ جس سے غریب اور بے سہارا لوگوں کو مدد ملنے کے ساتھ ساتھ ان کے بچے بھی تعلیم کی دولت سے مالامال ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا قلیدی کردار ادا کر سکیں گے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پلیٹ میں عہدے داروں کا بھی تعین کیا جاۓ گا لیکن اس کے لیے فی الحال کچھ وقت ہے۔ علاقہ بھر سے ذمہ دار اور سنجیدہ لوگوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔


اس سے قبل یہ دونوں نوجوان گزشتے مہینے میں ایک کامیاب کرکٹ ٹورنامنٹ بھی کروا چکے ہیں۔ جسے عوامی حلقوں اور بالخصوص نوجوانوں میں کافی پزیرائ ملی ہے۔اور اپنا لوہا منواتے دکھائ بھی دیتے ہیں۔

تصویر محمد شوکت صاحب


تصویر  محمد عمر فاروقی صاحب


العوامی فلاحی پلیٹ فارم کا مونوگروم


العوامی فلاحی پلیٹ فارم کا پرچم


شکریہ پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کی بھی کچھ تصویری جھلکیاں دیکھیں

بیک راؤنڈ پینا فلکس

فائنل سے قبل قومی ترانہ پرچم کشائ تقریب

گراؤنڈ میں موجود مہمانان گرامی

کمنٹری بوتھ

ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین محمد شوکت صاحب احسن کارکردگی پر بیٹسمین کے ہاتھ چومتے ہوۓ

چمپئن ٹیم فرینڈز الیون کا فتح کے بعد ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو

تقریبات کے دوران سردار عنایت الرحمن صاحب خطاب کرتے ہوۓ

دوران تقریب کسان کونسلر لالہ محمد نزیر کا خطاب

جنرل کونسلر مولانا عبدالقادر صاحب دوران خطاب

محمدشوکت صاحب خطاب کرتے ہوۓ

چمپیئن ٹیم کے کپتان عبداللہ ٹرافی وصول کرتے ہوۓ

فائنل کھیلنے والی دوسری ٹیم ینگ سٹارز کے کپتان ظہور احمد انعام وصول کرتے ہوۓ

چمپیئن ٹیم کے ہیرو بلےباز راجہ ارشاد انعام وصول کرتے ہوۓ

محمداعظم فیلڈ کے دوران

چمپیئن ٹیم کے کپتان ٹرافی تھامےہوۓ

ممبرجنرل کونسلر سردار فیاض دلچسپی سے میچ دیکھتے ہوۓ ساتھ معصوم سا بچہ بھی کھڑا ہے جس کا جوش و ولولہ قابل دید ہے

محمدشوکت اور عمرفاروقی ایک ساتھ


یاد رہے یہ ٹورنامنٹ 20اور21اکتوبر کو کھیلا گیا تھا

مجموعی طور پر 6ٹیموں نے حصہ لیا  چھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا پہلے گروپ کے میچز 20اکتوبر کو ڈنہ کے مقام پر کھیلے گے دوسرے گروپ کے میچز اور دو سیمی فائنل اور فائنل 21اکتوبر کو شوہال کرکٹ سٹیڈیم  میں کھیلے گے۔


ان دونوں جوانوں کا خیال ہے کہ یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے نوجوانوں کو خود پر بھروسہ کرتے ہوۓ آگے بڑھنا چاہیے۔

العوامی فلاحی پلیٹ فارم سے متعلق ویڈیو سننے کے لیے یہاں کلک کریں


ہماری سائٹ سے متعلق بھی اپنی راۓ ضرور دیں کمنٹ کی صورت میں دے سکتے ہیں اس کے علاوہ تین خانے آپ کو دکھائ دے رہے ہونگے ان پر ٹک کا نشان لگا کر بھی اپنی راۓ کا اظہار کر سکتے ہیں


مزید اچھی اور معلوماتی تحریریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کر کے صفحہ اول پر جائیں۔

یہاں کلک کر کے ہمارے فیس بک اکاؤنٹ پر ہمیں فالو کیا جا سکتا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]