اشاعتیں

ایف اے ٹی ایف: پاکستان پر لٹکتی بدنامی کی تلوار

تصویر
پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) سے پاکستان کے مذاکرات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان ایچ نجیب نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اے پی جی کے وفد اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ 26 مارچ سے 28 مارچ تک جاری رہے گا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اے پی جی کا وفد اسٹیٹ بینک، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، وزارتِ خارجہ، وزارت داخلہ، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسداد دہشت گردی کے دیگر محکموں کے حکام سے ملاقات کرے گا۔ ڈاکٹر خاقان ایچ نجیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وزارتوں اور دیگر اہم اداروں کے حکام کے پاس اے پی جی کو پاکستان کی کارکردگی کے بارے میں بتانے کا بہترین موقع ہے۔ پاکستان نے ایشیا پیسیفک گروپ کو پہلی میوچیول ایولویشن رپورٹ پر 22 جنوری 2019 کو جواب جمع کروایا تھا جس میں پاکستان نے اپنی مجموعی ریٹنگ میں بہتری کی سفارش کی تھی۔ ...

وزیراعظم نے سندھ سے ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا

تصویر
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 نوعمر ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 نوعمر ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں۔  فواد چودھری کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے بارے میں ایسی اطلاعات ہیں کہ انہیں رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے۔ اس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحقیقات کی جائےاور اگر ایسا ہوا ہے تو بچیوں کو بازیاب کرایا جائے۔  مزید اچھی اور معلوماتی تحریریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کر کے صفحہ اول پر جائیں۔ پوسٹ کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کریں اور اگر پسند آۓ تو فیس بک، ٹویٹر،واٹس ایپ، گوگل پر شیئر کریں، پوسٹ کا لنک کاپی کر کے اپنے تمام سوشل اکاؤنٹس پر ڈالیں، شکریہ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعزاز میں تقریب

تصویر
کوئٹہ کے پولو گراؤنڈ میں پاکستان سپر لیگ فور کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کی گئی، تقریب سے قبل آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال تھے جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں شریک ہوئے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے پانچ، پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جام کمال خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پی ایس ایل 4 کی ٹرافی جیتی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کہا کہ شاندار استقبال پر کوئٹہ والوں کے بے حد شکر گزار ہیں، کوئٹہ میں کرکٹ اکیڈمی قائم کی جائے گی اور مقامی کھلاڑیوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم میں جگہ دی جائے گی۔ مزید اچھی اور معلوماتی تحریریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کر کے صفحہ اول پر جائیں۔

مارچ23سنہ1940 جب قرارداد پاکستان منظور ہوئ

تصویر
23 مارچ 1940، جب قرارداد پاکستان منظور کی گئ 23 مارچ وہ عظیم دن ہے جب انگریز کی غلامی سے نجات پانے کے لیے قرار داد پاکستان منظور کی گئی، قرارداد پاکستان کا نام قراداد لاہور تھا لیکن متعصب ہندو پریس نے از خود اس کو قرار دادِ پاکستان کہنا شروع کردیا۔ 23مارچ کا دن ہر سال اہل پاکستان کو اس جذبے کی یاد دلاتا ہے جو قیام پاکستان کا باعث بنا۔ قوموں کی زندگی میں بعض لمحات انتہائی فیصلہ کن ہوتے ہیں جو اپنے نتائج اور اثرات کے اعتبار سے خاصے دورس اور تاریخ کا دھاوا موڑنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ایسا ہی ایک لمحہ مسلمانان برصغیر کی زندگی میں 23 مارچ 1940ء کو آیا جب لاہور کے ایک وسیع و عرض میدان جسے منٹو پارک کہا جاتا ہے، لاکھوں مسلمان اکھٹے ہوئے اور بنگال کے وزیر اعلیٰ مولوی فضل حق نے ایک قرار داد پیش کی جس کی تائید مسلمانوں نے دل و جان سے کی۔ وہ قرار داد تھی قرارداد پاکستان، 23 مارچ وہ عظیم دن ہے جب انگریز کی غلامی سے نجات پانے کے لیے قرار داد پاکستان منظور کی گئی۔ اس قرار داد کی روشنی میں قائد اعظم محمد علی جناح نے خدا داد قابلیت، سیاسی فہم و فراست، عزم و جرات، یقین محکم اور عمل پیہم سے دنیا کے نقشے ...

