اسرائیلی عوام کے مذہبی ، سوشل اور سیاسی فرقے
اسرائیلی عوام کے مذہبی ، سوشل اور سیاسی فرقے ۔۔۔۔۔۔ ریاست اسرائیل کی آبادی کم و بیش 1 کروڑ کے لگ بھگ ہونے جارہی ہے۔ ہمارے معاشرے کی طرح وہاں بھی تقسیم پائی جاتی ہے۔ اس چھوٹی سی آبادی کا تقریباً ہر بندہ خود کو درج ذیل چار میں سے کسی ایک فرقے کا فرد کہتا ہے؛ ۱: ہریدی( Haredi) یہ کٹر راسخ العقیدہ لوگ ہیں۔ ۲: داتی ( Dati) یہ کٹر تو نہیں لیکن مذہبی لوگ ہیں۔ ۳: ماسورتی( Masorti) یہ عُرف پر اپنی روایات کو مقدم جاننے والے لوگ ہیں۔ ۴: ہیلونی ( Hiloni) یہ سیکولر اور ملحدوں کا ملغوبہ ہے۔ ان چاروں گروپس کا مختصر سا تعارف درج ذیل ہے۔ ۱: حریدی اس لفظ کا مطلب خدا خوفی یا تقوی ہے۔ یہ عموما اپنے فرقے سے باہر دوستی یاری کو بھی پسند نہیں کرتے اور شادی کرنے کی تو سخت مخالفت کرتے ہیں۔ ان کے مرد اور عورتیں سروں کو ڈھانپتے ہیں۔ یہ سبت کے روز کاروں ، ٹرینوں ، بسوں اور جہازوں پر سفر نہیں کرتے۔ ان کے بچے مذہبی تعلیمی اداروں (یشیوا) میں پڑھتے ہیں اور یہ ادارے اپنے طلباء کے لئے دوسرے شہریوں کی طرح لازمی فوجی ٹرینیگ سے بھی استثناء رکھتے ہیں۔ تاہم یہ استثناء اسرائیلی سیاست میں ہمیشہ سے ہی تنازعہ کا موض...