ہمارے جنازے فیصلہ کریں گے کہ ہم میں سے کون حق پہ ہے
آجکل مذہبی شخصیات کی نماز جنازہ کی تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے ساتھ امام احمد بن حنبلؒ کا ایک قول لکھا جاتا ہے "ہمارے جنازے فیصلہ کریں گے کہ ہم میں سے کون حق پہ ہے" مولانا رضوی صاحب مرحوم کی نماز جنازہ کی تصویروں کو بھی اسی ٹائیٹل کے ساتھ خوب شیئر کیا گیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ رضوی صاحب کی نماز جنازہ میں شرکاء کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ پاکستان کی تاریخ کے بڑے جنازوں میں سے ایک جنازہ رضوی صاحب کا تھا جس میں عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔ ان کی نماز جنازہ میں بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث سب مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی جس کی بنیادی وجہ ناموسِ رسالتﷺ کے دفاع کے لیے ان کی کاوشیں اور ان کی توانا آواز تھی۔ رضوی صاحب مرحوم کے طرز احتجاج سمیت مختلف امور پر اختلاف رہا ہے مگر اس بات کا برملا اظہار کر رہا ہوں، پاکستان کے اندر بالخصوص میڈیا، بیوروکریسی، سمیت مختلف اداروں میں بیٹھے اینٹی اسلام لبرل طبقے کے راستے میں رضوی صاحب چٹان بن کر کھڑے تھے۔ جس طرح وہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ بریلوی مکتبہ فکر کے لوگ تو ویسے بھی بڑے خاموش مزاج ہوتے ہیں، اور دیوبندیوں میں سے بولنے والوں کو (ط ا ل بان) کی فہرست می...