اشاعتیں

نومبر, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اردن کی وادی موسیٰ میں ’سیاحوں کا شہر‘

تصویر
سنہ 2007 میں اردن کے قدیم شہر پیٹرا کو ’دنیا کے سات نئے عجائب‘ میں شامل کیا گیا  تھا۔ گذشتہ دو سالوں سے اردن آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ٹور آپریٹرز اسے مشرق وسطیٰ میں سیاحوں کے  لیے  محفوظ مقامات میں شمار کرتے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے پیٹرا ڈیولپمنٹ اینڈ ٹورزم اتھارٹی کے چیف کمشنر، سلیمان فراجات کا کہنا تھا ’آج ہم پیٹرا کے روز سٹی آنے والے سیاحوں کی تعداد 10 لاکھ ہونے پر بہت خوش ہیں۔ واقعی، یہ ایک ریکارڈ تعداد ہے۔‘ سلیمان فراجات کا یہ بھی کہنا تھا ’ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایک سال میں 10 لاکھ سیاحوں نے پیٹرا کا دورہ کیا ہے۔ یقیناً اس سے ہم پر سیاحوں کے لیے سہولیات اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے دباؤ بڑھتا ہے۔‘ پیٹرا آنے والے اکثر سیاح یہاں تک آنے کے لیے اونٹ پر سفر کرتے ہیں۔ اسی لیے آثار قدیمہ والے اس شہر میں اونٹ مالکان سیاحوں کو کرائے پر دینے والے اونٹ ساتھ لیے نظر آتے ہیں۔ یہاں تحائف کی خریداری کے لیے مختلف سٹال بھی لگائے گئے ہیں۔ سیاح ’الخزنہ‘ (خزانہ) کہلائی جانے والی عمارت کے سامنے تصاویر بنواتے نظر آتے ہیں۔ یہ قدیم شہر...

روزانہ ان پھلوں کے استعمال سے وزن گھٹائیں

تصویر
جب ہم صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو ایسے میں پھل ہمارے لیے بہترین انتخاب ہوتے ہیں، اور آخر یہ انتخاب کیوں نہ ہو؟ اس میں مختلف معدنیات، ویٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر درست پھل کھانے سے نہ صرف آپ صحت مند رہتے ہیں بلکہ یہ آپ کے وزن کو بھی برقرار رکھتے ہیں؟ جی ہاں آپ نے بالکل درست پڑھا۔ جب آپ درست پھل روزانہ اپنی غذا کا حصہ بنا لیتے ہیں تو اس کی مدد سے آپ میں اضافی چربی ختم ہونا شروع ہوجاتی ہے، تاہم ہم بھی یہاں ایسے ہی چند پھلوں کا تذکرہ کر رہے ہیں۔ ایک کپ بلیو بیری میں 10 ملی گرام تک انتھکسانینز موجود ہوتے ہیں۔ یہ بھرے ہوئے پھلوں میں سے ایک ہوتے ہیں، آپ ان کا ایک کپ روزانہ اپنی غذا میں شامل کرکے اپنی صحت اور وزن کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ سیب ایک ایسا پھل ہے جو فلیونائیڈ پولیمرز اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو اسے وزن میں کمی کرنے والا بہترین پھل بناتے ہیں۔ روزانہ سیب کھانے سے نہ صرف فائبر حاصل ہوتا ہے بلکہ اس سے اینٹی آکسیڈنٹس حاصل ہوتے ہیں جو بلڈ شوگر کو بہتر انداز میں کنٹرول کرتے ہیں۔ بلڈ شوگر کنٹرول میں رہنے کی وجہ سے کھانے پینے کی خواہ...

