محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

ایک پہاڑی علاقے میں ایک بزرگ اپنے نوجوان پوتے کے ساتھ رہتے تھے۔ وہ ہر روز صبح سویرے قرآن کی تلاوت کیا کرتے۔ پوتا بھی ہمیشہ ان جیسا بننے کی کوشش کرتا۔ ایک دن پوتا کہنے لگا:


دادا جان! میں بھی آپ کی طرح قرآن پاک پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں، لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی۔ اور جو سمجھ آئے، جیسے ہی قرآن بند کروں، بھول جاتا ہوں۔ ایسے میں قرآن پڑھنے سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟


دادا جی نے خاموشی سے کوئلوں والی ٹوکری میں سے کوئلے نکال کر انگیٹھی میں ڈالے۔ پھر ٹوکری پوتے کو دے کر کہا:

جا پہاڑ کے نیچے بہتی ندی سے مجھے پانی کی ٹوکری بھر کر لا دے.


لڑکے نے دادا جی کی بات پر عمل کیا. لیکن واپس پہنچنے تک سارا پانی ٹوکری کے سوراخوں میں سے بہہ گیا۔

دادا جی مسکرائے اور کہا:

تم اس دفعہ اور زیادہ تیز قدم اٹھانا. یہ کہہ کر پوتے کو واپس بھیج دیا.

لیکن اس بار وہ بالٹی میں پانی لے آیا۔

دادا جی نے کہا:

مجھے بالٹی نہیں ٹوکری میں پانی چاہیے۔ تم ٹھیک سے کوشش نہیں کر رہے. اسے پھر نیچے بھیج کر وہ دروازے میں کھڑے دیکھنے لگے کہ پوتا کتنی سعی کرتا ہے۔

لڑکے کو علم تھا کہ سوراخوں بھری ٹوکری میں پانی بھرنا ناممکن ہے۔ بہرحال دادا جی کو دکھانے کے لیے ٹوکری پانی سے بھری اور انتہائی سرعت سے واپس دوڑ پڑا۔ لیکن پہنچنے تک ٹوکری میں سے پھر پانی بہہ چکا تھا اور وہ خالی تھی۔


لڑکے نے کہا:

دیکھا دادا جان! اس میں پانی بھرنا بےسود ہے.


دادا جی کہنے لگے:

بیٹا! ٹوکری کی طرف دیکھو.

اب نوجوان کو پہلی بار احساس ہوا کہ ٹوکری پہلے سے بہت مختلف لگ رہی تھی۔ وہ پرانی اور گندی ٹوکری اندر باہر سے صاف ستھری ہو چکی تھی۔


دادا جی نے کہا:

بیٹا! ذرا دیکھو، کوئلوں سے سیاہ ہوئی ٹوکری بار بار پانی کے دھونے سے منزہ ہو گئی۔ اسی طرح جب ہم تلاوت قرآن کریں، تو چاہے اس کا ایک لفظ بھی نہ سمجھ پائیں، تلاوت ہمیں اندر اور باہر سے ایسے ہی پاک صاف کر دیتی ہے۔ یوں اللہ تعالیٰ ہماری زندگی بدل دیتا ہے۔


قرآن پڑھا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم بھی سب وہ ٹوکریاں ہیں جس میں سوراخ ہیں،،، عربی ہم میں کس کو آتی ھے؟ 100 میں سے شاید 30٪ لوگوں کو عربی آتی ھے، باترجمہ سمجھ لیتے ھیں، کوشش کریں قرآن پڑھا کریں،،، ایسا کرنا ضائع اور بیکار نہیں جائے گا..!!


پوسٹ کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کریں اور اگر پسند آۓ تو فیس بک، ٹویٹر،واٹس ایپ، گوگل پر شیئر کریں، پوسٹ کا لنک کاپی کر کے اپنے تمام سوشل اکاؤنٹس پر ڈالیں، شکریہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]