کینسر کا شکار بنانے والی چند عادات

تصویر
عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر سے خود کو بچانے کے لیے کوئی جادوئی گولی تو موجود نہیں مگر آپ اس کے خطرات کو کم کرسکتے ہیں۔ کینسر اب لاعلاج مرض نہیں مگر اس کا علاج انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے جبکہ ایک مخصوص اسٹیج پر کوئی دوا کارآمد ثابت نہیں ہوتی۔ انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی گزشتہ سال کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 2018 میں دنیا بھر میں ایک اندازے کے مطابق ایک کروڑ 81 لاکھ کینسر کے نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 96 لاکھ اموات ہوئیں۔ اور اس مرض کا باعث بننے والی چند عادتوں کے بارے میں جانیں جن کو بدل کر آپ اس مرض سے بچ سکتے ہیں۔ جسمانی وزن پر کنٹرول نہ کرنا دنیا بھر میں موٹاپے کے شکار افراد میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور یہ اضافی جسمانی وزن متعدد اقسام جیسے غذائی نالی، لبلبے، آنتوں، گردوں اور تھائی رائیڈ گلینڈ کے کینسر بڑھاتا ہے، درحقیقت جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنا کینسر سے بچانے میں تمباکو نوشی سے زیادہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ سرخ گوشت کا زیادہ استعمال کیرولینسکا انسٹیٹوٹ کی تحقیق کے مطابق سرخ گوشت کے قتلوں کا زیادہ استعمال امراض قلب سے موت کا خطرہ 24 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ تحق...

بچپن کا وہ ڈرپوک سفر اور رات کی تاریکی میں پانی کے چشمے پر جنات کا ڈر

تصویر
بچپن کا وہ ڈرپوک سفر اور رات کی تاریکی میں پانی کے چشمے پر جنات کا ڈر گاؤں میں ہمارے گھر سے مارکیٹ تقریباً 20یا25منٹ کی پیدل مسافت کے فاصلے پر ہے۔ اور اگر کوئ بچہ یا بزرگ یہ سفر طے کرے تو لگ بھگ پونا گھنٹہ یا پورا گھنٹہ بھی لگ سکتا ہے،، یہ بات تب کی ہے جب ہمارا شمار بھی بچوں میں ہوتا تھا، گھر سے کسی چیز کے لیے دکان بھیجا جاتا تو اکثر ہم دو بھائیوں کو بھیجا جاتا دوسرا جو مجھ سے بڑا ہے مگر ہم دونوں ایک ہی کلاس میں پڑھا کرتے تھے، سکول جاتے اور واپس بھی ساتھ جاتے جمعے کی نماز کے لیے بھی اکثر ساتھ ہی جاتے۔ جب ہم دونوں ایک ساتھ دکان پر جاتے تو چند قدم چلنے کے بعد رک رک کر باتیں کرتے اور وقت زیادہ گزر جانے پر کسی کسی جگہ سے دوڑ بھی لگا دیتے۔   مگر کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا کہ دوسرا بھائ موقع پر موجود نہ ہوتا تو مجھے اکیلے ہی جانا پڑتا، راستے میں آبادی کے درمیان کئ جگہ درختوں کا جھرمٹ بیابان جگہ پانی کی بہتی نہر جسے مقامی زبان میں( کس)کہتے ہیں،سے گزرتے بہت ڈر بھی لگتا، ان دنوں لوگ کتے بھی رکھتے تھے وہ ڈر بھی ذہن میں سوار رہتا، گھروں سے دور کسی جگہ ہوا سے بھی کسی درخت کا پتا ہل جاتا تو تراہ ...

تعلیم اور تعلیم بس صرف تعلیم

تصویر
تعلیم علم دینے کا نام ہے، اور تعلیم کی اہمیت کا اندازہ آپ اس بات سے لگا لیں کہ دنیا کا کوئی بھی شعبہ ہو آپ اس میں اسی وقت قدم رکھ سکتے جب آپ کے پاس اس شعبے کا   خاطر خواہ علم ہو۔   (یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آپ کسی بھی شعبے میں اسی وقت قدم رکھ سکتے ہیں جب آپ کو اس شعبے میں کام کرنے کے لئے  مناسب تعلیمی استعدادحاصل  ہو اور اس طرح زندگی کے تمام شعبوں میں  داخل ہونے کے لئے ایک مناسب سطح تک تعلیم کی ضرورت ہوتی ہے)  تعلیم دینے کے عمل میں اگر توجہ علم حاصل کرنے پر ہو گی تو یہ ایک مفید اور کار آمد عمل ہوگا اور اگر توجہ صرف ڈگری حاصل کرنے یا کچھ مخصوص جماعتیں پڑھ جانے پر ہو گی تو یہ ایک بے کار عمل اور وقت کے ضیاع کے مترادف  ہو گا۔ اس سے یہ تو ہو سکتا ہے آپ  کوئی نوکری حاصل کر لیں یا کوئی اور فائدہ اٹھا لیں مگر اس سے جو حقیقی فائدہ یعنی علم کا حصول ہو گا آپ اس سے محروم ہی رہ جائیں گے۔  اس بات کی   اہمیت آپ اس سے سمجھ جائیں کہ پاکستان میں لاکھوں ڈگری ہولڈر اور کروڑوں پڑھے لکھے افراد ہیں مگر جہاں تک علم کی بات ہے ان میں سے معدودے چند ہی اہل عل...