کیا موبائل فون واقعی خفیہ ریکارڈنگ کرتے ہیں؟

تصویر
اس پوسٹ کو شیئر کریں ٹوئٹر اس پوسٹ کو شیئر کریں وٹس ایپ Image copyright GETTY IMAGES Image caption کئی صارفین کا یقین ہے کہ ان کی گفتگو کو کوئی خفیہ طریقے سے سنتا ہے تاکہ انھیں اشتہاری مہمات کا نشانہ بنایا جائے۔ موبائل فونز کی سیکیورٹی پر کام کرنے والی ایک کمپنی نے اس مقبولِ عام سازشی نظریے سے نمٹنے کے لیے ایک ریسرچ کرائی ہے کہ آیا ٹیک کمپنیاں صارفین کی گفتگو سنتی ہیں اور ریکارڈ کرتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا اس طرح کی پوسٹوں اور ویڈیوز سے بھرا ہوا ہے کہ فیس بک اور گوگل جیسی بڑی بڑی کمپنیاں صارفین کی جاسوسی کرتی ہیں تاکہ انھیں اشتہارات کی مختلف قسم کی مہموں کا نشانہ بنایا جا سکے۔ ایسی کئی ایک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں لوگ یہ کہہ رہے ہوتے ہیں کے انھوں نے جن مصنوعات پر بات کی خاص انہی کے بارے میں آن لائین پلیٹ فارمز پر اشتہارات نے انھیں آن گھیرا۔ تاہم، حال ہی میں موبائل فونز کی سیکیورٹی کی ایک کمپنی ’ونڈیرا‘ نے اس سازشی نظریے کے بارے میں سچ جاننے کے لیے آن لائین تجربات کو دو تین مرتبہ دوہرایا، تو معلوم ہوا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ موبائل فونز یا ایپس صارفین کی ...

سمارٹ فون ہیکنگ: کیا ہم سب کی جیب میں ایک جاسوس ہے؟

تصویر
Image copyright GETTY IMAGES Image caption آپ کے ڈیٹا تک کس کو رسائی حاصل ہے؟ اکثر لوگوں کے لیے ان کا سمارٹ فون دنیا تک رسائی کا ذریعہ ہوتا ہے۔ لیکن اگر یہ دوسروں کے لیے آپ کی نجی زندگی میں گھسنے کا ذریعہ بن جائے تو کیا ہو۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کی جیب میں ایک جاسوس بیٹھا ہوا ہے۔ تصور کریں کہ اگر ہیکر آپ کے فون پر جاسوسی کا سافٹ ویئر لگا دیں جس سے انھیں ہر چیز تک رسائی حاصل ہو جائے بشمول انکرپٹڈ پیغامات یہاں تک کہ وہ آپ کے مائیکرو فون اور کیمرے کو بھی استعمال کر سکیں۔ یہ اتنا بھی مشکل نہیں ہے جتنا آپ کو لگ رہا ہے اور ہم نے ایسے ٹھوس شواہد دیکھے ہیں جن کے مطابق دنیا بھر میں صحافیوں، کارکنوں اور وکیلوں کے کام کی نگرانی کرنے کے لیے ایسے سافٹ ویئر کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے آپ کا فون آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ واٹس ایپ جاسوس ایران پر کیوں نظریں گاڑے ہوئے ہیں؟ بلو ٹوتھ آن رکھا تو معلومات چوری ہو سکتی ہیں Image copyright GETTY IMAGES Image caption فون کیمرہ ایک آنکھ کی طرح ہوتا ہے جو اپنے سامنے ہر چیز کو دیکھتا ہے لیکن یہ کون کر رہا ہے اور کیوں؟ اس ممکنہ جاسوس سافٹ ...

اکرم درانی کی درخواستِ ضمانت نمٹا دی گئی

تصویر
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ کے پی کے اکرم خان درانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اکرم خان درانی کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ ابھی چیئرمین نیب نے اکرم درانی کے وارنٹِ گرفتاری جاری نہیں کیے، جب تک وارنٹِ گرفتاری جاری نہیں ہوئے تو کیسے ضمانت میں توسیع کریں؟ اکرم خان درانی کے وکیل نے کہا کہ ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں کہ باہر جا کر گرفتار کر لیا گیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ نیب قوانین میں پلی بارگین کا قانون موجود ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ نیب کے پاس گرفتاری کے لیے شواہد ہونے چاہئیں، ابھی اکرم خان درانی کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ آپ روزانہ کی بنیاد پر ان کو بلالیں۔ چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر نیب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی گرفتار کرکے آپ سرکاری اخراجات میں اضافہ کرتے ہیں، پراسیکیوشن کے ذ...