پسند کی شادی
ماضی میں کئ مرتبہ اس عنوان پر لکھ چکا ہوں، بہت سارے لوگوں نے میری بات سے اتفاق کیا اور کئ لوگوں نے اس مسئلے کو صرف میری برابلم سمجھا، کسی بھی مسلے کو حل کرنے کے لیے درمیانی راستہ اختیار کرنا اہم ہوتا ہے۔ ازقلم: محمداشرف 29اگست2018 پسند کی شادی ہمارے معاشرے میں لڑکی کی پسند کو ناقابل معاف عمل سمجھا جاتا ہے، جو اس دور کی بدترین جہالت ہے، ہمارے معاشرے میں لڑکی کی پسند کے اظہار کو والدین اور بھائ اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں، جس کے نتائج بہت خطرناک آتے ہیں۔ میں آپ کو دو واقعات بتاتا ہوں جن کی صداقت کا میں خود گواہ ہوں اور پروف بھی دے سکتا ہوں۔ میرے ایک جاننے والے کی مانسہرہ کے ایک گاؤں کی لڑکی سے فرینڈشپ بنی دوران تعلیم دونوں کا تعلق دینی مدارس سے تھا، ان کی دوستی بالآخر محبت میں بدلی ایک دوسرے کی فیملی اور گھر کے بارے میں بھی جانکاری ابھی نہیں ہوئ تھی کہ سنہ2005کا تباہ کن ذلزہ ہو گیا، جس کی وجہ سے دونوں بچھڑ گے، اور ایک دوسرے کے بارے میں یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ وہ زندہ ہیں یا وفات پا چکے۔ اس دوران ایک طویل عرصہ بیت گیا، لڑکا تو بھول گیا مگر...